ہفتہ، 28 نومبر، 2020

دیامر آباد کاری اور چولہوں کی ادائیگی تعطل کا شکار ۔

 

موسم سرما کے ملبوسات مناسب قیمت پر حاصل کریں


 دیامر  آباد کاری اور چولہوں کی ادائیگی تعطل کا شکار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 


دیامر باشہ ڈیم متاثرین کی آبادکاری اور چولہوں کی ادائیگی تعطل کا شکار ہو گئی ہے ہڈور گاؤں کے بعد چلاس کی ادائیگیوں میں تاخیر الیکشن کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن الیکشن اختتام ہونے کے باوجود ہنوز آبادی کاری کا پراسیس بلاجواز روکنے کی وجہ سے متاثرین میں بے چینی پیدا ہوچکی ہے متاثرین کا مطالبہ ہے کہ کلکٹر دیامر فوری طور پر چولہوں کی ادائیگی شروع کرواہیں ۔ متاثرین نے پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے قربانیاں دیں ہیں ۔لیکن متاثرین ان کے حقوق دینے میں واپڈا اندروں خانہ تاخیری حربے استعمال کروا رہی ہے جو قبول نہیں اگر فوری چولہوں اور آبادکاری پلاٹ الاٹمنٹ شروع نہیں ہوئی تو متاثرین احتجاجی مظاہرے شروع کرکے اپنے حقوق حاصل کرنے پر مجبور ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار حاجی عبدالستار سابقہ ممبر بلدیہ۔ جان عالم ۔ حمایت اللہ سابقہ ممبر بلدیہ ۔اصیل خان ۔ حاجی جہانگیر سابقہ ممبر بلدیہ ودیگر شاہین گاؤں ۔ پاہین گاؤں ۔ کے کے ایچ ۔ جیچن ۔ بٹوکوٹ رونی متاثرین نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں  نے کہا مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں