جمعہ، 20 نومبر، 2020

ایف ڈی پی کا ٹیسٹ رواں ماہ 22 نومبر کو انچن کمپس سکردو میں ہوگا ۔

 

بلتستان کے لیے بڑی خوش خبری

ایف ڈی پی سنٹر سکردو میں قائم 

ایف ڈی پی کا ٹیسٹ رواں ماہ 22 نومبر کو انچن کمپس سکردو میں ہوگا ۔


سکردو(پریس ریلز) بلتستان کے لیے بڑی خوش خبری،  ایف ڈی پی کا ٹیسٹ اب سکردو میں ہو گا۔بلتستان یونیورسٹی کے تحت فکیلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام(FDP)کا ٹیسٹ 22 نومبر 2020ء صبح 10 بجےانچن کیمپس سکردو میں ہوگا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اُمیدواروں کو پہلے ہی مطلع کر دیا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں۔ اس سلسلے میں رجسڑار بلتستان یونیورسٹی وسیم اللہ جان ملکؔ کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا بے جا نہ ہوگا۔ انہوں نے ایف ڈی پی سینٹر سکردو منتقل کرنے کے لیے عملی کوشیں کیں اور متعدد بارہائیر ایجویکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام سے ملے، خاص طور پر ڈائریکٹر جنرل مانیڑینگ اینڈ ایویلیشن سے اُن کی ملاقات سود مند رہی جس کے نتیجے میں ٹیسٹ سینٹر کا قیام سکردو میں ممکن ہوسکا۔اب رواں ماہ کی 22 تاریخ کو فکیلٹی ڈویلپمنٹ کا ٹیسٹ سکردو، میں ہوگا،  اس قبل یہ ٹیسٹ گلگت میں رکھا گیا تھا۔ دریں اثناء عوامی حلقوں، اساتذہ کرام اور طلبہ نے ایف ڈی پی سنٹر کی سکردو منتقلی کو عوام دوست اور تعلیم دوست اقدام قرار دیا ہے اور بلتستان یونیورسٹی کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں