جمعہ، 27 نومبر، 2020

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خالد خورشید خان کو اپنی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد ایوان نامزد کر دیا ہے. نامزد وزیر اعلی کا مکمل پوٹ فیلیو


 نامزد وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد  خورشیدخان


گلگت 

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خالد خورشید خان کو اپنی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد ایوان نامزد کر دیا ہے. ان کا انتخاب 30 نومبر کو ایوان میں رائے شماری کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔

گلگت بلتستان کے نامزد وزیر اعلٰی خالد خورشید خان کا تعلق ضلع استور کے دورافتادہ گاؤں رٹو سے ہے وہ 17 نومبر 1980 کو رٹو میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم گلگت سے حاصل کی اور میٹرک کا امتحان پبلک سکولز اینڈ کالجز سے پاس کیا۔


فیصل آباد سے گریجویشن کی اور بعد ازاں قانون کی اعلٰی ڈگری حاصل کرنے کے لیے لندن چلے گئے جہاں کیونز میری یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔


سردیوں کے ڈیزاٸنرو کے تھری پیس کا سیسل لباس گھر
گھر  ہسپتال روڈ علی آباد 
 

تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ پاکستان واپس آئے اور 2009 میں عملی سیاست میں قدم رکھا اور اپنے حلقے سے انتخابات میں حصہ لیا لیکن الیکشن ہار گئے۔2015 کے انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا اور دوسرے نمبر پر رہے۔ جولائی 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں تحریک انصاف دیامر استور ڈویژن کے صدر منتخب ہوئے


۔ 15 نومبر 2020 کو ہونے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں ایک بار پھر جی بی اے 13 استور حلقہ 1 سے حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ خالد خورشید کے تین بھائی اور ایک بہن ہے ان کے والد خورشید احمد خان چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ ان کے چچا عنایت خان تین بار ضلع کونسل دیامر کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں