پیر، 30 نومبر، 2020

نومنتخب وزیر اعلی بدھ 2 دسمبر کو حلف اٹھائیں گے، وزیر اعظم عمران خان حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

نو منتخب وزیر اعلی خالد خورشید اور امجد ایڈوکیٹ

خالد خورشید  گلگت بلتستان کا نیا وزیر اعلی منتخب ۔تحریک انصاف کی طرف سے خالد خورشید بیرسٹر جبکہ متحدہ اپوزیشن کیجانب سے پیپلز پارٹی کے امجد حیسن ایڈوکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا یا تھا  وزیر اعلی کا انتخاب اوپن رائے شماری کے ذریعے ہوا۔ 33 رکنی ایوان میں اس وقت 32 ارکان ہیں، سپیکر عام حالات میں ووٹ کاسٹ نہیں کرتا۔ نمبر گیم کے حساب سے خالد خورشید کو 22 جبکہ امجد ایڈوکیٹ کو 9 ووٹ ملنے چاہیئں۔ جبکہ وزیر اعلی منتخب ہونے کے لئے ایوان میں 17 ووٹ درکار ہوتے تھے ۔ 

گلگت اور اسلام آباد سے موصولہ اب تک کی اطلاع کے مطابق نومنتخب وزیر اعلی بدھ 2 دسمبر کو حلف اٹھائیں گے، وزیر اعظم عمران خان حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں