ہفتہ، 7 نومبر، 2020

گلگت ۔ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ الیکشن کمشنر سے جاری ہدایات کے مطابق حلقہ ایک کے61 پولنگ سٹیشن پریذائڈنگ آفیسران کی تقرر نامے کردئے گئے ہیں

گلگت ۔ ریٹرینگ افیسر حلقہ  1 اسامہ مجید نے پریذاٸڈن افسران کو تعیناتی کے لیٹر جاری کیے 

 

گلگت (ثانیہ یوسف ) ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ الیکشن کمشنر سے جاری ہدایات کے مطابق حلقہ ایک کے61  پولنگ سٹیشن پریذائڈنگ آفیسران کی تقرر نامے کردئے گئے ہیں انکی تربیت 9  نومبر سے 11 نومبر تک دربار ہال تحصیل آفس میں منعقد ہوگی

 جس میں الیکشن کے دوران ووٹنگ عمل کو شفاف بنانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیلئے آگاہی دی جائے گی، پریذائڈنگ آفیسران کو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق تربیت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ تمام پریذائڈانگ آفیسران اپنی شرکت یقینی بناکر اس اہم تربیتی سیشن کو کامیاب بنوانے کیلئے اپنی زمہ دای احسن انداز میں نبھائیں گے

 واضح رہے الیکشن 2020 کے پولنگ کیلئے حلقہ ایک میں ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن سیل کے جانب سے مکمل تیاری کی جاچکی ہے ڈیوٹیوں سمیت دیگر تمام ضروری اقدامات کو بروقت پورا کیا گیا ہے الیکشن کے روز پولنگ کے دوران بدمزگی اور دھکم پیل سے اجتناب کیلئے سکیورٹی اداروں کی ڈیوٹیاں لگا دی جاچکی ہیں

 جبکہ حسا س پولنگ سٹیشنوں کی سخت سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئیں ہیں اور فوری رزلٹ کی اعلان کیلئے میڈیا سیکشن احسن انداز میں زمہ داری ادا کرنے کیلئے چوکنا ہے 

الیکشن سیل حلقہ ایک کے سپر وائزر ناصر حسین اور انسکی ٹیم ریٹرننگ آفیسر کیپٹن (ر)  اسامہ مجید چیمہ اور ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر عاطف اللہ خان کے قیادت میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں