ہفتہ، 14 نومبر، 2020

ہنزہ ۔ سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو عزت و احترام ہی ہنزہ کا اصل چہرہ ہے ۔

 کاملجان امیدوار حلقہ 6ہنزہ پرومو ۔ہنزہ قومی اتحاد


ہنزہ ۔ نورمحمد اورعبید اللہ بیگ کے قافلے کا آمنا سامنا خوشگوار انداز میں ۔ شاباش سیاسی قیادت 

 ہنز ہ۔ ( سید اسد اللہ غازی ) ہنزہ کے سیاسی قیادت سیاست کو خوب سمجھتے ہیں اور ہر  سیاستدان پواٸنٹ سکور کرنا بھی جانتا ہے ۔ وہ سیاست کو سیاست ہی سمجھتے ہیں ۔ اور تمام امیدوار ایک سے بڑھ ایک دانشور ہے ۔ بحثیت ہنزاٸی آپ سب پر فخرہے ۔رحمت علی کل ٹریکڑ پر بیٹھ کر ریلی نکالی ۔ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ کامل جان نے اپنے کارکن کے موت کے سوگ میں   پندہ سو گاڑیوں کا بڑا قافیلہ نکالنے کا شیڈول منسوخ کیا ۔ شیر غازی نے ماحول کی صفاٸی سمت سولاٸیز سیاست کی آگاہی سے متعلق چارٹ ڈسپلے کر کے عوام مشعور اجاگر کر نے کی کوشش کی ۔ پروفیسر ریاض نے شناکی سے اپنا قافیلہ سنٹر سے گزار اور اپنا منشور کے مطابق چلا کسی کے خلاف یا کسی کی کردار کشی نہیں ۔ عوامی ورکر ز پارٹی بھی نوجوانوں کو راغب کر نے میں کامیاب رہا ۔ سروفی جلسہ جلس کے حامی نہیں ان کا منفرد انداز سیاست ایک الگ باب ہے ۔ ق لیگ کے سنکندر احمد نے کامل جان کے حق میں دستبردار ہوٸیے اور کامل جان کو گوجا ل کا خیر خواہ قرار دیا ۔ مسلم لیگ ن زیادہ تر کارنر میٹنگز میں مشغول رہا ۔ احسان ایڈوکیٹ بھی اپنا سیاسی داو پیج چلا رہا ہے کل جلسہ جلو س کا آخری دن تھا ایسے میں نور محمد اور عبید اللہ بیگ کا قافلہ آمنے سامنے سے گزر ہوا اور ان ددنوں نے ہنزاٸیوں کا سر مخر سے بلند کرایا دونوں سخت سیاسی حریف ہونے کے باجود ایک دوسرے کو ہاتھ اٹھا کر سلامی دی ۔جو کہ سوشل میڈیا میں مقبول ہوٸیے ۔ یہی ہنزہ کا اصل چہرہ ہے ۔ اور تما م سیاسی کاکناں کو بھی یہ باے سمجھنی کی ضرورت ہے الیکشن ایک دن کے لیے ہوتا ہے پھر سے ساتھ بیٹھنا ہے ۔ جب ہمارے رہنما ایک دوسرے کو عزت دیتے ہیں سپوٹرز کو بھی عزت دینی چاہیے ۔ اختلاف راٸے ہر ایک کا بنیادی حق ہے اس کو تسلیم کرنا چاہیے ۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں