جمعرات، 5 نومبر، 2020

گلگت ا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان اپنی جانبداری اور کمزوری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سعدیہ دانش سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان

چیر مین پی پی بلاول بٹھو زرداری



چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان اپنی جانبداری اور کمزوری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا کام آئین اور قانون کے مطابق صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے چیف الیکشن کمشنر ذرا یہ وضاحت کریں کہ ایک با اختیار اور  آئینی عہدہ رکھتے ہوے پریس کانفرنس کر کے  وفاقی حکومت کے ترجمان بننے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ 

عمران خان کو کلین چٹ دے دی اور بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس دے کر الیکشن کمیشن نے اپنی غیر جانبداری پر خود ہی سوال کھڑے کئے ہیں۔

چئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پارٹی چئرمین اور ممبر نیشنل  اسمبلی ہیں اور وہ کوئی حکومتی عہدہ نہیں رکھتے۔

وہ کرونا ایس او پیز پر خود بھی عملدرآمد کرتے ہیں اور پارٹی کارکنان کو بھی اس کی تقلید کر کے شعور و آگہی فراہم کرتے ہیں۔

 چیف الیکشن کمشنر الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کے خلاف نوٹسز جاری کرنے کے پابند ہیں لیکن اس بات  پر ان کی خاموشی واضح طور پر ان کی جانبداری کا  اعلان کر رہی ہے۔


سعدیہ دانش سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں