جمعرات، 5 نومبر، 2020

ضلع استور میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول کے بعد تمام سیاسی پارٹیوں نے ضلع استور کا رخ کرلیا ریٹرنگ آفیسر نے علی امین گنڈاپور کی نوٹیفیکشن واپس لینے کے بعد سے سرکاری پروٹوکول کے ہمراہ استور جلسہ گاہ پہنچ گیے جہاں وفاقی وزیر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا

سیف اللہ نیازی


استور)لطف اللہ)

ضلع استور  میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول کے بعد تمام سیاسی پارٹیوں نے ضلع استور کا رخ کرلیا ریٹرنگ آفیسر نے علی امین گنڈاپور کی نوٹیفیکشن واپس لینے کے بعد سے سرکاری پروٹوکول کے ہمراہ استور جلسہ گاہ پہنچ گیے جہاں وفاقی وزیر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا جبکہ مریم نواز 9 نومبر کو استور پہنچ رہی ہیں 

گلگت بلتستان میں جنرل  انتخابات کا دنگل 15 نومبر کو سجنے جارہا ہے بلاول بھٹو زرداری کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی استور کا رخ کریا پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء 9 نومبر کو استور پہنچ رہی ہے


 چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی استور میں موجود ہیں اور آج وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور ریٹرنگ آفیسر کی طرف سے پابندی نوٹیفیکشن واپس لینے کے بعد سے آج  سرکاری پروٹوکول کے ہمراہ استور پہنچ گیے اور  جی بی ایل اے 13   استور 2 میں سیاسی جلسے سے خطاب کیا اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ زبان کا پکا ہوں میں بھی تعمیر ترقی کا وعدہ کرتا ہوں آپ بھی تحریک انصاف کو جتانے کا وعدہ کرو پہاڑوں اور سبزہ زاروں کی زمین میں آ کرحالت زار دیکھ کے مایوسی ہوئی شہیدوں کے باسیوں کو سلام پیش کرتا ہوں


  اپنی محرومیوں کے ازالے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دو تحریک انصاف کو تین ہزار ووٹ سے کامیاب کرو میں تحریک انصاف کا ادنی کارکن ہونے کے ناطے آپ کو 3ارب کی خطیر رقم دیتا ہوں او سب مل کے استور کو تعمیر ترقی کے نئے دور میں داخل کرتے ہیں  اس موقع پے وفاقی وزیر کو صدر پاکستان تحریک انصاف محمد شفاء نے سپاسنامہ پیش کیا  سپاسنامے میں ہیڈکواٹر کی پسماندگی کی دوری ہیڈکواٹر ہسپتال کی بہتری محکمہ برقیات میں کرپشن کی شفاف تحقیاقت اور گوریکوٹ رٹو شاہرہ کی فوری تعمیر پر فوری اقدامات اٹھانے کی پرزور اپیل کی وفاقی وزیر نے سپاسنامے میں پیش کی گیے تمام نقاط من عن  تسلیم کرنے سمیت تحریک انصاف کی کامیابی پے مزید 3 ارب کی خطیر رقم استور کی تعیر ترقی کے لیے مختص کیے جائینگے


 جلسے سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار شمس لون نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگا استور کے لوگ محرومیوں کا شکار ہیں ماضی میں عوامی امنگوں سے کھیلا گیا ہے تعمیر ترقی کے نام پے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیاگیا محکمہ برقیات کے تمام میگا پراجیکٹس تکمیل کا نام نہیں لے رہے ہیں اقربا پروری عروج تک پہنچی غریب کا کوی پرسان حال نہ رہا استور کے غیور لوگوں کا یہ جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے تحریک انصاف سے اپنا رشتہ جوڑا ہے اور اپنے حقوق کے حصول  کی امید لے کے یہہاں جمع ہیں اس موقع پے پنڈال تبدیلی کے نعروں سے گونجتا رہا


 جلسے سے رہنماء تحریک انصاف محبوب علی خان ناب صدر گلگت بلتستان خواتین ونگ ساجدہ صداقت ،دیگر نے خطاب کیا جلسے کے آخر میں   وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے قافلے کو  ریلی کی شکل  میں تحصیل شونٹر جی بی ایل اے 13 استور 1 گدی گاؤں  کی طرف رخت سفر باندھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں