پیر، 30 نومبر، 2020

ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے ہدایات پر چیف کاپوریشن آفیسر کے نگرانی میں دو ٹمیوں نے میونسپل حدود میں سیاسی بینرزہٹانے کام رات گئے تک مکمل کرلیا

سردیوں میں ڈیزاٸر کے ڈریس صرف 1500میں


گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھراء رکھنے کیلئے اقدامات تیز کردئے ہے الیکشن کے دوران مختلف سیاسی پارٹیوں اور آذاد امیدواروں کے جانب سے سجائے جانے والے تمام رنگ برنگی بینرز، پوسٹرز، پینا فلیکس،سمیت پارٹی جھنڈیوں کو میونسپل سٹاف نے ہٹادئے، واضح رہے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے بذریعہ اشتہار تمام سیاسی پارٹیوں اور الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو باآور کرایا تھا کہ فوری طور پر اپنے پارٹی پرچموں، جھنڈیوں اور پوسٹرز کو ہٹادیں بصورت دیگر میونسپل سٹاف ہٹادے گی، اور رات گئے سیاسی پارٹیوں کے جانب سے چسپاں کئے گئے پرچموں، جھنڈوں، جھنڈیوں، پینافلیکس سمیت پوسٹرز کو میونسپل فیلڈ سٹاف کے جانب ہٹادئے گئے اور پورے شہر کو سیاسی پرچموں، جھنڈیوں اور پوسٹرز سے صاف کردئے، 

یا د رہے گزشتہ روز شہریوں کے جانب سے الیکشن کے دوران امیدواروں اور پارٹیوں کے جانب سے شہر میں مختلف جگہوں پر سیاسی جماعتوں اور آذاد امیدواروں کے جانب سے کمپئین مہم کیلئے پرچموں، بینرز، پوسٹرز، اور پینا فلیکس کو فورہٹانے کیلئے اسدعا کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے چیف کوآرپوریشن آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت عابد حسین میر کی نگرانی میں میونسپل فیلڈسٹاف نے رات گئے تک ہٹاکر صاف کردئے،


 ترجمان نے کہاکہ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے ہدایات پر چیف کاپوریشن آفیسر کے نگرانی میں دو ٹمیوں نے میونسپل حدود میں سیاسی بینرزہٹانے کام رات گئے تک مکمل کرلیا ہے بعد ازاں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی الیکشن مہم کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے جھنڈے، جھنڈیاں، بینرز، پینا فلیکس سمیت کسی بھی قسم کے الیکشن مٹیرئیل کو فوری طور پر ہٹا یاجاسکے، شہرکو صاف ستھراء رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں