جمعرات، 5 نومبر، 2020

گلگت شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت لگاۓ گٸے اکثر کیمرے ناکارہ ہوچکے ہے جس کی وجہ سے گلگت شہر میں امن و امان کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے

سیمسنگ سی سی ٹی وی کیمیرہ

 

گلگت(جنرل رپورٹر)سیاسی و سماجی شخصیت اخلاق احمد نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت لگاۓ گٸے اکثر کیمرے ناکارہ ہوچکے ہے جس کی وجہ سے گلگت شہر میں امن و امان کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے اور مختلف واقعات اور حادثات کو معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہے ہوم سیکرٹیری اور متعلقہ ادارے اس جانب توجہ دے اور جلد سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے ٹھیک کروادے تاکہ گلگت شہر میں پیش آنے والے حالات و واقعات کی معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد مل سکے گزشتہ دنوں کرنل حسن مارکیٹ کے پاس ملنگ اظفر حسین کو کار نے کچل کر فرار ہوگیا لیکن سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کی وجہ سے فوٹیج نہیں ملی حکومت اور ذمہ دار افراد سے مطالبہ ہے کہ جلد اذ جلد انجینیر اظفر کو کچل کر ہلاک کرنے والوں کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دی جاۓ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں