جمعہ، 6 نومبر، 2020

ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ ضلع استور کو قدرت نے لازوال وسائل سے نوازا ہے ضرور ت اس کی ہے کہ ہم ان وسائل کو بروئے کار لاکر ان سے استفادہ کرئیں



ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق


ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ استور ویلی سڑک میں پڑنے والے کھڈوں کو سیمنٹ سے بھر کر ٹریفک کی روانی میں آسانیاں پیدا کی جائینگی اس مقصد کے لیے ڈپٹی کمشنر استور نے اپنی جانب سے یہ قدم اٹھایا ہے اور اس کام کو انجام دینے میں جتنے بھی اخراجات آئینگے وہ ڈپٹی کمشنر خود ادا کرینگے.   یاد رہے کہ استور ویلی سڑک گزشتہ سال جنوری کے مہینے میں آنے والے زلزلے کے  باعث شدید متاثر ہوئی تھی.


ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ ضلع استور کو قدرت نے لازوال  وسائل سے نوازا ہے ضرور ت اس کی ہے کہ ہم ان وسائل کو بروئے کار لاکر ان سے استفادہ کرئیں.

ضلعی انتظامیہ ضلع استور کی سیاحت سمیت ہر شعبے کی تشہیر اور ترقی کے حوالے سے  اہم اقدمات کرہے ہیں اس حوالے میں ضلعی انتظامیہ استور نے ماہ اکتوبر میں سیزن کی آخری ہائکنگ ویک کا اہتمام کیا جس سے ضلع استور میں موسم سرما کی ٹورزم کی ترقی وترویج میں اچھی خاصی مدد ملی اور ان اقدامات سے مستقبل قریب میں ضلع استور کی سیاحت مذید ترقی کرے گی.

ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کا کہنا تھا کہ وہ ضلع استور  کی ترقی لے لیے تمام تر وسائل بروِئے کار لائیں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ ضلع استور ہر شعبے میں ترقی کے منازل طے کرے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں