بدھ، 18 نومبر، 2020

ہنزہ ۔ حلقہ چھ کے الیکشن کے نتائج ہمیں منظور نہیں ،ستائیس پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور بائیومیٹرک تصدیق کے لیے ہم نے درخواست دی گئی ہے ۔نور محمدآزاد امیدوار



ہنزہ۔اسلم شاہ

حلقہ چھ کے الیکشن کے نتائج ہمیں منظور نہیں ،ستائیس پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور بائیومیٹرک تصدیق کے لیے ہم نے درخواست دی گئی ہے،وفاقی وزرا الیکشن کی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نتائج پر اثرانداز ہوئے۔چپورسن اور شمشال جیسے دور علاقوں کے نتائج میں دیری معنی خیز ہے۔

نور محمد امیدوار برائے حلقہ چھ اور ساتھیوں کی پریس کانفرنس۔

حلقہ چھ ہنزہ کے آزاد امیدوار نو محمد،عزیز احمد،نیک نام کریم ، باقر تیحان اور ساتھیوں کا مشترکہ پریس کانفرنس میں حلقہ چھ ہنزہ کا مینڈیٹ چوری کرنے کا الزام۔

تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار حلقہ چھ ہنزہ کے آزاد امیدوارنور محمد کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہنزہ حلقہ چھ میں ان کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ، وفاقی وزراء الیکشن کی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے قومی سلامتی نوعیت کی اہم شاہراہ،شاہراہ قراقرم کو گھنٹوں بند کر کے الیکشن کا غیر قانونی اور غیر اخلاقی کمپین کی۔الیکشن سے پہلے احساس پروگرام کے فارم سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کئے گئے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  ہمیں الیکشن کے نتائج منظور نہیں ہیں اور ہم انصاف کے اصول کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم نے ساتئیس سےزائد پولنگ اسٹیشن پر ری کاونٹگ کے لیے درخواست آر او کے پاس جمع کی ہے اور اس میں ہم نے بائیومیٹرک چیکنگ کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع  پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کی طرف شدید دباو ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نیشنل ٹی وی چینلز پر قبل از وقت چھ ہزار لیڈ کی خبر دینا بھی اسی سازش کا حصہ ان چینلز کو بعد شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر عزیز احمد نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں ہنزہ میں مقامی لیڈرشپ کو فروغ دینے اور ہنزہ کی وقار کو برقرار رکھنے کے لیے سفارشی ٹکٹ ہولڈر کی مخالفت کی ، ہم نے ہنزہ کی مفاد میں بڑے بڑے عہدوں کی آفر کو ٹھکرايا ہے آج ہنزہ کے عوام کی مینڈیٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ انہوں مزید کہا کہ ہمارے خلاف سرکاری مشینری کا بھرپور استعمال کیا گیا ماضی سے یہ طریقہ استعمال کیاجاتا رہا کہ دورافتادہ علاقوں کے نتائج کو روک کر الیکشن کے نتائج تبدیل کئے جائیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ کو فارم پیتالیس نہ دیکر نتائج تبدیل کئے گئے جو کہ قوانین  کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پریس کانفرنس سے نیک نام کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہنزہ کی عوام خدمت اور حقوق کے لیے میدان میں اترے ہیں ہم نے غلط کو غلط کہا ہے اور کرتے رہیں گے اگر ہمارے خدشات غلط ثابت ہوئے اور الیکشن شفاف ہونے کا ہمیں یقین ہو گیا تو ہم ہنزہ کی تعمیر و ترقی کے بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔

اس موقع پر باقیر تیحان کا کہنا تھا کہ ہم سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ہم نے اس پارٹی کو آج اپنی محنت اور خلوص سے ہنزہ کا سب سے بڑا پارٹی بنایا ہے اور آج بھی ہم ہنزہ کی عوام کے حقوق کے لیے ہی برسرپیکار ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے مشترکہ طور پر ہنزہ کی عوام خاص پر جنہوں نے انھیں دیا ہو یا نہ دیا ہو سب کا شکریہ ادا کرتے ہو کہا کہ ہم ہنزہ کے غیور عوام جنہوں ہمیں خدمت کے لائق سمجھ کر ووٹ دیا ہو یا دوسرے  امیداروں کو ووٹ دیا ہو سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں اس جمہوری عمل میں حصہ لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں