ہفتہ، 28 نومبر، 2020

دختر دیامر ۔ ثریا زمان ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے علاؤہ عربی۔ انگریزی ۔فرانسیسی ۔ ودیگر تین زبانوں میں عبور رکھتی ہے

 

دختر دیامر ۔ ثریا زمان ممبر گلگت بلتستان  قانون ساز اسمبلی اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے علاؤہ  عربی۔ انگریزی ۔فرانسیسی ۔ ودیگر تین زبانوں میں عبور رکھتی ہے ۔ ضلع دیامر کی زرخیز زمین کے لوگ جہنوں نے تعلیم کو اپنا راستہ بنایا انتہائی ذہین اور اپنے کو منوایا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ پہلے گلگت بلتستان کے پی ایچ ڈی سلیم صاحب داریل کے باسی ہیں ۔  دیامر کے قبائلی طرزِ معاشرہ میں خواتین کی تعلیم پر توجہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ڈاکٹر محمد زمان صاحب جو خود بھی ڈاکٹر ہیں اور کہی سالوں سے سعودی عرب میں پیشہ ڈاکٹر ی سے منسلک رہے ہیں


 اپنے بچوں بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے میں اپنا حقیقی کردار ادا کر رہے ہیں۔ آج دختر دیامر داریل محترمہ ثریا زمان سب کے لیے قابل تقلید عملی مثال بن کر سامنے آئی ہیں۔ ثریا زمان کی اعلیٰ تعلیمی ڈگریاں ان کی قابلیت کردار کا بین ثبوت ہیں ۔ اگر جناب وزیراعظم پاکستان تھوڑی توجہ فرمائیں تو ثریا زمان کو وزیراعلی گلگت بلتستان نامزد کریں ۔ ایک خاتون وزیر اعلیٰ وہ بھی دیامر سے اور پورے گلگت بلتستان کے لیے اعلی مثال بن جاے گی ۔


 اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے لیے بھی اعزاز ہو گا ۔ بہرحال میری یہ تجویز ہے۔۔۔۔۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ محترمہ ثریا زمان کو وزارت تعلیم کا قلمدان دیا جاے تاکہ تعلیمی ادارے معیاری تعلیم سے بچوں بچیوں کو آراستہ کر سکیں ۔۔۔۔

جناب ڈاکٹر محمد زمان خود معروف سماجی وسیاسی شخصیت ہیں جو تحریک انصاف کے منشور پر پوری طرح کاربند ہیں اور دیامر گلگت بلتستان کے دوسرے عمران خان ہیں ۔ انہیں گلگت بلتستان حکومت کا حصہ بنایا جاے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔

سرتاج خان صدر دیامر پریس کلب دیامر چلاس ۔۔۔۔۔



ثریا زمان ممبر جی بی آے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں