جمعہ، 27 نومبر، 2020

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں تفصیلی گفت و شیند


اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور کی زیر صدارت کروناواٸرس ایس او پیز پر اجلاس


 اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور  کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں تفصیلی گفت و شیند ہوئی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے علماء کرام سے استدعا کی ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنے لپیٹ میں لی ہوئی ہے وہاں گلگت بلتستان اور بلخصوص ہنزہ  میں شدید ہو سکتی ہے ۔ گزشتہ لہر نے ہنزہ کو کافی متاثر کیا تھااس لئے علماء کرام سے اپیل ہے کہ بعد از نماز اور جمعہ کے خطبات میں عوام الناس کو کورونا سے متعلق آگاہی دیں ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں جب تک اس موذی مرض سے متعلق کوئی مکمل علاج دریافت نہیں ہونگے تب تک حکومت گلگت بلتستان کی جانب جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں علماء کرام نے اپنی اپنی تجاویز اور آراء پیش کئے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں