پیر، 15 مارچ، 2021

بلتستان صحت کی سہولیات کے فقدان کے ساتھ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات نہ ماننا جلتی میں تیل چھڑکنے کی مانند ہے رحمت علی


رحمت علی ۔ہنزہ جی بی اے 6


 سابقہ آزاد امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی رحمت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ گلگت بلتستان صحت کی سہولیات کے فقدان کے ساتھ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات نہ ماننا جلتی میں تیل چھڑکنے کی مانند ہے، ایک طرف حکومت صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حل کے لئے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ہم حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے مطالبات کو تسلیم کر کے ان کو جائز حق دیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام بھی ان کے جائز مطالبات میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کے کسی بھی طرح کے احتجاج کی صورت میں ان کا ساتھ دینگے،

جمعرات، 11 مارچ، 2021

گلگت ۔ ایس ایس پی کی ہدایت پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور فینسی لاٸٹس ضبط کردیے جگہ جگہ ناکہ بندی


گلگت ہولیس نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس 45 گاڑیوں کے فینسی لائٹس اور 2عدد پریشر ہارن اتار کر ضبط کئے گئے

 

گلگت پولیس.

 ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن صاحب کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے  شہر کےعلاوہ بسین، دنیور اور جوٹیال کے مقام پر چیکنگ کیا گیا 

Read more News in Eglish visit hunza tv .

Darail.March 9, 2021: Pakistan’s beautiful tourist destination Gilgit-Baltistan’s Diamer district’s “Soot Das

   

مزید پڑھیے ۔  گلگت ۔گلگت بلتستان کے قومی جانور کے شبیہ سے مزین مارخور (Makhoor) چوک عوام کو دلوں کو بھا نے کے ساتھ بلدیہ گلگت کی اہمیت اجاگر ۔کررہاہے، 


جس میں کل ٹوٹل 257 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 76 گاڑیوں کے غیر نمونہ نمبر پلیٹس 45 گاڑیوں کے فینسی لائٹس اور 2عدد پریشر ہارن اتار کر ضبط کئے گئے جبکہ 134 گاڑیوں کے شیشوں پر لگے ہوئے کالے پلاسٹک اتارے گئے. اور یہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی.

بدھ، 10 مارچ، 2021

گلگت۔ شہر کے فٹ پاتھوں، پارکنگ میں خلل ڈالنے والے تمام تر تجاوزات کو گرادئے گئے، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے چیف کوآروپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر،میونسپل مجسٹریٹ، ٹریفک پولیس، اور میونسپل بلڈنگ سیکشن کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاون کیا،

گلگت ۔انتظامیہ کا  تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون گلگت ۔انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون

 

گلگت (عتیقہ ہنزاٸی ) اسسٹنٹ کمشنر  /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کی بڑی کاروائی، 


شہر کے فٹ پاتھوں، پارکنگ میں خلل ڈالنے  والے تمام تر تجاوزات کو گرادئے گئے، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے چیف کوآروپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر،میونسپل مجسٹریٹ، ٹریفک پولیس، اور میونسپل بلڈنگ سیکشن کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاون کیا، 


کریک ڈاون کے دوران خومر چوک سے لیکر باب گلگت تک ٹریفک میں خلل ڈالنے والے عناصر، فٹ پاتھوں پر قبضہ جماکر کاروبار کرنے والوں اور بغیر اجازت تعمیرات کرنے والے درجنوں افراد کے خلاف کاروائی کی گئیں اور موقع پر بھاری جرمانے کئے گئے، 


گرینڈ آپریشن کے دوارن اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے قبضہ مافیا کو خبردار کیا کہ وہ انتظامی رٹ کو چیلنچ کرنے سے اجتناب کریں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر ی مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکے، تجاوزات کی وجہ سے شہر میں ٹریفک مسائل میں اضافہ ہورہا ہے پیدل چلنے والے شہریوں کو دشواریوں کا سامنا ہے ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔


 عوام کے تعاون سے مسائل پر جلد قابو پالیں گے واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے خصوصی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے بدھ کے روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے 


منگل، 9 مارچ، 2021

گلگت۔پولیس اور انتظامیہ کا شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی.

ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد اور ایس ایس پی مرزا حسن گھڑی باغ میں ناجاٸز تجزاوزات کے خلاف اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 


 گلگت۔( سنینا ) پولیس اور انتظامیہ کا  شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی. 

ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن  ، ڈپٹی کمشنر گلگت اور ڈائریکٹر جی ڈی اے کی سربراہی میں گلگت شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے گھڑی بازار سے یاد گار چوک تک اس از خود پیدل چلتے ہوئے ناجائز تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی عمل میں لائی اس دوران بازار ایریا میں ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اوردرجنوں دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے اس کارروائی میں اے سی گلگت اور ڈی ایس .پی ٹریفک نے بھی شرکت کیا۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد اور ایس ایس پی مرزا حسن شہر میں ناجاٸز تجزاوزات کے خلاف اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں


عوام الناس اور سماجی شخصیات نے بھی اس کارروائی کو سراہا.


 ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن  کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے  شہر کےعلاوہ بسین، دنیور اور جوٹیال کے مقام پر چیکنگ کیا گیا.


 جس میں کل ٹوٹل 266 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 52 گاڑیوں کے غیر نمونہ نمبر پلیٹس 72 گاڑیوں کے فینسی لائٹس اور 1 عدد پریشر ہارن اتار کر ضبط کئے گئے جبکہ 141 گاڑیوں کے شیشوں پر لگے ہوئے کالے پلاسٹک اتارے گئے. اور یہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی.

منگل، 2 مارچ، 2021

میونسپل حدود میں حفظان صحت کے تحت ہی ہوٹلوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی، ہوٹل مالکان کو ہوٹلوں میں کام کرنے والے ورکرز کو میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹس، اور صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا بصورت دیگر ہوٹلوں کو سیل کریں گے ہوٹل مالکان میونسپل فوڈ سیکشن کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد کرنا ہوگا فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کی ہوٹل مالکان کو انتباہ،

گلگت ۔انتظامیہ کا ہوٹل پر ناقص صفاٸی کی وجہ سے چھاپے 


گلگت (سنینا ) میونسپل حدود میں حفظان صحت کے تحت ہی ہوٹلوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی، ہوٹل مالکان کو ہوٹلوں میں کام کرنے والے ورکرز کو میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹس، اور صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا بصورت دیگر ہوٹلوں کو سیل کریں گے ہوٹل مالکان میونسپل فوڈ سیکشن کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد کرنا ہوگا فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کی ہوٹل مالکان کو انتباہ، 


تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوامی شکایات پر میونسپل حدود میں کام کرنے والے درجنوں ہوٹل کے کچن کا تفصیلی معائینہ کیا اپنے چھاپہ مار کاروئیاں کے دوران انہوں نے کچن میں کام کرنے والے ورکرز کے میڈیکل فٹنس، ناخن، صفائی سمیت دیگر اہم امور چیک کئے، ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے اور انہیں وارننگ دی کہ وہ آئندہ اپنا قبلہ درست کریں۔


 اور ہوٹلوں کو جاری ضابطہ حیات پر عملدرآمد یقینی بنائیں خلاف ورزی سخت کاروائی ہوگی عملدرآمد نہ کرنے والے ہوٹلوں کو سیل کریں گے عوام کو کھانے کے نام پر ناقص کھانے کی فراہمی ناقابل برداشت ہے