منگل، 9 مارچ، 2021

گلگت۔پولیس اور انتظامیہ کا شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی.

ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد اور ایس ایس پی مرزا حسن گھڑی باغ میں ناجاٸز تجزاوزات کے خلاف اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 


 گلگت۔( سنینا ) پولیس اور انتظامیہ کا  شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی. 

ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن  ، ڈپٹی کمشنر گلگت اور ڈائریکٹر جی ڈی اے کی سربراہی میں گلگت شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے گھڑی بازار سے یاد گار چوک تک اس از خود پیدل چلتے ہوئے ناجائز تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی عمل میں لائی اس دوران بازار ایریا میں ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اوردرجنوں دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے اس کارروائی میں اے سی گلگت اور ڈی ایس .پی ٹریفک نے بھی شرکت کیا۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد اور ایس ایس پی مرزا حسن شہر میں ناجاٸز تجزاوزات کے خلاف اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں


عوام الناس اور سماجی شخصیات نے بھی اس کارروائی کو سراہا.


 ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن  کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے  شہر کےعلاوہ بسین، دنیور اور جوٹیال کے مقام پر چیکنگ کیا گیا.


 جس میں کل ٹوٹل 266 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 52 گاڑیوں کے غیر نمونہ نمبر پلیٹس 72 گاڑیوں کے فینسی لائٹس اور 1 عدد پریشر ہارن اتار کر ضبط کئے گئے جبکہ 141 گاڑیوں کے شیشوں پر لگے ہوئے کالے پلاسٹک اتارے گئے. اور یہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں