ہفتہ، 29 اگست، 2020

آج مزید 2 مریض جانبحق ہو گئے اموات کی مجموعی تعداد 65 سے بڑھ کر 67 ہو گئی ھے جبکہ آج 28 نئے مریضوں کے کیسز سامنے آگئے


 

گلگت بلتستان کورونا اپ ڈیٹ✍️⁩

26 اگست 2020 بروز بدھ

⁦😷😷😷 x 😷😷😷😷😷😷😷😷😷 + 😷 = 28

رپورٹ :- جہانگیر ناجی۔

سینٹرل پریس کلب کورونا میڈیا سیل گلگت

محکمہ صحت گلگت بلتستان سے  موصول ہونے والی کورونا وائرس رپورٹ کے مطابق آج مزید 2 مریض جانبحق ہو گئے اموات کی مجموعی تعداد 65 سے بڑھ کر 67 ہو گئی ھے جبکہ آج 28 نئے مریضوں کے کیسز سامنے آگئے جن میں(7) سیاح اور (21) مقامی مریض شامل ہیں واضح رھے کہ گزشتہ روز زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 329 تھی جس میں سے آج 38 مریض صحت یاب  ہونے پر تعداد 291 جبکہ 2 مریض جانبحق ہونے پر تعداد 289 میں آگئ تھی بعد ازاں آج 28 نئے مریضوں کے اضافے سے گلگت بلتستان کے مختلف ضلعی ہسپتالوں میں زیر علاج سیاح و مقامی مریضوں کی مجموعی تعداد پھر سے بڑھ کر 317 میں چلی گئی ھے  جس میں 241 مقامی اور 76 سیاح مریض شامل ہیں ان کی ضلعی ایڈمٹ تفصیل مندرجہ ذیل ھے 


ضلع استور--39 (21 سیاح 18 مقامی) 

ضلع دیامر--46 (42 سیاح 4 مقامی)

ضلع گانچھے--10 (4 سیاح 6 مقامی)

ضلع غذر--55 (3 سیاح 52 مقامی)

ضلع گلگت--58 (2 سیاح 56 مقامی)

ضلع ہنزہ--28 (سب مقامی)

ضلع کھرمنگ--08(سب مقامی)

ضلع نگر--16 (سب مقامی)

ضلع شگر--13(سب مقامی)

ضلع سکردو--44 (4 سیاح 40 مقامی)


آج جانبحق ہونے والے دونوں مریضوں کا تعلق ضلع گانچھے سے تھا


جبکہ آج کورونا وائرس کے لپیٹ میں آنے والے (28) مریضوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے 


ضلع گلگت --07 (نئے مریض)

ضلع ہنزہ -- 04 (نئے مریض)

ضلع غذر -- 03 (نئے مریض)

ضلع دیامر-- 05(نئے مریض)

ضلع استور -- 02 (نئے مریض)

ضلع نگر -- 07 (نئے مریض)


ٹورسٹ رپورٹ:

آج گلگت بلتستان داخل ہونے والے 139 سیاحوں کے ٹیسٹ نمونے لئے گئے تھے جن میں132 سیاح کورونا سے پاک اور (7) سیاح کورونا وائرس کے لپیٹ میں آگئے جبکہ 10 سیاح صحت یاب ہونے کے بعد آج سیاح مریضوں کی مجموعی تعداد 76 ھو گئی ھے


اسی طرح آج صحت یابی پانے والے 38 مریضوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے

ضلع کھرمنگ-- 06(صحت یاب)

ضلع گلگت -- 13 (صحت یاب)

ضلع ہنزہ -- 14 (صحت یاب)

ضلع سکردو-- 02 (صحت یاب)

ضلع شگر-- 02(صحت یاب)

 ضلع گانچھے-- 01 (صحت یاب)


جبکہ مارچ سے اب تک گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد آج 28 نئے مریضوں کے اضافے کے ساتھ 2773 ہو گئی ھے جن میں سے


67 -- اب تک اموات ہوئیں

2389 -- اب تک صحت یاب ہوئے

317 -- اس وقت زیر علاج ہیں۔



آج ہمارے حکمران ریاست مدینہ کی بات کررہے ہیں اور انکے ریاستی نمائندے انکے اعلانات پر پانی پھیرتے ہوئے نظر آرہے

ریاست مدینہ اور ناانصافیاں 

میری بات/روہیل اکبر


آج ہمارے حکمران ریاست مدینہ کی بات کررہے ہیں اور انکے ریاستی نمائندے انکے اعلانات پر پانی پھیرتے ہوئے نظر آرہے ہیں پنجاب کا ایوان ناانصافیوں کا گڑھ بن چکا ہے انہی ناانصافیوں کی بدولت ہم میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا مادہ ختم ہوچکا ہے پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت میں شامل انکے اتحادیوں نے کس ہوشیاری سے پورے نظام کو ماموں بناتے ہوئے گجرات،منڈی بہاؤالدین اور بہاولپور کے اپنے تقریبا تین سو کے قریب ووٹروں کو گریڈ17 اور 18سے نواز دیا گیا ہے جبکہ سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل اور معصوم بچیوں پر مظالم کے خلاف افشاں لطیف ابھی تک حصول انصاف کی منتظر ہے موجودہ حکومت کو دو سال گذر گئے اور ابھی تک سوائے باتوں کے بتنگڑ کے کچھ نظر نہیں آرہا ریاست مدینہ کے والی کی ایک بات سن لیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا اے اللہ کے رسول! کونسا شخص اللہ کو زیادہ محبوب ہے اور کونسا عمل اللہ کو زیادہ پسند ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب اللہ کے ہاں وہ شخص ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ نفع دینے والا ہے۔ اور اللہ کو سب سے زیادہ پسندیدہ عمل وہ خوشی ہے جو مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو دے، یا اس سے مصیبت دور کرے،یا اس کا قرض ادا کرے یا اس کی بھوک ختم کرے، اور اگر میں کسی بھائی کے ساتھ اس کی ضرورت پوری کرنے کے لئے چلوں تو یہ مجھے اس مسجد (یعنی مسجد نبوی) میں ایک ماہ اعتکاف  میں بیٹھنے سے زیادہ محبوب ہے۔ جس شخص نے اپنا غصہ روکا اللہ تعالیٰ اس کے عیوب پر پردہ ڈال دے گا، جو شخص اپنے غصے کے مطابق عمل کرنے کی طاقت کے باوجود اپنے غصے کو پی گیا۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے دل کو امید سے بھر دے گا۔ اور جو شخص اپنے بھائی کے ساتھ اس کی ضرورت پوری ہونے تک اس کے ساتھ چلا تو اللہ تعالیٰ اسے اس دن ثابت قدم رکھیں گے جس دن قدم ڈگمگا رہے ہوں گے۔ہمیں سوچنا ہوگا کہ جس ہستی کا نام لیکر ریاست بنانے جارہے ہیں کیا انکے کسی ایک قول پر بھی ہم عمل کررہے ہیں اب ایک قصہ اس شخصیت کا بھی سن لیں جس کے نام سے قیصرو قصری کانپ جاتے تھے کہ انکا طرز حکمرانی کیسا تھا۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو آدھی رات کا وقت ہو چکا تھا ساتھ میں حاملہ بیوی تھی تو اس نے مدینے کی حدود کے پاس ہی خیمہ لگا لیا اور صبح ہونے کا انتظار کرنے لگا، بیوی کا وقت قریب تھا تو وہ درد سے کراہنے لگی، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے روز کے گشت پر تھے اور ساتھ میں ایک غلام تھا، جب آپ نے دیکھا کے دور شہر کی حدود کے پاس آگ جل رہی ہے اور خیمہ لگا ہوا ہے تو آپ نے غلام کو بھیجا کہ پتہ کرو کون ہے جب پوچھا تو اس نے ڈانٹ دیا کہ تمہیں کیوں بتاؤں، آپ گئے اور پوچھا تو بھی نہیں بتایا آپ نے کہا کہ اندر سے کراہنے کی آواز آتی ہے کوئی درد سے چیخ رہا ہے بتاؤ بات کیا ہے تو اس نے بتایا کہ میں امیر المومنین حضرت عمر فاروق سے ملنے مدینہ آیا ہوں میں غریب ہوں اور صبح مل کے چلا جاؤں گا، رات زیادہ ہے تو خیمہ لگایا ہے اور صبح ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، بیوی امید سے ہے اور وقت قریب آن پہنچا ہے تو آپ جلدی سے پلٹ کر جانے لگے اور کہا کہ ٹھہرو میں آتا ہوں، آپ اپنے گھر گئے اور فوراً اپنی زوجہ سے مخاطب ہوئے کہا کہ اگر تمہیں بہت بڑا اجر مل رہا ہو تو لے لو گی زوجہ نے کہا کیوں نہیں تو آپ نے کہا چلو میرے دوست کی بیوی حاملہ ہے،وقت قریب ہے چلو اور جو سامان پکڑنا ہے ساتھ پکڑ لو، آپ کی بیوی نے گھی اور دانے پکڑ لئے اور آپ کو لکڑیاں پکڑنے کا کہا آپ نے لکڑیاں اپنے اوپر لاد لیں  سبحان اللہ (یہ کوئی کونسلر، ناظم، ایم پی اے، ایم این اے،وزیر،وزیراعلی اور وزیراعظم نہیں یہ اس کا ذکر ہو رہا ہے دوستو جو کہ 22 لاکھ مربع میل کا حکمران ہے جس کے قوانین آج بھی چلتے ہیں جو عمر فاروق ہے) جب وہ لوگ وہاں پہنچے تو فوراً کام میں لگ گئے بدو ایسے حکم چلاتا جیسے آپ شہر کے کوئی چوکی دار یا غلام ہیں کبھی پانی مانگتا تو آپ دوڑے دوڑے پانی دیتے کبھی پریشانی میں پوچھتا کہ تیری بیوی کو یہ کام آتا بھی ہے تو آپ جواب دیتے جبکہ اس کو کیا پتہ کہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق خود ہیں جب اندر بچے کی ولادت ہوئی تو آپ کی زوجہ نے آواز لگائی یا امیر المومنین بیٹا ہوا ہے تو یا امیر المومنین کی صدا سن کر اس بدو کی تو جیسے پاؤں تلے زمین نکل گئی اور بے اختیار پوچھنے لگا کیا آپ ہی عمرفاروق امیر المومنین ہیں؟؟ آپ عمر ہیں؟ وہی جس کے نام سے قیصر و کسریٰ کانپتے ہیں آپ وہ ہی ہیں وہی والے عمر ہیں ناں جس کے بارے میں حضرت علی نے کہا کہ آپ کے لیے دعا کرتا ہوں اور جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا مانگ کر اسلام کے لئے مانگا وہی والے نا؟؟تب آپ نے کہا ہاں ہاں میں ہی ہوں اس نے کہا کہ ایک غریب کی بیوی کے کام کاج میں آپ کی بیوی،خاتون اول لگی ہوئی ہے اور دھوئیں کے پاس آپ نے اپنی داڑھی لپیٹ لی اور میری خدمت کرتے رہے؟ تو سیدنا عمر رو پڑے اس بدو کو گلے سے لگایا اور کہا تجھے پتا نہیں توں کہا آیا ہے؟؟ یہ مدینہ ہے میرے آقا کا مدینہ یہاں امیروں کے نہیں غریبوں کے استقبال ہوتے ہیں، غریبوں کو عزتیں ملتی ہیں، مزدور اور یتیم بھی سر اٹھا کر چلتے ہیں!!زرا سوچیئے گا کہ ہم آج جس ریاست مدینہ کی بات کررہے ہیں کیاوہی والی ریاست مدینہ ہے یا ہم نے نعوذ باللہ کسی اور چیز کا نام ریاست مدینہ رکھ چھوڑا ہے جہاں صرف اور صرف کرپشن ہوگی،چور بازارای ہوگی،اقربا پروری ہوگی اور ہر طرف لوٹ مار ہی لوٹ مار ہوگی رہی بات پنجاب اسمبلی میں بھرتی ہونے والے افراد کی اس پر انشاء اللہ پورا کالم پوری تفصیل سے ہوگا 

دنیا کا واحد قومی ترانہ اسرائیل کا ھے جس میں کھلے عام دہشت گردی اور سینوں میں نیزے گاڑھنے اور عام خون بہانے کو کامیابی قراردیا گیا ھے.

دنیا کا واحد قومی ترانہ اسرائیل کا ھے جس میں کھلے عام دہشت گردی اور سینوں میں نیزے گاڑھنے اور عام خون بہانے کو کامیابی قراردیا گیا ھے 🇮🇱🇮🇱🇮🇱🇮🇱🇮🇱🇮🇱🇮🇱🇮🇱🇮🇱

(یہ تحریرحالیہ  متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے پس منظر میں لکھی گئی ھے اسے ضرور پڑھ کر اپنے حلقہ اثر میں پہنچائیے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا دہشت گردی عام کرنے کے مترادف ھے

 اسرائیلی قومی ترانے کا انگریزی ترجمہ (موصولہ)

* The Israeli National Anthem *

Do Arabs know its translation.

 

 כל עוד בלבב פנימה
 י יהודי הומיה
 ולפאֲתי מזרח קדימה
 עין לציון צופייה -

 עוד לא אבדה תקוותנו
 התקווה בת שנות אלפיים
 להיות עם חופשי בארצנו
 ארץ ציון וירושלים

 Translation of the hymn:

 * As long as there is a Jewish soul * in the heart!

 - * yearning forward, towards the east *

 - * Our hope is not made yet *!

 - * A thousand years dream on our land *

 - * The land of Zion and Jerusalem *

 - * Let those who are our enemy shudder *
 
 - * Let all the inhabitants of (Egypt and Canaan *) tremble

 - * Let the inhabitants of Babylon shudder *

 - * To loom over their skies, panic and terror from us *

 - * When we plant our spears in their chests *!
 
 - * And we see their blood being shed *
 
 * And their heads cut off *!

 - * Then we will be God's chosen people where God willed *

 A question worth asking:
 Who were the original terrorists, the beheadings, and the bloody ones?

 If you please, contribute to publishing it in various languages ​​and re-transmit it۔

اسکا اردو ترجمہ:-- 

جب تک دل میں یہودی روح ہے٭
یہ تمنا کے ساتھ مشرق کی طرف بڑھتا ہے٭
ہماری امید ابھی پوری نہیں ہوئی٭
اپنی زمین پر ایک ہزار سال کا خواب ٭
اپنے خوابوں کی دنیا یوروشلم ٭
ہمارے دشمن یہ سن کے ٹھٹھر جائیں٭
مصر اور کنعان کے سب لوگ ، لڑ کھڑا جائیں٭
بیبو لون ( بغداد) کے لوگ ٹھٹھر جائیں ٭
ان کے آسمانوں پر ہمارا خوف اور دہشت چھائی رہے٭
جب ہم اپنے نیزے ان کی چھا تیوں میں گھاڑ دیں گے٭
اور ہم ان کا خون بہتے ہوئے٭
اور ان کے سر کٹے ہوئے دیکھیں٭
تب ہم اللہ کے پسندیدہ بندے ہونگے جو چاھتا ہے *

 عرب حکو متیں اس قومی عزم ، دہشتگردی کےارادے،  خون خرابے اور اسکےحلف کے باوجود اسرائیل کو تسلیم اور اس کے قومی ترانے پر احتراماً کھڑے ہوکے سر جھکاتے ہیں —— اس بے شرمی اور بےغیرتی کا کیا کریں؟
ضروری نوٹ:--
(اس سے سب مسلمانوں کو آگاہ ضرور کریں تاکہ ہر مسلم اسرائیل کے دہشت گردانہ عزائم کو سمجھے اور انہیں ہلکا لے کر بے خبری میں مارا نہ جائے)

 

گلگت . گزشتہ سال عطا آباد جهیل کے ساته بنایئے گئے ٹبل میں بهی ڈراڈیں پڑه چکی تهی .هلیچی ناران سیکشن پر این ایچ اے خا بنا ہوا ٹنل میں بڑے دراڑیں کسی بهی وقت بڑے حادیثے کا باعث ہو سکتا ہے


 گلگت ( سید اسد اللہ غازی  ) تهلیچی ناران سیکشن پر این ایچ اے خا بنا ہوا ٹنل میں بڑے دراڑیں کسی بهی وقت بڑے حادیثے کا باعث ہو سکتا ہے . گزشتہ سال عطا آباد جهیل کے ساته بنایئے گئے ٹبل میں بهی ڈراڈیں پڑه چکی تهی جسکو سی بی آر سی نے ان ڈراڑوں میں سمیٹ کا مائع سے بر دیا تاہم اس کو ڈئزائن کرنے والے انجیئنرز کے خلاف کاروائی ہونی چائیے . سرکار باری بجٹ اس روڈ پر لگا ہے . عطا آباد ٹنل میں اندهیرا پن کی وجہ سے یہ ڈراڈیں کم ہی نظر آتی ہیں مگر خطرے کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ تهلیچی نارا سیکشن کا یہ ٹنل کافی بوسیدہ ہوچکا ہے جسکی دوبارہ تعمیر کی اشد ضروت ہے

جمعہ، 28 اگست، 2020

گلگت:اسلام آباد اور گلگت میں صحابہ کرام کے شان میں گستاخی کے خلاف ملک بھر کی طرح









گلگت:اسلام آباد اور گلگت میں صحابہ کرام کے شان میں
 گستاخی کے خلاف ملک بھر کی طرح گلگت,دیامر,استور اور ضلع غزر میں ہونے والی دینی جماعتوں کی احتجاجی ریلی سے قائد اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان چترال مولانا قاضی نثار احمد,پاکستان راہ حق پارٹی گلگت بلتستان و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی حمایت اللہ خان,اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان کے سینئیر رہنما مولانا آصف عثمانی,متحدہ دینی محاز گلگت بلتستان کے ترجمان مولانا 
 

مقبول میر خطاب کی ۔۔


 

جمعرات، 27 اگست، 2020

ہنزہ ۔ نمبرداران ہنزہ کا اہم پریس کانفرنس ۔ ہنزہ کو آباد کے تناسب سے تین نشتیں دے آشوہ کے بعد احتجاج کورٹ سمت تمام اپشن پر عمل کرینگے

  



ہنزہ۔ اجلال حسین 
نمبرداران ہنزہ ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی پریس کانفرنس ۔پریس کانفرنس میں ہنزہ کو گزشتہ تیس سالوں سے ہونے والی ناانصانی کا زکر کرتے ہوئے ضلع ہنزہ کو  گلگت بلستتان اسمبلی میں تین سٹیوں مطالبہ کر دیا۔اس حوالے سے یوم عاشور کے بعد عدالتی آئینی اور انتظامی سطح پر آواز اٹھائے گے جسمیں سیاسی سماجی وکلا اور صحافتی تنظمات کی مدد حاصل کی جائیگی۔اور یہ نمبرداران کے وساطت سے عوام ہنزہ کے آواز بن کر مطالبہ کرتے ہیں اور علاقے میں ہونے وجہ سے عوام کا سوال نمبرداران سے کیا جاتا ہے چونکہ کئی سالوں سے علاقے کے منتخب نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام متاثر ہے اور بے یار مدد گار ہیں۔ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کوئی نیا۔مطالبہ نہیں ہے بلکہ یہ مطالبہ عوام ہنزہ کا درینہ مطالبہ ہے اور ہر دور کے حکومت نے عوام کے ساتھ مسلسل وعدے کئے مختلف بہانوں سے مگر 2020ء کے انتخابات ہونے والے ہے کسی بھی سیاسی پارٹی کے حکومت نے ہنزہ کو گلگت بلتستان اسمبلی میں  سیٹ نہیں دیا اور عوام ہنزہ کو دیوار سے لگا دیا ۔ ہنگامی پریس کانفرنس میں وقاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ہنزہ کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے جی بی اسمبلی میں ہنزہ کے لئے سیٹوں کا اضافہ کیا جائے۔

بدھ، 26 اگست، 2020

چور بازاری نامنظور نامنظور کل رات کو پگڑی جانے والی آٹا تحصلیدار ہنزہ اور ایس ایچ او ہنزہ کی موجودگی . سرکاری نرخ پر نیلامی کے نام پر پولیس والوں میں تقسیم



 

عوام کے کوٹے کا بڑا حصہ بلیک میں فروخت ہونے لگا۔ 630 میں ملنے والا آٹا بلیک میں 3000 روپے میں فروخت،

 کریم آباد پولیس چوکی انچارج کی کامیاب کاروائی، آٹے سے بھرا مذدہ پکڑ لیا گیا۔ پولیس نے ایس ایچ او کی نگرانی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ کل یہ خبر دی 

  چور بازاری نامنظور نامنظور کل رات کو پگڑی جانے والی آٹا تحصلیدار ہنزہ اور ایس ایچ او ہنزہ کی موجودگی میں جاپان چوک کریم اباد پر سرکاری نرخ پر نیلامی کے نام پر پولیس والوں میں تقسیم کیا جارہا ہے..اور اندها ریوڈی بانٹے اپنوں میں پولولیس نے بهی کچه یوں کیا

گلگت. پولیس کا چوروں کے خلاف كریک ڈاون متعدد ملزمان گرفتار ،چوری شدہ 7 موٹر سائیکل برآمد 3 ملزمان گرفتار




گلگت پولیس کا چوروں کے خلاف كریک ڈاون متعدد ملزمان گرفتار ،چوری شدہ 7 موٹر سائیکل برآمد 3 ملزمان گرفتار تفتیش جاری ہے ،ملزمان میں نوید عباس ولد سید نظام الدین،ثاقب حسین ولد کریم خان،ریزان علی ولد علی بیگ ساکنان حراموش شامل۔دنیور سے چوری شدہ چار ،ضلع سکردو استک سے دو اور ایک موٹر سائیکل جگلوٹ سے برآمد کیا، پولیس ذرائع 

محکمہ تعمیرات ہنزہ کی جانب سے اشتہار کے مطابق علی آباد ٹنل لئے فیزبلٹی رپورٹ تیار اخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

 

ہنزہ (   اجلال حسین)ہنزہ عوام میں امیدیں۔پھر سے زندہ ہوگئی۔۔۔محکمہ تعمیرات ہنزہ کی جانب سے اشتہار کے مطابق علی آباد ٹنل
فیزبلٹی رپورٹ تیار اخری مراحل میں داخل ہو گیا۔عوام میں خوشی کا لہر دوڑی۔ڈی سی ہنزہ کے زیر صدارت اجلاس میں علی آباد ٹنل رپورٹ ماہرین پیش کر رہے ہیں ۔اس موقع پر ایگز یکٹو انجئنیر ہنزہ کے علاوہ مقامی اداروں کے سربراہان ایل ایس اوز کے نمائندے نمبردادارن جی بی ڈی ایم اے اور محکمہ برقیات کے افسران شریک تھے۔ماہرین کے مطابق رپورٹ مثبت انے کی وجہ سے عوام میں ٹنل نکلنے پر خوشی تاہم اس کے لئے بھاری رقم درکار ہوگی۔جس کے لئے نہ صرف حکومتی اداروں کی مدد بلکہ عوام اور غیر سرکاری اداروں کی مدد سے ٹنل مکمل ہوسکتی ہے۔

۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات میں کل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کیا

 




وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی مداخلت اور یقین دہانی پر صحافی برادری نے احتجاج کی کال واپس لے لی 

۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات میں کل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کیا


وفد کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتا ہوں، سینیٹر شبلی فراز


وفدصدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم ،سیکرٹری انور رضا اورچیئرمین پی ایف یو جے افضل بٹ پر مشتمل تھا۔


ڈائریکٹر پی آئی ڈی عاصم کھچی اور وزارت اطلاعات کے دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔


وزیر اطلاعات نے صدر شکیل انجم، سیکرٹری انور رضا سمیت پریس کلب کے دیگر تمام نو منتخب اراکین کو مبارکباد دی۔


پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  آزادی اظہار کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔وزیر اطلاعات


آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔وزیر اطلاعات


غلط فہمیاں دور کرنی ہیں، مسائل کا حل گفتگو اور باہمی افہام و تفہیم میں مضمر ہے۔ وزیر اطلاعات


بطور وزیر اطلاعات میڈیا اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرنا میری زمہ داری ہے۔ وزیر اطلاعات

گلگت بلتستان کے مختلف ضلعی ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد پھر سے بڑھ کر 329 میں چلی گئی ھے





محکمہ صحت گلگت بلتستان سے  موصول ہونے والی کورونا وائرس رپورٹ کے مطابق آج 25 نئے مریضوں کے کیسز سامنے
 آگئے جن میں ( 4) سیاح اور (21) مقامی مریض شامل ہیں جبکہ گزشتہ روز زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 341 تھی جس میں سے آج 37 مریض صحت یاب  ہونے پر تعداد 304 میں آگئ تھی بعد ازاں آج کے 25 نئے مریضوں کے اضافے سے گلگت بلتستان کے مختلف ضلعی ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد پھر سے بڑھ کر 329 میں چلی گئی ھے جس میں (240) مرد اور (89) خواتین مریض شامل ہیں ان 329 ایڈمٹ مریضوں کی ضلعی تفصیل مندرجہ ذیل ھے 

(ضلع استور ---37 )
(ضلع دیامر ---41)
(ضلع گانچھے ---13 )
(ضلع غذر ---52)
(ضلع گلگت ---64 )
(ضلع ہنزہ --- 38)
(ضلع کھرمنگ ---14)
(ضلع نگر ---- 09)
(ضلع شگر ---15 )
(ضلع سکردو ---46 )

جبکہ آج کورونا وائرس کے لپیٹ میں آنے والے (25) مریضوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے 

ضلع گلگت --12 (نئے مریض)
ضلع ہنزہ -- 02 (نئے مریض)
ضلع غذر -- 06 (نئے مریض)
ضلع دیامر-- 03 (نئے مریض)
ضلع استور -- 01 (نیا مریض)
ضلع نگر -- 01 (نیا مریض)

ٹورسٹ رپورٹ:
آج گلگت بلتستان داخل ہونے والے 139 سیاحوں کے ٹیسٹ نمونے لئے گئے تھے جن میں135 سیاح کورونا سے پاک جبکہ 4 سیاح کورونا وائرس کے لپیٹ میں آگئے جس کے بعد سیاح مریضوں کی مجموعی تعداد 75 تک پہنچ گئی تھی جبکہ آج 10 سیاح مریض صحت یاب ہونے پر زیر علاج سیاح مریضوں کی مجموعی تعداد 66 ہو گئ ھے

اسی طرح آج صحت یابی پانے والے 37 مریضوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے
ضلع دیامر-- 05 (صحت یاب)
ضلع گلگت -- 06 (صحت یاب)
ضلع ہنزہ -- 18 (صحت یاب)
ضلع سکردو-- 04 (صحت یاب)
ضلع شگر-- 03 (صحت یاب)
 ضلع گانچھے-- 01 (صحت یاب)

جبکہ مارچ سے اب تک گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد آج 25 نئے مریضوں کے اضافے کے ساتھ 2745 ہو گئی ھے جن میں سے

65 -- اب تک اموات ہوئیں
2351 -- اب تک صحت یاب ہوئے
329 -- اس وقت زیر علاج ہیں۔

پاکستان میں شگر مافیا ہنزہ میں آٹا اور دیگر مافیا برسر اقتدار پارٹی کے سرگرم عہدیدار


پاکستان میں شگر مافیا ہنزہ میں آٹا اور دیگر مافیا برسر اقدار پارٹی کے سرگرم عہدیدار 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غازی کے قلم سے

تحریر سید اسد اللہ غازی 

ترقیافتہ ملک ہو یا ترقی پزیز ملک کیپٹلیزم نظام حکومت پوری دنیا میں راٸج ہے ۔ معیشت دادن یا تو خود اقتدار پر قابض ہیں یا بلواستہ اقتدار کرتے ہیں ۔ یہ دور معیشت کا دور ہے جو زیادہ امیر ہے وہ زیادہ طاقتور ہے ۔ ووٹ یا راٸے شماری یہ سب آنکھوں میں دھول جھنکنے کے لیے ہے ۔ سیاست اس وقت دنیا کا سب سے منگا کاروبار ہے اس میں ایک روپیہ لگا کر ایک لاکھ تک کما سکتے ہیں ۔ زیادہ منافع ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں زیادہ قدرتی وساٸل ہوں یا زیادہ آبادی ہو ۔ مگر مغربی ممالک میں  ٹیکنالوجی سے زیادہ کماٸی ہے ۔ چین نے قدرتی وساٸل ۔ افرادی قوت اور ٹیکنالوجی تینوں کو بروٸی کار لایا پا کستان جیسے ترقی پزیر ممالک میں قدرتی وساٸل اور ٹیکنالوجی ۔ لینڈ مافیا اور اشیا خوردونوش مافیا بھی سرگر م ہیں جو بل واسطہ اور بلاواسطہ اقتدار پر قابض ہیں ۔ یہ معاشتدان سیاست میں انوسٹ کر تے ہیں ہر پارٹی میں تقسیم ہوتے ہیں جو پارٹی طاقت کا سرچسمہ ہو اس سے یہ کام لیتے ہیں ۔ اس لیے درمیانہ طبقہ ہر وقت مشکلات سے دوچار ہے ۔ اس ملک کا بجٹ امیر یا غیریب کو ریلیف دیتا ہے ۔ امیر کو سبسیڈی کی صورت میں اور غیریب کو امداد کی صورت میں متوسط طبقہ 😔 اب میں اصل بات پر آتا ہوں ۔ کہتے ہیں ہنزہ والوں میں سیاسی شعور کم ہے ۔۔ کہنے والے کچھ بھی کہیں ۔۔ جو سیاست کرتے ہیں ان کو خوب سیاست آتی ہے ۔۔ میر غضنفر علی خان نے زندگی پوری سیاست میں گزاری آج وہ مالا مال ہے ۔ وزیر بیگ اب ڈبیو گیا رہ میں نہیں ٹی زیڈ میں سفر کر رہا ہے ۔ اب کی سپورٹرز کی بات کرتا ہوں ۔ دینار نامی شخص علی آباد دینا رمارکیٹ میں جنرل سٹور چلاتا ہے دو روپے کا ٹافی پانچ روپے کا بیجتا ہے بچوں کے پیمپرز کا پیکٹ ہر جگہ 1300 کا ملتا ہے ان کے پاس تین ہزار میں ملے گا سوات سے تیارہ کر نقل مال بیجتا ہے جناب مسلم لیگ ن ہنزہ کا عہدادر ہے ۔ جناب کا تعلق حلقہ تین رحیم آباد گلگت سے ہے ۔ کاروبار ی سیاست ہنزہ میں کر رہا ہے ۔ اسطرح کے کافی سیاستدان ہیں اب زرا بات ہو آٹا مافیا کی سنٹر ہنزہ میں چار فلور ملیں تھی اب سب کو رینٹ پر پی ٹی آٸی کے سابق صدر ہنزہ باقیر تیحا ن اور اقبال نے لیا ہے ۔ ہنزہ میں سفید آٹا ملک کے دیگر علاقوں سے کم ان ملوں سے زیادہ فراہم کیا جاتا ہے ۔ ڈیلرون کے پاس آٹا نہیں ہے ۔ مگر سفید آٹا آسانی سے دستیاب ہے ۔ چو کر سرکاری ریٹ کچھ اور ہے مل سے 350کے ملینگے ۔ باقیر تیحان پی ٹی آٸی کے عہدادر ہیں ان پر ہاتھ آسانی سے نہیں ڈالا جا سکتا ہے ۔ کل جو سفید آٹا سنٹر ہنزہ کے مل سے دوکاندار کو فراہم کرتے ہوٸیے پولیس نے کارواٸی اس میں سکورٹی ایجنسیوں کی انتھک محنت ہے ورنہ راتوں رات یہ کام معمول بن چکا تھا ۔ 


اج پی ٹی آٸی کا دور کل کو کسی اور کا دور ہوگا اس وقت اقبال اس پارٹی میں سرگرم ہو کر عوام پر ہاتھ صاف کریگا ۔ عوام کو پہچانا ہوگا جو اپنی کاروبار کو چار چاند لگانے سیاست کرتے ہیں اور کون عوامی مفادات کی تحفظ کے لیے وسلام ۔ 

ڈی ڈی کالج گلگت بلتستان پروفیسر روف مختصر علات کے بعد انتقال کرگئے.



سید اسد اللہ غازی:   ڈی ڈی کالج گلگت بلتستان پروفیسر روف مخصر علات کے بعد انتقال کرگئے . پروفیسر روف کا تعلق ہنزہ علی آباد سے تها وہ طویل عرصے تک جی بی کے مختلف کالجز میں بطور معلم اپنے فرائض سر انجام دے چکے اس کی موت   سے ہنزہ میں ایک خلا پیدا ہوا ہے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے جا تا ہے سر روف کی انتقال پر ہنزہ آن لائن نیوز نیٹ اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں آمین

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں 26 اگست دن 11 بجے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی



 چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں 26 اگست دن 11 بجے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی

نٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر سردار ممتاز انقلابی نے سنئیر جرنلسٹ اعجاز عباسی کے خلاف پی آی ڈی اسلام آباد کے افسر کیطرف سے ایف آی آر درج کرنے کے خلاف پاکستان بھر میں اور گلگت بلتستان آذاد کشمیر میں احتجاج کی کال دی ھے آذاد کشمیر کہ سو سے زاہد پریس کلبوں میں احتجاج کیا جاے گا ا

 



انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر سردار ممتاز انقلابی  نے سنئیر جرنلسٹ اعجاز عباسی  کے  خلاف پی آی ڈی اسلام آباد کے افسر کیطرف سے ایف آی آر درج کرنے کے خلاف پاکستان  بھر میں اور گلگت  بلتستان  آذاد کشمیر  میں احتجاج کی کال دی ھے آذاد کشمیر کہ سو سے زاہد پریس کلبوں میں احتجاج کیا جاے گا اسلام میں انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان  کے ساتھی نیشنل پریس کلب کے ساتھیوں کی قیادت میں احتجاج میں شرکت کریں گئے  جبکہ آزاد کشمیر کے ساتھیوں کی بڑی تعداد بھی اسلام آباف پنچ رہی ہے  سردار ممتاز انقلابی نے کہا ہکہ اعجاز عباسی کے خلاف ایف آی آر آذادی صحافت پر ایف آی آر ہے آذاد کشمیر میں تمام پریس کلب یونین تنظیمیں اس عمل کے خلاف یکجا ہیں  گزشتہ روز دھیر کوٹ پریس کلب کے صدر راجہ مہتاب اشرف مظفرآباد پریس کلب کے لیاقت بشیر فاروقی  حویلی پریس کلب کے صدر شیخ وحید سمیت دیگر ساتھیوں سے بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہا کے حکومت کیطرف سے صحافیوں کو روکنے یا حراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو اس احتجاج کو عوامی احتجاج میں تبدیل کیا جاے گا سردار  یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر کے صدر طاہر عباسی  چوہدری جاوید اختر  ظفیر بابا  سمیت آذاد کشمیر پریس فاونڈیشن کے زمینداروں نے احتجاج کی بھرپور حمایت کی ہے

گلگت .مزید 24 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،محکمہ صحت جی بی

 



لگت ۔۔۔۔ ٹیکرز 

گلگت:آج مزید 24 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،محکمہ صحت جی بی 

گلگت: سیاحت کُھلنے سے اب تک مجموعی طور پر 75 سیاحوں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے، محکمہ صحت

گلگت: گلگت بلتستان میں آج 37 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، محکمہ صحت 

گلگت: گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 341 افراد زیر علاج ہیں محکمہ صحت

گلگت: گلگت بلتستان میں آج 38 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ،محکمہ صحت

گلگت: وائرس سے اب تک 65 افراد جانبحق ہوئے ہیں محکمہ صحت

بابوسر روڈ کھلوانے کیلئے کوششیں جاری رکھے محکمہ داخلہ کی ھدایت پہ مجسٹریٹ بھی موقع پہ پہنچ گئے

 

محکمہ داخلہ کی ھدایات پہ ضلعی انتظامیہ دیامر نیشنل ھائی وے اتھارٹی کے ساتھ مل کے جل تھک وادی میں بابوسر روڈ کھلوانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ھوئے ہے اور جلد ھی یہ سڑک ھر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی۔ یاد رہے کہ سیلاب کے باعث آج شام کو یہ سڑک بند ھو گئی تھی ۔ نیشنل ھائی وے اتھارٹی کو اپنی مشینری متاثرہ علاقے کو روانہ کرنے کے احکامات پہلے ھی صادر کئے جا چکے ہیں تاکہ جلد از جلد اس سڑک کو کھول کر پھنسے ہوئے مسافروں کیلئے راستہ کھول دیا جائے۔ محکمہ داخلہ کی ھدایت پہ مجسٹریٹ بھی موقع پہ پہنچ گئے ہیں اور کام کی نگرانی جاری ہے

حکومت اگر مگر کا راگ الاپنا چھوڑے ملک بھر کے سکولوں کالجوں، یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کرے، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی


راولپنڈی ( پ ر) حکومت اگر مگر کا راگ الاپنا چھوڑے ملک بھر کے سکولوں کالجوں، یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں 
شروع کرنے کا اعلان کرے، طلباء اساتذہ اور والدین نفسیاتی مریض بن رہے ہیں تعلیم سے دوری ملک میں جہالت کے فروغ کا باعث بن رہی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباء تعلیم سے دور ہو رہے ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشیاں کا رجحان بڑھ رہا ہے چائلڈ لیبر خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ذہین بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین ،راجہ الیاس کیانی ،اشرف ہراج ،زاہد بشیر راجہ ،نے چکوال میں تنظیم سازی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قائدین نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر شعبہ تعلیم کو تباہ کرنا چاہتی ہے، ملک بھر میں تمام شعبہ جات کھلنے کے باوجود تعلیمی اداروں کو بند رکھنے پر زور دینا تعلیم دشمنی ہے حکومت نے منفی رویہ ترک نہ کیا تو نیشنل ایکشن کمیٹی کے قائدین کو لانگ مارچ کا مشورہ دیں گے،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ملک بھر کی تمام تنظیموں سے رابطے میں ہے، اور جلد ہی مشاورت کے بعد نیشنل ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ستمبر کے آغاز میں اسلام آباد احتجاجی دھرنے کا اعلان کرسکتے ہیں، اجتماع میں ضلع چکوال کی تنظیم سازی کی گئی، جس میں اتفاق رائے سے ضلعی اور تحصیلوں کے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا، اس موقع پر عرفان مظفر کیانی، راجہ محمد خورشید، ملک دین اعوان ،پروفیسر ایم کے مغل ،ڈاکٹر افراہیم ستی، چوہدری یاسر منہاس اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان مالکان کی کثیر تعداد موجود تھی. 




نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر) میر افضل نے سراہااور کہا کہ کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر وترقی می صحافیوں کی خدمات کو صوبائی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے





گلگت (پ ر)نگران وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان ڈی آئی جی (ر) میر افضل کو سیکریٹری محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان فدا حسین نے  ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی،اس موقع پر نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کئیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کے ملازمین جس جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو بجا لارہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ادارہ  انتہائی اہمیت کا حام ہے،محکمے کی کارکردگی کو جدید خطوط پر مزید بہتر بنایا جائے گا۔ سیکریٹری انفارمیشن نے اپنے بریفننگ میں اب تک کئے گئے اقدامات اور درپیش مسائل پر وزیر اعلی گلگت بلتستان ک آگاہ کیا۔صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کو  نگران وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان ڈی آئی جی (ر) میر افضل نے سراہااور کہا کہ کہا ہے کہ  علاقے کی تعمیر وترقی می صحافیوں کی خدمات کو صوبائی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے 

پیر، 24 اگست، 2020

ہنزہ۔ دوسری نششت ملنے تک الیکشن کا باٸیکاٹ کیا جاٸیے ۔ تما م امیدوارہنزہ کی وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کریں ۔ سلطا ن کریم سیاسی و سماجی کارکن

 



ہنزہ (سید اسد اللہ غازی) ہنزہ کو نششت ملنےتک الیکشن کا باٸیکاٹ کیا جاٸیے ۔ اندھروں میں دوبونےوالےاور موسمی پرندے آج کل ہنزہ میں سیاست کے لیے اومڈ آٸیے ہیں ۔ عوام کو اب کی بار سیاسی شعور سے کام لینا چاہیے میں تما م امیدواروں سے مطالبہ کرتا ہوں اگر آپ واقعی ہنزہ کے خیر خواہ ہیں تو ہنزہ کو دوسری نششت ملنےتک الیکشن کا باٸیکاٹ کریں  ہنزہ علی آباد کے کاروباری و سجماجی شخصیت سلطان کریم نے ہنز ہ نیوز نیٹ ورک کے الیکشن فارم سےگفتگومیں کہا انہوں نے کہا کہ ہنزہ کو نا آبادی ناہی رقبے کے اعتبار سے بجٹ دیا جاتاہے دوسرا نششت اب ناگزیر ہوا ہے  

دانتوں میں اللہ تعالیٰ کی بہت نشانیاں ہیں۔کاش ہم ان دانتوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے خالق کو بھی یاد رکھیں


مارے دانت (Teeth) ہم پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے۔ یہ گوشت سے نکالے گئے ہیں، دانتوں کا سفید رنگ چہرے کے لئے سب سے زیادہ موزوں تھا ۔ سفید کے علاوہ کوئی اور رنگ جیسے سرخ یا سیاہ ہوتا تو انسان سے ڈر لگتا۔ 

دانتوں میں اللہ تعالیٰ کی بہت نشانیاں ہیں۔ دانتوں کا جبڑوں میں سے نکل کر بڑھنا پھر ایک خاص لمبائی پر آ کر رک جانا، اللہ جل جلالہ کی نشانی ہے۔ اگر یہ بڑھتے ہی رہتے تو ہماری زندگی عذاب بن جاتی۔ کیا ان کو ہم نے روکا ہے؟ پھر ان کی ساخت پر غور کریں ، کسی بھی چیز کو کھانے کے لئے پہلے کاٹنے کی ضرورت تھی۔ اللہ تعالیٰ نے سامنے والے دانت تیز اور نوکیلے بنائے تاکہ ہم خوراک کو آسانی سے کاٹ سکیں اور پچھلے دانت چوڑے بنائے تاکہ خوراک کو پیسا جا سکے ۔ کیا یہ سب کچھ ہم نے اپنی مرضی سے کیا ہے؟ ہر گز نہیں! اللہ جل جلالہ تک پہنچنے کے لئے تو ہمارے دانت ہی کافی ہیں جو زبانِ حال سے اپنے خالق کی صنعت گری کا اعلان کر رہے ہیں۔ کاش ہم ان دانتوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے خالق کو بھی یاد رکھیں اور اس کا شکر ادا کریں۔


کیا منہ کا گوشت خود بخود دانتوں میں تبدیل ہو گیا ہے؟ دانتوں کے مادے پر غور کریں: اگر یہ نرم ہوتا تو چبانہ سکتا اور لوہے کی طرح سخت ہوتا تو ہماری زبان کو کاٹ دیتا۔ خالق نے ایسے مادے کا انتخاب کیا ہے جو مذکورہ کام کے لئے موزوں ترین تھا۔ عقل والوں کے لئے دانتوں میں قدرت کی بالکل واضح نشانیاں ہیں۔‘‘ 

چلاس ۔ تین ما ہ پہلے غزر میں دریا برد گاڑی میں جان بحق ہونے والی خاتوں حج بی کا نعش چلاس دریا سے ٹورسٹ پولیس نے برآمد کیا خاتو ں کا تعلق ہنزہ حسین آباد سے تھا

 

     چلاس (ہنزہ ٹی وی )آج مورخہ ہذا کو حدود تھانہ گونر فارم تحصیل چلاس ضلع دیامیر میں  دریا کے کنارے سے ایک عورت کی لاش پڑی ہوئی  تھی جس کو ٹقرسٹ پولیس  نے لاش کو  ڈی ایچ کیوں ہسپتال  چلاس پہنچایا بعد میں لاش کی شناخت حج بی بی  زوجہ امیر علی ساکنہ حسین آباد ہنزہ حال کونوداس گلگت  جو 3 مہینہ قبل غذر میں ایکیسڈنٹ ھو کر دریا برد ہوئی تھی لاش کو شناخت کےبعد ورثا سلمان علی ولد دلدار علی شاہ سکنہ ہنزہ کے حوالے کیا گیا ہے۔

گلگت ۔ پرائیوٹ سکولز نیٹ ورک گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کا اعلان


 

   گلگت ۔(ہنزہ ٹی )  پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک گلگت بلتستان (پی ایس این) کی نگران کابینہ کا اعلان کردیاگیا ہے نگران کابینہ الیکشن کے انعقاد سمیت  بائی لاز کی تیاری اور منظوری دینے سمیت تمام اضلاع میں الیکشن کا انعقاد کیلئے الیکشن کمیٹی کی تشکیل  دے گی نگران کابینہ مشاورتی کونسل کا قیام بھی عمل میں لائے گی جو تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل سے متعلق تجاویز دے گی۔ نگران کابینہ کے صدر کیلئے سینئر صحافی اور ایڈ منسٹریٹر قراقرم پبلک سکول محمد عیسیٰ حلیم پر پہلے ہی اتفاق رائے کر کے  کابینہ کی تشکیل کا اختیار دیاگیا تھا  نگران صدر نے کابینہ کی تشکیل مکمل کرنے ہوئے شاہ مرزہ سینئر نائب صدر ر عبدالقیوم ،نائب صدر  ، فدا حسین جنرل سیکریٹری، عابد حسین جوائنٹ سیکریٹری، محمد سلیم فنانس سیکریٹری،  محمدفروز خان ڈپٹی فنانس سیکریٹری،زوہیب اختر کو سیکریٹری  انفارمیشن اور عاقب حسین کو ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے کیلئے  انتخاب کیا گیا  جمعہ کے روز  مختلف اضلاع اور حلقوں میں خدمات سرانجام دینے والے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران،پرنسپلز سے ضروری مشاورت کے بعد نگران کابینہ سازی کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے پی ایس این کے رکن تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے نگران کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں فروغ تعلیم اور معیار تعلیم کو بلند کرنے کیلئے خدمات سرانجام دینے والے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہوئے  شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

ہفتہ، 22 اگست، 2020

ہنزہ ۔ مساٸلستان میں سیاسی لوگ اور الیکشن میں ووٹ پر قابل غور تحریر ۔

سید اسد اللہ غازی

تحریر سید اسد اللہ غازی 

جنگل میں الیکشن کا اعلان ہوا تو مختلف جاندارون نے نومینیشن پیپر جمع کیے . لکڑ ہار کا کلہاڑی بهی جنگل میں تها . وہ جنگل کا مستقیل رہائیشی نہیں تها تاہم اس کے دستے کا تعلق جنگ سے تها اس بنا پر اس کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملی . جنگل میں سب سے بڑا قبیلہ درختوں کی تهی سب نے کلہاڑی کو ووٹ دیا کیونکہ اس کے دستے کا تعلق ان کی برادی سے تها یوں کلہاڑی جیت کیا اور جنگل ویران ہوتا گیا . اس داستان پر پاکستان کے وزیرا اعظم نے ایکشن لیا اور بلین سونامی ٹری پروجیکٹ کا آغاز کیا تاہم کلہاڑی بزادخود لوہار قیبلے کا بڑا سردار ہے اور دستے کا تعلق بڑا قبیلے سے ہونے کے ناتے اپنا کام بخوبی نبا رہا ہے . لکڑہار بهی روز جنگل جاتا ہے اور خوش ہے کہ ان کے روز گار کا بندوبست وزیرا اعظم نے کیا ہے ان کا مستقبل خطرے سے باہر ... گلگت بلتستان میں بهی الیکشن کا سما ہے اور کلہا ڑی کے علاوہ آرا مشین بهی بهی الیکشن میں حصہ لے رہا ہے . بلخصوص ہنزہ میں ایسے جاندار نمودار ہوئے ہیں جو کہ وادی کی ویرانی سے آگاہ ہی نہیں ۔نہ پانی نہ بجلی نہ تعلیم نہ صحت نہ  انصاف پتهر کے ادوار والی زندگی بسر کرنے والے تعلیم یافتہ اور معروف سیاحتی مقامات کے وارث اب کی بار اگر کلہاڑی کو پهر سے ووٹ دینگے تو ملین سونامی پروجیکٹ تو چهوڈیں ٹلین سومامی بجٹ سے بهی جنگل میں منگل نہیں ہوگا . ان دنوں حسن آباد پاور پروجیکٹ کا مشین خراب ہے . وہ مشین ہر دو ماہ بعد واٹر اینڈ پاور کے مکینیک کے لیے  کام نکالتا ہے . مکینیک بهی اس ہی آسرے میں ہوتا ہے کہ کب اس مشین کا کوئی نٹ ڈیلی ہوجائیے تو میں اس میں مزید خرابیاں بتا کر کهولوں آدها سے زیادہ سامان تبدیل کروں .آخر اس منگائی میں اس نے بهی انپے خواہشات کی تکمیل کرنا ہے خالص تنخواہ سے گزارہ نہیں ہوتا . ویسے اب تک تبدیل شدہ ناکارہ سامان کا  بولی کا اشتہار کسی نے دیکها ہو تو ضرور بتانا . ہو سکتا ہے میں بولی میں حصہ لینا چاہتا ہوں  اس میں سے کو ئی پرزہ کار آمدہ ہو تو  دوبارہ دو تین ماہ بعد مشین کی خرابی کے وقت وہ پرزے  ڈونیٹ کروں . اب پانی کا بحران بهی ہے . تین سال پہلے چیف سیکڑیری نے سنٹر ہنزہ کے نمبراران کے ساته سابق ڈی سی ہنزہ علی اصغر کے آفس میں میٹینگ میں ایک پروجیکٹ دیا تها جس کے تحت التر نالے میں دو بڑے واٹر ٹنک ڈیم ٹائپ کے بنانے اور کوہل کو پکا کرنے کے لیے کمشنر گلگت عثمان احمد کو ہدایات دی تهی . وہی چیف صاحب جس نے سکردو میں کہا تهاگلگت بلتستان کو ہر اربوں روپے کا بجٹ دے رہے ہیں یہاں سے ہمیں کیا ملتا ہے وہ سنٹر ہنزہ کق ایک اچها ہروجیکٹ دے گیا تها اس پروجیکٹ کا کوئی اتہ پتہ نہیں .. رہا واسب کا پروجیکٹ سنٹر ہنزہ کے لیے جو گورنمٹ اور عوام کے اشتراک سے مکمل ہوا تها اس میں پانی کے سوس سے لیکر علی آباد واٹر ٹنک تک پانی پہنچانا سرکا ر کا کام تها امیر علی ٹہیکدار نے پائپ کو زمین میں دفن کر نے کت بجائے کهلے اسمان کے نیچے بچها اس لیے روز پائپ ٹوپهوٹ کا شکار ہے .اتنی خرابیاں عوام کو پتہ ہے ایف آئی کہاں ہے ؟اختر کلرک کو گرفتا ر کرنے ایک دفعہ منظر پر آئے .کچه دن بعد رہا ہوا ایف آئی اے بهی غائب نیب کا تو نام و نشان ہی نہیں ویسے ٹی وی پر جب نواز شریف یا مریم نواز کی پیشی ہو اس کا بڑا زکر ہوتا ہے . شاید ان کا ہمارے علاقے میں کوئی مطلوب بندہ نہیں ہوگا ورنہ تو وہ کس کو بخشتے ہیں . وہ گال سے کها ل اتارتے ہیں . تعلیم کی بات کریں تو ہنزہ میں ایک ایسا بهی سکول ہے جو آته کروڈ کا بنا ہے جس مین آته طالب علم ہیں . مگر کچه سکولوں کے طلبہ ٹنٹوں میں زیر تعلیم ہیں . صحت تو ہمارا خراب ہوتا ہی نہیں ہماری صحت کی ہندوستانی میڈیا بهی مثال کے طور پر استعمال کرتا ہے کہ سو سا ل عام سی زندگی ہے کاش ایسا ہوتا کبهی قبرستان جائے تختیاں پڑهے اکثر نوجوان مدفون ہیں . ہنزہ کے کسی ہسپتال میں کوئی بهی ماہر ڈاکڑ نہیں بچو ں ,خواتین ,میڈیکل 'انکهوں 'امراض قلب کے اسپشلسٹ کبهی آیا ہی نہیں اپریشن تهیٹر 'تو دور کی بات ہے اچها سا لیباٹری یا ایکسرے مشین کو چلانے جرنیٹر تک نہیں . ہمارے نوجوان سوشل میدیا میں بین الاقوامی سیاست پر تبصرے کر رہے ہیں کچه میوزیکل آلات میں مگن ہیں تو جوانی کی خمار میں مست ہیں الیکشن میں گلے پهاڑ کر نارے لگائینگے . کوئی جیتے گا تو کوئی ہارے گا کب بدلے کا ہنزہ کا سما . میر ے نوجوانوں اس میں کوئی شک نہیں کہ ہنزہ کا یوته بڑا قابل اور مثبت سوچ کے حامل ہے . مگر کوئی ایک پلیت فارم نہیں جہاں یکجا ہو کر علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے لائحہ عمل طے کریں .. ضروری نہیں کوئی ایک پارٹی ہو سوشل میڈیا کے گور تو آتے ہیں وہی سے ہی شعور و آگاہی مہم کا آغاز کریں کہ اب کی بار کلہاڑی کو نہ آرمشین کو ووٹ دو .ووٹ اس فرد کو دیں جو مندرجہ بالا مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہو ں .

یکم محرم خلفیہ دو حضر ت عمر فارق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت کا دن ہے

 



نیا سال اور یوم شہادت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ! 


سب سے پہلے ‏اہل اسلام کو نیا اسلامی سال ‎#سنة1442هـ مبارک ہو ، اللہ تعالیٰ اس سال ہو عالمِ اسلام کیلئے خیر و برکت اور امن سلامتی والا سال بنائے، بھوک افلاس مصائب مشکلات دہشتگردی بیماریوں سے ہماری حفاظت فرمائے! آمین!


‏یکم محرم الحرام اس صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم شہادت ہے جس کے زمانہ خلافت میں محتاط اندازے کے مطابق  3600 علاقے فتح ہوئے۔ 900جامع مساجد اور 4000 عام مساجد تعمیر ہوئیں۔ اس صحابی رسول کا نام عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہے.

‏عمر فاروق بن خطاب رضی اللہ عنہ کی ذات, کردار,  اوصاف,  جرات و استقامت اور نام عمر سے مجھے بے انتہا محبت ہے, اللہ تعالی نے ہر وصف سے عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو متصف فرما دیا تھا, اللہ تعالی ہمیں جنت الفردوس میں عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا ساتھ نصیب فرمائے. آمین 


حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو جب خنجر لگا اور شہادت کا وقت قریب آ پہنچا تو اتنے میں حضرت صہیب رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے اور رو کر عرض کرنے لگے وا عمراہ وا جیباہ واخاء تو اس پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرمانے لگے اے صہیب رضی اللہ عنہ! میری تعریف مت کر، اگر حق تعالیٰ مجھے کسی عمل پر اجر نہ دیں۔ صرف برابر برابر چھوڑیں تو بھی اس کو غنیمت سمجھوں گا۔

کراچی ۔واٹر بورڈ کا کارنامہ ملیر کھوکھر آپار سعودآبادچمن کالونی سے شارع فیصل جانے والا رستہ بند سینکڑوں گیلن پانی یومیہ ضائع ہورہا ہے، اہم راستہ تالاب بن گیا

 




کراچی  (انیلہ خان )واٹر بورڈ کا کارنامہ ملیر کھوکھر آپار سعودآبادچمن کالونی سے شارع فیصل جانے والا رستہ بند

سینکڑوں گیلن پانی یومیہ ضائع ہورہا ہے، اہم راستہ تالاب بن گیا۔

چار ماہ کے دوران دس مرتبہ لیک ہونے والی پانی کی لائن کو کوئی حتمی سدباب نہیں ہوسکا


لائن سے لیک ہونے والے پانی نے تالاب کی سی شکل اختیار کرلی ہے۔ 

علاقہ مکین سرکل ریلوے کی پٹریوں سے گاڑی گذار کر شارع فیصل پہنچتے ہیں۔

ایمبولینسوں اور مریضوں کو لیکر جانا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔ علاقہ مکین


دفتری اوقات کار میں شدید ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے۔ 

آواٹر بورڈ کے ایکسین فون کالز ریسو کرنے سے قاصر ہیں 

لیک ہونے والی لائن کا پائیدار حل کیا جائے تاکہ دوبارہ لیک نہ ہو علاقہ مکینوں کی ایم ڈی واٹر بورڈ سے اپیل

گجرات ۔میں سرگودھا روڈ پر سٹاف گلہ محلہ امین آباد ٹبی گوریاں میں منشیات کے اڈوں کے خاتمہ کے لئے گرینڈ آپریشن




گجرات  (آکاش نیازی )میں سرگودھا روڈ پر سٹاف گلہ محلہ امین آباد ٹبی گوریاں میں منشیات کے اڈوں کے خاتمہ کے لئے گرینڈ آپریشن 

   تھانہ شاہین پولیس نے دوران آپریشن بدنام زمانہ منشیات فروش ظہیر بیگ کے 3فرنٹ مین گرفتار کر لئے کنجاہ اور کڑیانوالہ  میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے ،مقدمات درج 

 ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں گجرات پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن کے لئے تعینات کئے گئے نئے ایس ایچ او تھانہ شاہین مجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات سپلائرزکے خلاف کریک ڈوان شروع کر دیا۔ ابتدائی کاروائیوں میں تھانہ شاہین چوک کے علاقہ کے بدنام زمانہ منشیات فروش ظہیر بیگ عرف ظہیرا کے تین فرنٹ مین گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان میں 1عرفان عرف عرفان الماریاں والا 2۔ عثمان منیر ولد منیر احمد 3۔عبدالوحید ولد عبد الرشید شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے منشات برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔دوران انٹروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ محلہ مسلم پورہ کے رہائشی منشیات فروش ظہیر عرف ظہیرا سے منشیات لیکر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں۔جبکہ ظہیر عرف ظہیرا کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس منشیات فروشی کی لعنت کو ختم کرنے اور نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے  لئے پرعزم ہے۔علاقہ کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کے لئے ایس ایچ او تھانہ شاہین مجاہد عباس کو خصوصی ٹاسک دیکر تعینات کیا گیا جلدمنشیات کے مرکزی ڈیلر حوالات کے پیچھے ہوں گئے۔  

   گجرات پولیس تھانہ کنجاہ کے ایس ایچ او اعجاز بھٹی  نے معہ نفری چھاپہ مار کر  سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والا نام نہاد سٹوڈنٹ گروپ لیڈر  کامران عرف کامی سکنہ شادیوال کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ایس ایچ او  تھانہ کڑیانوالہ راجہ احسان اللہ  نے معہ نفری چھاپہ مار کر  اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم عطاء الرحمن ولدافضال بیگ قوم مغل سکنہ محلہ شمالی ہزارہ مغلاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ھے 

 

گلگت ۔ گلگت میں غیر مقامی بیکاریوں کو پولیس نے شہر بدر کردیا



 ایس ایچ او سٹی و ائرپورٹ کی کارروائی    

گلگت شہر میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بھکاریوں کی کثیر تعداد موجود ہےاس بارے میں ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن صاحب نے نوٹس لیتے ہوئے ان کو شہر بدر کے  احکامات دیئے ۔جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی و ائرپورٹ  نے  کارروائی کرتے ہوئے آج شہر بھر سے  تئیس(23) بھکاریوں کو دوبارہ شہر میں نظر نہ آنے کی سخت ہدایات دیتے ہوئے ان سب کو شہر سے نکال دیا گیا ۔تاکہ شہر میں  محرم ا لحرام  کے  دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھاجاسکے ۔

ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن صاحب نے ایس ایچ اوز کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے

جمعرات، 20 اگست، 2020

گلگت ۔ سابق ٹسٹ کرکڑ اعظم خان گلگت بلتستان ماخور کے کوچ مقرر

 

گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز ۔ سپورٹس ڈسک ) ضلع دیر خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز آل راونڈر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اعظم خان گلگت بلتستان مارخورز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر۔ 

اعظم خان اپنی میڈیم فاسٹ بولنگ کی وجہ سے پورے پاکستان میں شہرت رکھتے ہیں ۔

اعظم خان ماضی میں  نیشنل ٹی ٹونٹی کی چیمپیئن ٹیم پشاور پینتھرز  (peshawer panthers) کا حصہ بھی رہے ہیں اور اپنی مایہ ناز بولنگ کی وجہ سے پشاور ریجن کو چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ 

اس وقت اعظم خان CDA ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ سادیہ فاونڈیشن کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی ہیں۔ 

اعظم خان نے حال ہی میں لیول ون کوچینگ کورس کرچکےہیں

اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں میں انشااللّٰہ انکے ساتھ کام کرونگا اور آپ انشااللّٰہ مستقبل میں اچھے نتائج دیکھینگے 

میڈیا سے کفتگو کرتے ہوئے پیٹرن اینڈ چیف رشید عالم      فاروقی نے کہا کہ اعظم خان جیسے مایہ ناز تجربہ کار کرکٹر کا جی بی مارخورز کی ٹیم کا حصہ ہونا ہمارے نوجونوں کے لئے خوش آئند ہے اور ہمارے نوجوانوں کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ہم اعظم خان کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ 

جی بی مارخورز کی ٹیم نے اعظم خان کو مبارک باد پیش کیا اور کہنا تھا کہ اعظم خان اپنا تجربے کو بروئے کا لاتے ہوئے ہمارے نوجوانوں  کے ٹیلنٹ کو نکھاردینگے




پاک فضاٸیہ کے پہلے اور پاکستان کے چوتھے نشان حید ر صاصل کرنے والے شید راشد منہاس کا آج 20اگست یو شہادت ہے ۔ ہنزہ ٹی وی ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے

 


*پاکستانی ہیرو راشد مہناس شہید*


*20اگست، راشد منہاس کا 48واں یوم شہادت*


*تاریخ پیدائش، 17 فروری 1951، کراچی*


*یوم شہادت ۔ 20 اگست، 1971*

*مقامِ شہادت ۔ ٹھٹھہ*


*نشان حیدر پانے والے سب سے کم عمر، مجموعی طور پر چوتھے جبکہ پاک فضائیہ کے پہلے افسر ہیں۔*


*راشد منہاس نے سینئر کیمبرج کراچی سینٹ پیٹرک اسکول سے کیا۔ بعد ازاں 1968 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔*


*انھوں نے بی ایس سی پشاور یونیورسٹی سے کیا۔*

اگست 1971 کو تربیتی پرواز تھی۔ انکا انسٹرکٹر مطی 

 الرحمن تھا۔ مطیع الرحمن نے جہاز ہائی جیک کرنے کے بعد بھارت لےجانےکی کوشش کی۔ زخمی ہونے کے باوجود راشد منہاس نے جہاز کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کی راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا۔ جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔*


*مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص اول آخر تین بار درود پاک پڑھ دیجیے.*

گلگت ۔ریسک الاونس فروری سے نہیں دیا گیا تو ہسپتال اور کلینک بھی بند کر دینگے ۔ ڈاکٹر اقبال چیر مین گرینڈ ہیلتھ الاٸنس جی بی

 

گلگت . (سید اسد اللہ غازی )جی بی گرانیڈ ہیلته الائنس نے نگران حکومت کی جانب سے ریسک الاونس اور ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی ادائیگی کی نوٹیفیکشن کی منسوخی کے خلاف ہسپتالوں اور کلینکس کو تالنے لگا کر احتجاج کی ورنینگ دی . نگران حکومت کی جانب سے جولائی سے ریسک الاونس دینے کا نوٹیکشن جاری کیا تها ڈاکڑون کا کہنا ہے کہ کرونا وبا فروری سے پہلے آچکا ہے اور جولائی سے ریسک الاونس دینے سخت زیادتی ہے ہم اس نوٹیفیکشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں  GHAمیں گرانیڈ ہیلته الائنس کا جلاس ڈاکڑ اقبال چیرمین گراینڈ ہیلته الائنس گلگت بلتستان کی صدات میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر اعجا ایوب ڈاکٹر شان ڈاکٹر شاہد حسین اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ائندو ں نے شرکت کی.

بدھ، 19 اگست، 2020

گلگت شہر کے مختلف مقامات کے امام بارگاہوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔

 

گلگت۔ (ہنزہ ٹی وی )نوید احمد ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے محرم الحرام کو پر امن بنانے کے لیے گلگت شہر کے مختلف مقامات کے امام بارگاہوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔ ڈی سی گلگت کے دورے کے ہمراہ اے سی گلگت بھی موجود تھے۔  ڈی سی گلگت نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ محرم الحرام کو پر امن بنانے لے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں  اور کویڈ۔ 19 پر عملدرآمد کرائیں امام بارگاہوں کے منتظمین اوررضاکاروں سے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے گفت شیندکی اور انتظامیہ کیساتھ ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کر ائی  اور کرونا ایس او پیز پر ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گاجس پر امام بارگاہوں کے منتظمین نے ڈی سی گلگت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ محرم الحرام کو پر امن بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ہر وقت تعاون کریں گے۔ جس پر ڈی سی گلگت نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھاینگے اور ڈی سی گلگت نے مزید کہا ہے کہ کہ محرم الحر ام کے دوران سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے چکنگ کے نظا م کو سخت سے سخت بنایا جائے گا۔اور یکم محرم سے پہلے تما م تر سہولیات فراہم کئے جا ئنگے۔ امام بارگاہوں میں رات کے اوقات میں مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے ان تمام مقامات پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیے جائے گی تا کہ دوران مجالس کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس حوالے سے محکمہ برقیات کو تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہو ئے کہا ہے کہ رات کے اوقات میں مجالس کے لیے آنے والے راستوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ اس کے علاوہ ضابط اخلاق کا خاص خیال رکھا جائے۔

  




ضلع گلگت میں محرم الحرام کے مقدس مہینے کو پر امن بنانے کے حوالے سے ہوائی فائرنگ، پٹاخوں، گاڑیوں میں اونچی آواز میں موسیقی سنے پر پابندی ۔ڈی سی گلگت نوید احمد

 



گلگت۔ (ہنزہ آن لائن نیوز)ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے ضلع گلگت میں محرم الحرام کے مقدس مہینے کو پر امن بنانے کے حوالے سے ہوائی فائرنگ، پٹاخوں، گاڑیوں میں اونچی آواز میں موسیقی  سنے اور ہر طرح کا اسلحہ لے کر چلنا اور موسیقی کے پر وگرام کا انعقاد سمیت نقص امن کے لیے مسائل پید ا کرنے والوں کے خلاف اور اسلحے کی نمائش کرنے پر دفعہ 144 CRPC 1898 کے تحت مکمل پانبدی عائد کی جاتی ہے۔ تا کہ ضلع گلگت میں امن و امان کو ہر صورت میں برقرار رکھا  جا سکے۔ اس حوالے سے سکیورٹی اہلکاروں کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھے اور ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ کسی بھی نا خشگوار وقعے سے بچا جا سکے۔



گلگت کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس نے کرونا سے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے داخلہ اور ماہانہ فیسوں میں بھر پور رعایت کا اعلان کر دیا ہے

 

گلگت   (ہنزہ نیوز آن لائن ) گلگت کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس نے کرونا سے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے داخلہ اور ماہانہ فیسوں میں بھر پور رعایت کا اعلان کر دیا ہے ۔گلگت کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کے پرنسپل کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام طلبہ جن کے خاندان یا گھر کا کوئی فرد کرونا وباءسے متاثر ہو اہے تو ایسے طالب علموں کو جی سی سی ای میں داخلوں اور ماہانہ فیس میں بھر پور رعایت دی جائے گی اور سال 2020میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات اسپیکج سے مستفید ہو سکیں گے ۔جی سی سی ای کے پالیسی کے تحت قابل اور مستحق طلبہ و طالبات پہلے سے ہی مختلف پیکجز سے مستفید ہو رہے اور وظائف بھی دی جا رہی ہیں جبکہ کرونا وباءکے دوران جی سی سی ای نے سب سے زیادہ 40فیصد تک ماہانہ فیسوں میں رعایت دی ہے ۔

حرم الحرام مجالس روٹس کو کلیئر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کا آغاز کردیا ہے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر


لگت (ہنزہ نیوز آن لائن) چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہاکہ محرم الحرام مجالس روٹس کو کلیئر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کا آغاز کردیا ہے روڈ پر تعمیراتی میٹرئیل، تجاوزات،کے خاتمے کیلئے بلڈنگ انسپکٹرز ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ صفائی کے بعد کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکا ر چوکس کردار ادا کررہے ہیں محرم الحرام کے دوران شہر میں خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے میٹ انسپکٹر،  فوڈ انسپکٹر، اور میونسپل مجسٹریٹ بلدیہ فورس کے ہمراہ انتظامی رٹ کو قائم رکھنے کیلئے الرٹ ہیں، مجالس عز ا کے دوران کسی بھی مشکل صورتحال کے تدارک کیلئے میونسپل عملہ اور بلدیہ فورس چوکنا رہی گی اور فوری معلومات کی رسائی کیلئے میونسپل میڈیا سیل فعال کردار ادا کررہا ہے عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی خبر اور ایکشن کی تصدیق کیلئے براہ راست الفا کنٹرول یا میڈیا سیکشن سے رابطہ کریں تاکہ انہیں درست معلومات مل سکیں، انہوں نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں میونسپل کارپوریشن گلگت اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہری مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں عوامی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے 



یڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ محرم الحرام عزاداروں کیلئے تمام دستیاب سہولیات مہیا کریں گے

 


گلگت (سید اسد اللہ غازی)  ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ محرم الحرام عزاداروں کیلئے تمام دستیاب سہولیات مہیا کریں گے تمام امام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے، مجلس عزا کے دوران بجلی کی ترسیل جاری رہے گی، شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کیلئے متعلقہ ادارہ عملی اقدامات کریں گے مجالس کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے محکمہ صحت بنیادی کردار ادا کرے گا شہر کی صفائی، امام بارگاہوں اور جلوس کے گزرگاہوں کی صفائی یقینی بنانے کیلئے بلدیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اقدامات تیز کریں گے محرم الحرام کے مجالس کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے مرکزی امامیہ کونسل کے سا تھ ضلعی انتظامیہ مربوط رابطہ رکھے گی فل روف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے گلگت صوبے کا ہیڈ کوآرٹر ہے اور دیگر اضلاع سے گلگت کی اہمیت زیادہ ہے یہاں امن ہوگا تو دیگر اضلاع پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ ملکی سطح پر ہم گلگت میں پرامن محرم کے انعقا د پر رول ماڈل ثابت ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے ہدایات پر محکمہ پولیس، ہیلتھ، محکمہ برقیات، محکمہ واسا، مینٹننس،تعمیرات، بلدیہ، اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا مشترکہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے 15 محرم الحرام تک ضلعی انتظامیہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ملکر پرامن انداز میں محرم الحرام کے انعقادکیلئے اقدامات کریں گے اس سلسلے میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے محکمانہ زمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے، مجالس عشرہ کے دوران بجلی کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے برقیات والے ہنگامی شیڈو ل بنائیں گے، امام بارگاہوں، مساجد، ما تمی راستوں اور گزرگاہوں پر روشنی کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے، جبکہ محرم کے دوران صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے واسا خصوصی شیڈول مرتب کرے تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم نہ ہونے پڑے، انہوں نے تعمیرات کے سائٹ ڈویلپمنٹ آفیسر سے کہاکہ وہ مجالس اور جلوس کے راستوں میں جاری ترقیاتی کام مکمل کرتے ہوئے کلوٹس کو بھی کلیئر کرے تاکہ شہریوں کو پانی کی ترسیل میں مشکلات درپیش نہ ہو، اجلاس میں چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبین، خاتون ایس ڈی پی او، انجینئر مشتاق برقیات، انجینئر مظہر حسین تعمیرات، واسا، مینٹیننس، گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سیف الدین شیخ، مجاہد حسین، اور متعلقہ سیکٹر مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر تمام لائن ڈیپارٹمنتس کے آفیسران نے یقین دہانی کرائی کہ وہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ عزاداروں اور شہریوں کو مشکلات درپیش نہ، اسسٹنٹ کمشنر نے تما م سیکٹر مجسٹریٹس کو ہدایات دیں کہ وہ میونسپل حدود میں واقع تما م امام بارگاہوں کو دورہ کرکے رپورٹ دیں، محلہ ماتمی انجمنوں سے ملیں، امام بارگاہوں کی سکیورٹی سمیت تمام معاملات باریک بینی سے دیکھیں ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ مرکزی امامیہ کونسل کے ساتھ ملکر محرم الحرام کے دوران ایس او پیز کے تحت مجالس کا انعقاد اور اختتام پزیر ہو، اس سلسلے میں علماء کا تعاون بنیادی اہمیت کا حامل ہے اجلاس کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے تمام شرکاء کا اجلاس میں شریک ہونے پر انکا شکریہ ادا کیا۔


گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ کا محرم الحرام کے سلسلے میں شہر کے امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ ، اپنے دورے کے دوران انہوں نے محلہ جاتی امامیہ انجمنوں کے صدور سے ملاقاتیں کیں




گلگت (سید اسد اللہ غازی)ڈپٹی کمشنر گلگت کے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ کا محرم الحرام کے سلسلے میں شہر کے امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ ، اپنے دورے کے دوران انہوں نے محلہ جاتی امامیہ انجمنوں کے صدور سے ملاقاتیں کیں اور عالمی وبا کے تدارک کیلئے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد ، امن و آمان کے قیام،ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سمیت دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔۔مرکزی امامیہ کونسل نے اسسٹنٹ کمشنر کے دورے اور انتظامات کے حوالے سے اقدامات پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ۔۔۔واضح رہے محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے اپنے انتظامت مکمل کرلئے ہیں 

عاشق اللہ کا حال ماضی اور مستقبل تحر یر عیسی خان دانش

 

عاشق اللہ کاحال ماضی اورمستقبل 

تحریرعیسیٰ خان_دانش اللہ
‎ اللہ تعالیٰ جب کسی کو اعلٰی عہدے سے نوازنا چاہتا ہے تو اُسے سب سے 

پہلے انسانیت کی خدمت کا موقع فراہم کرتا ہے کیوں کہ یہ بات تلخ حقیقت ہے کہ انسانیت سے محبت ، شفقت ، ترس اور ہمدرد اصل میں اللہ‎ تعالیٰ کے ساتھ محبت اور سچائی ہے عاشق اللہ اپنے والد محترم غلام اللہ کے نقش قدم پرچلتے ہوئے عام عوام کی خدمت کر کے لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے محبت اور خلوص پیدا کرنا چاہتے ہیں اور یہ بات آئے روز سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیوں کہ حلقے کے اندر عاشق اللہ کے ساتھ دینے والے ہزاروں کی تعداد میں جانثار موجود ہیں میرے خیال میں خدمت اگر مقصد بن جائے تو کامیابی مقدّر بن جاتی ہے عاشق اللہ خداداد صلاحیتوں سے مالا مال شخصیت ہے عاشق اللہ اس سے پہلے دو دفعہ کم مارجن سے الیکشن میں ناکامی پر مایوسی کے بجائے اپنی غلطی و کوتاہیوں کو بہتر کرنے پر زور دے رہے ہیں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عاشق اللہ مفلس ، نادار ، اور مستحق لوگوں کا حقیقی ترجمانی کرتا ہے کیوں کہ اس کے والد محترم مرحوح غلام اللہ نے نا کبھی اپنے لیے یا اپنے خاندان کیلئے سیاست کی بنیاد رکھی تھی اور نا ہی کسی قسم کے حکمرانی کی لالچ بلکہ ہمیشہ یہی کوشش کرتے تھے کہ ضلع دیامر بلخصوص اپنے حلقے سے غربت ، بیروزگاری ، جہالت اور ذاتی دشمنیاں جیسے مسائل کا خاتمہ ہو اور علاقے کے اندر تعلیم کا شعور ، لوگوں کیلئے روزگار ، آپس میں پیار محبت اور بھائی چارگی پیدا ہو لیکن بد قسمتی سے مرحوم غلام اللہ اپنے کیریئر کے پہلے الیکشن کے بعد اس دنیا سے کوچ کر چلے گئے عاشق اللہ اب اپنے والد کے سوچ اور مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنے کیریئر کا تیسرا الیکشن لڑنے کیلئے باقاعدہ طور پر اعلان کر چکے ہیں اور زوروشور سے اپنے حلقے کے اندر الیکشن کا بھرپور کمپین کرتے نظر آ رہے ہیں یہاں پر قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس مرتبہ جی بی ایل اے 15 دیامر 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے عاشق اللہ اور نوشاد عالَم کے درمیان کانٹے دار مقابلہ نظر آ رہا ہے پر اگر دونوں امید واروں کی پچھلی الیکشن کے کاگردکی پر نگاہ دوڑائی جائے تو عاشق اللہ نوشاد عالَم کی نسبت ایک مضبوط امیدوار نظر آ رہے ہیں کیوں کہ ماسوائے اس سے پہلے الیکشن کے علاوہ عاشق اللہ نے نوشاد عالَم سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اسلئے یہی توقع کی جارہی ہے کہ اس مرتبہ عاشق اللہ کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ آسانی سے مل جائیگا اگر پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ عاشق اللہ کو مل جاتا ہے تو پھر حلقے کے اندر عاشق اللہ کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائیگی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے بارے میں عاشق اللہ کافی پر امید دکھائی دے رہے ہیں کیوں کہ عاشق اللہ کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ عمران خان کے ویژن نے متاثر کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی سوچ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عالم اسلام کیلئے انتہائی مخلص ہے عاشق اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ملنے پر میری بھی یہی کوشش ہوگی کہ معاشرے کے اندر عدل اور مساوات کو عام کروں اور لوگوں کیلئے روزگار پیدا کروں جس سے علاقے کے بہت مسائل خود بخود حل ہو جائینگے اور ساتھ میں گلگت بلتستان بلخصوص ضلع دیامر اور اپنے حلقے کے لوگوں کو مزید تعلیمی اداروں کے بنیاد رکھ دوں جس سے پورا حلقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا عاشق اللہ اس سال جی بی ایل اے 15 دیامر حلقہ 1 سے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر نظر آ رہے ہیں عاشق اللہ کا کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن اللہ‎ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا اور نا ہی اپنے حلقے کے باقی امید واروں کی طرح عوام کے درمیان نفرتیں پھیلانے کا کائل ہوں اور نا ہی کبھی کسی صلح کو 15 یا 20سال تک ٹال کے اپنے لیے ووٹ حاصل کیا عاشق اللہ کا کہنا ہے کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کے درمیان ذاتی دشمنیاں ختم ہوں اور لوگ تعلیم کے میدان میں ایک دوسروں کا مقابلہ کریں جس سے علاقے کے اندر امن کی فضا قائم ہوتی ہے اور معاشرے کے اندر لوگ پرسکون زندگی بسر کر رہے ہوتے ہیں عاشق اللہ کے ان تمام نیک نیتی کے کاوُشوں کا اعتراف سیاسی مخالفین بھی کئی بار کر چکے ہیں آخر میں ہم اللہ تعالیٰ‎ سے دعاگو ہیں کہ اللہ‎ تعالیٰ مرحوم غلام اللہ کے فرزند‎ عاشق اللہ کو بھاری مارجن سے سرخرو کریں۔۔۔آمین

پشاور، حیات آباد میں اے این پی کی صوبائی راہنما نجمہ حنیف کو گھر کے اندر قتل کردیا گیا۔

 

انتہائی افسوسناک خبر
پشاور
، حیات آباد میں اے این پی کی صوبائی راہنما نجمہ حنیف کو گھر کے اندر قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خودکش حملہ میں شہید ہونے والے پارٹی راہنما حنیف جدون کی بیوہ اور عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی راہنما نجمہ حنیف کو نامعلوم شخص نے حیات آباد میں ان کے گھر میں گھستے ہی فائرنگ کردی۔ گھر کے دیگر افراد محفوظ رہے، مجروحہ کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان، صوبائی صدر سنیٹر افراسیاب خٹک اور دیگر صوبائی قیادت نے نجمہ حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

منگل، 18 اگست، 2020

اداکارہ زیبا بختیار کی پہلی شادی سے ایک بیٹی بھی ہے ، وہ نوجوان لڑکی اس وقت کہاں اور کیا کرتی ہے؟ حیران کن انکشاف




اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ زیبا بختیار بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی 90ءکی دہائی کی عمدہ ترین اداکاراﺅں میں سے ایک تھیں لیکن گوں ناگوں وجوہات کی بناءپر وہ ہمیشہ اپنے کیریئر کی بجائے ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بنتی رہیں۔ محبت اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے مگر

Labia , s collection Hospital Road Aliabad Hunza py dastiyab hyn 

زیبا بختیار خوش قسمت نہ نکلیں ، انہوں نے چار شادیاں کیں، جن میں سے 3کا انجام افسوسناک ہوا اور چوتھی کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ وہ تاحال قائم ہے یا طلاق ہو چکی ہے۔ زیبابختیار پاکستان کے معروف سیاستدان اور سابق اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار کی صاحبزادی ہیں۔ ان کی والدہ ہنگری نژاد تھیں اور والد کا تعلق کوئٹہ سے تھاایک مشہور ویب سائٹ کے مطابق زیبا بختیار کی پہلی شادی کوئٹہ کے رہائشی سلمان ویلیانی نامی شخص کے ساتھ ہوئی، جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ کچھ عرصے بعد ان کی طلاق ہو گئی اور مبینہ طور پر ان کی بیٹی کو زیبا بختیار کی بہن نے گود لے لیا اور انہوں نے ہی اس کی پرورش کی۔ 1989ءمیں زیبا بختیار نے بھارت کے کامیڈین جاوید جعفری کے ساتھ شادی کر لی۔ اگرچہ زیبا بختیار نے جاوید کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کی تاہم جاوید نکاح نامہ منظرعام پر لے آئے اور شادی کی تصدیق کر دی۔ ان کی شادی ایک سال بھی نہ چل سکی اور طلاق پر منتج ہوئی۔زیبا بختیار نے تیسری شادی گلوکار عدنان سمیع کے ساتھ کی تاہم ان کی بھی 1997ءمیں طلاق ہو گئی۔ اس شادی سے زیبا بختیار کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذان ہے۔ بالآخر زیبا بختیار نے پاکستان میں سہیل خان لغاری سے شادی کی۔ یہ شادی اب بھی برقرار ہے یا نہیں، اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔





گلگت نگران ہلیتھ مسٹر ڈاکٹر امام یار بیگ نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ساٹاف کو ریسک الونس دینےکا اعلان کیا جلد نوٹیفیکشن جاری کیا جاٸیے گا

 گلگت(غلام مصطفی ) پیرامیڈکل سٹاف اسوسی ایشن 

 ڈسٹرک گلگت کے زیر اہتمام PHQ ہسپتال گلگت میں کرونا خلاف محاز پر سرخروح ہونے والے ڈسٹرکٹ گلگت کےکر پیرامیڈکل سٹاف کی حوصلہ افزئی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کلیے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے میر محفل جناب ہیلتھ منسٹرامام ی

گلگت۔ چیف سیکٹریری خرم آغا ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف سےخطاب کررہے ہیں ۔
ار بیگ صاحب اور مہمان خصوصی چیف سکرٹریGB خرم آغا صاحب تھے مہمانان گرامی میں جناب میر وقار احمد سکرٹری ہیلتھ AS ہیلتھ محمد اعظم خان DG ہیلتھ سلم الدین ڈائریکٹر ہیلتھ اقبال رسول صاحب MSPHQ ڈاکٹرفرمان اللہ ڈاکٹرعبدالسلام ۔ڈاکٹر ہدایت MS محمد آباد, بسین ہسپتال موجود تھے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے cs صاحب نے فوری طور پر ایک اضافی تنخوا ہیلتھ پرفشنل کے لیے رسک الاونس دینے کا وعدہ کیا جس کی نوٹفکیشن ایک دو دنوں میں کرنے کا اعلان کیا۔وزیر صحت نے ہیلتھ پروفیشنل کے شعبہ جاتی تربیت کروانے اور ان کے دگر مسائل حل کرنے کی یقین دلایا پرگرام سے خطاب میں سکرٹری ہیلتھ میر وقار احمد نے پیرامیڈکل کے مسائل اولین ترجی پر حل کرنے اور اس کے لیے csصاحب اور دگر سے بھی بات کرکے حل نکالنے کے جدوجہد کرونگا پروگرام کے آخر میں صدراتی ایواڈ کے لیے منتخب شدہ JMT منظور حسن سمیت دیگر پیرا میڈکل سٹاف میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اس موقع پر ڈسٹرکٹ گلگت کے شروٹ شکیوٹ سے لیے کر غاشو پہوٹ۔حراموش سے لیکر گورجہگلوٹ تک  تمام آیسو لیشن سنٹرز  آیسولیشن ہسپتال کے تمام سینئرمیل فیمل سٹاف JMTs اور وارڈ سرونٹ سمیت سوپر تک کو سرٹفیکٹ دے گئے جنہوں نے کرونا کے اس وباء کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال مریضو کی خدمت کی ہے پروگرام کے آغاز پر مہمانوں کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی مہمانوں کوپھولوں کا گل دستہ بھی پیش کیا گیا۔پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا

بدھ، 12 اگست، 2020

اسلام آباد (ہنزہ نیوزآن لائن) وزیراعظم عمران خا ن سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ، کورونا وبا کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کا بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے

اسلام آباد (ہنزہ نیوزآن لائن) وزیراعظم عمران خا ن سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ، کورونا وبا کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کا بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے

کیپشن شامل کریں
چیئرمین بل گیٹس سےٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں کووڈ 19 کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہےوزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور اموات اور کورونا کیسز میں کمی سے آگاہ
 کیا وزیراعظم عمران خان نے کہا
 کہ حکومت کی سمارٹ لاک
 ڈاؤن پالیسی دباؤ پر قابو پانے میں موثر رہی ہے بروقت اور محتاط اقدامات کی بدولت وبا کے معیشت پر اثرات کم کرنے میں کامیاب ہوئے ملک سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کورونا کے دوران تعاون سے پاکستان کو مدد ملی پولیو کے لیے قائم انفراسٹرکچر سے کرونا کا موثر مقابلہ کیا بل گیٹس نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لیے مہم کادوبارہ آغاز حوصلہ افزا ہے مہم کے دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں گی پاکستان نے کورونا وبا کے دوران پسماندہ طبقات کی موثر دیکھ بھال کی ہے کورونا سے مقابلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔، وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس نے مشترکہ ترجیحات پر باہمی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔