ہفتہ، 22 اگست، 2020

گجرات ۔میں سرگودھا روڈ پر سٹاف گلہ محلہ امین آباد ٹبی گوریاں میں منشیات کے اڈوں کے خاتمہ کے لئے گرینڈ آپریشن




گجرات  (آکاش نیازی )میں سرگودھا روڈ پر سٹاف گلہ محلہ امین آباد ٹبی گوریاں میں منشیات کے اڈوں کے خاتمہ کے لئے گرینڈ آپریشن 

   تھانہ شاہین پولیس نے دوران آپریشن بدنام زمانہ منشیات فروش ظہیر بیگ کے 3فرنٹ مین گرفتار کر لئے کنجاہ اور کڑیانوالہ  میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے ،مقدمات درج 

 ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں گجرات پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن کے لئے تعینات کئے گئے نئے ایس ایچ او تھانہ شاہین مجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات سپلائرزکے خلاف کریک ڈوان شروع کر دیا۔ ابتدائی کاروائیوں میں تھانہ شاہین چوک کے علاقہ کے بدنام زمانہ منشیات فروش ظہیر بیگ عرف ظہیرا کے تین فرنٹ مین گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان میں 1عرفان عرف عرفان الماریاں والا 2۔ عثمان منیر ولد منیر احمد 3۔عبدالوحید ولد عبد الرشید شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے منشات برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔دوران انٹروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ محلہ مسلم پورہ کے رہائشی منشیات فروش ظہیر عرف ظہیرا سے منشیات لیکر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں۔جبکہ ظہیر عرف ظہیرا کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس منشیات فروشی کی لعنت کو ختم کرنے اور نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے  لئے پرعزم ہے۔علاقہ کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کے لئے ایس ایچ او تھانہ شاہین مجاہد عباس کو خصوصی ٹاسک دیکر تعینات کیا گیا جلدمنشیات کے مرکزی ڈیلر حوالات کے پیچھے ہوں گئے۔  

   گجرات پولیس تھانہ کنجاہ کے ایس ایچ او اعجاز بھٹی  نے معہ نفری چھاپہ مار کر  سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والا نام نہاد سٹوڈنٹ گروپ لیڈر  کامران عرف کامی سکنہ شادیوال کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ایس ایچ او  تھانہ کڑیانوالہ راجہ احسان اللہ  نے معہ نفری چھاپہ مار کر  اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم عطاء الرحمن ولدافضال بیگ قوم مغل سکنہ محلہ شمالی ہزارہ مغلاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ھے 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں