بدھ، 19 اگست، 2020

عاشق اللہ کا حال ماضی اور مستقبل تحر یر عیسی خان دانش

 

عاشق اللہ کاحال ماضی اورمستقبل 

تحریرعیسیٰ خان_دانش اللہ
‎ اللہ تعالیٰ جب کسی کو اعلٰی عہدے سے نوازنا چاہتا ہے تو اُسے سب سے 

پہلے انسانیت کی خدمت کا موقع فراہم کرتا ہے کیوں کہ یہ بات تلخ حقیقت ہے کہ انسانیت سے محبت ، شفقت ، ترس اور ہمدرد اصل میں اللہ‎ تعالیٰ کے ساتھ محبت اور سچائی ہے عاشق اللہ اپنے والد محترم غلام اللہ کے نقش قدم پرچلتے ہوئے عام عوام کی خدمت کر کے لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے محبت اور خلوص پیدا کرنا چاہتے ہیں اور یہ بات آئے روز سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیوں کہ حلقے کے اندر عاشق اللہ کے ساتھ دینے والے ہزاروں کی تعداد میں جانثار موجود ہیں میرے خیال میں خدمت اگر مقصد بن جائے تو کامیابی مقدّر بن جاتی ہے عاشق اللہ خداداد صلاحیتوں سے مالا مال شخصیت ہے عاشق اللہ اس سے پہلے دو دفعہ کم مارجن سے الیکشن میں ناکامی پر مایوسی کے بجائے اپنی غلطی و کوتاہیوں کو بہتر کرنے پر زور دے رہے ہیں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عاشق اللہ مفلس ، نادار ، اور مستحق لوگوں کا حقیقی ترجمانی کرتا ہے کیوں کہ اس کے والد محترم مرحوح غلام اللہ نے نا کبھی اپنے لیے یا اپنے خاندان کیلئے سیاست کی بنیاد رکھی تھی اور نا ہی کسی قسم کے حکمرانی کی لالچ بلکہ ہمیشہ یہی کوشش کرتے تھے کہ ضلع دیامر بلخصوص اپنے حلقے سے غربت ، بیروزگاری ، جہالت اور ذاتی دشمنیاں جیسے مسائل کا خاتمہ ہو اور علاقے کے اندر تعلیم کا شعور ، لوگوں کیلئے روزگار ، آپس میں پیار محبت اور بھائی چارگی پیدا ہو لیکن بد قسمتی سے مرحوم غلام اللہ اپنے کیریئر کے پہلے الیکشن کے بعد اس دنیا سے کوچ کر چلے گئے عاشق اللہ اب اپنے والد کے سوچ اور مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنے کیریئر کا تیسرا الیکشن لڑنے کیلئے باقاعدہ طور پر اعلان کر چکے ہیں اور زوروشور سے اپنے حلقے کے اندر الیکشن کا بھرپور کمپین کرتے نظر آ رہے ہیں یہاں پر قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس مرتبہ جی بی ایل اے 15 دیامر 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے عاشق اللہ اور نوشاد عالَم کے درمیان کانٹے دار مقابلہ نظر آ رہا ہے پر اگر دونوں امید واروں کی پچھلی الیکشن کے کاگردکی پر نگاہ دوڑائی جائے تو عاشق اللہ نوشاد عالَم کی نسبت ایک مضبوط امیدوار نظر آ رہے ہیں کیوں کہ ماسوائے اس سے پہلے الیکشن کے علاوہ عاشق اللہ نے نوشاد عالَم سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اسلئے یہی توقع کی جارہی ہے کہ اس مرتبہ عاشق اللہ کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ آسانی سے مل جائیگا اگر پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ عاشق اللہ کو مل جاتا ہے تو پھر حلقے کے اندر عاشق اللہ کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائیگی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے بارے میں عاشق اللہ کافی پر امید دکھائی دے رہے ہیں کیوں کہ عاشق اللہ کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ عمران خان کے ویژن نے متاثر کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی سوچ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عالم اسلام کیلئے انتہائی مخلص ہے عاشق اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ملنے پر میری بھی یہی کوشش ہوگی کہ معاشرے کے اندر عدل اور مساوات کو عام کروں اور لوگوں کیلئے روزگار پیدا کروں جس سے علاقے کے بہت مسائل خود بخود حل ہو جائینگے اور ساتھ میں گلگت بلتستان بلخصوص ضلع دیامر اور اپنے حلقے کے لوگوں کو مزید تعلیمی اداروں کے بنیاد رکھ دوں جس سے پورا حلقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا عاشق اللہ اس سال جی بی ایل اے 15 دیامر حلقہ 1 سے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر نظر آ رہے ہیں عاشق اللہ کا کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن اللہ‎ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا اور نا ہی اپنے حلقے کے باقی امید واروں کی طرح عوام کے درمیان نفرتیں پھیلانے کا کائل ہوں اور نا ہی کبھی کسی صلح کو 15 یا 20سال تک ٹال کے اپنے لیے ووٹ حاصل کیا عاشق اللہ کا کہنا ہے کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کے درمیان ذاتی دشمنیاں ختم ہوں اور لوگ تعلیم کے میدان میں ایک دوسروں کا مقابلہ کریں جس سے علاقے کے اندر امن کی فضا قائم ہوتی ہے اور معاشرے کے اندر لوگ پرسکون زندگی بسر کر رہے ہوتے ہیں عاشق اللہ کے ان تمام نیک نیتی کے کاوُشوں کا اعتراف سیاسی مخالفین بھی کئی بار کر چکے ہیں آخر میں ہم اللہ تعالیٰ‎ سے دعاگو ہیں کہ اللہ‎ تعالیٰ مرحوم غلام اللہ کے فرزند‎ عاشق اللہ کو بھاری مارجن سے سرخرو کریں۔۔۔آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں