بدھ، 26 اگست، 2020

حکومت اگر مگر کا راگ الاپنا چھوڑے ملک بھر کے سکولوں کالجوں، یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کرے، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی


راولپنڈی ( پ ر) حکومت اگر مگر کا راگ الاپنا چھوڑے ملک بھر کے سکولوں کالجوں، یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں 
شروع کرنے کا اعلان کرے، طلباء اساتذہ اور والدین نفسیاتی مریض بن رہے ہیں تعلیم سے دوری ملک میں جہالت کے فروغ کا باعث بن رہی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباء تعلیم سے دور ہو رہے ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشیاں کا رجحان بڑھ رہا ہے چائلڈ لیبر خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ذہین بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین ،راجہ الیاس کیانی ،اشرف ہراج ،زاہد بشیر راجہ ،نے چکوال میں تنظیم سازی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قائدین نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر شعبہ تعلیم کو تباہ کرنا چاہتی ہے، ملک بھر میں تمام شعبہ جات کھلنے کے باوجود تعلیمی اداروں کو بند رکھنے پر زور دینا تعلیم دشمنی ہے حکومت نے منفی رویہ ترک نہ کیا تو نیشنل ایکشن کمیٹی کے قائدین کو لانگ مارچ کا مشورہ دیں گے،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ملک بھر کی تمام تنظیموں سے رابطے میں ہے، اور جلد ہی مشاورت کے بعد نیشنل ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ستمبر کے آغاز میں اسلام آباد احتجاجی دھرنے کا اعلان کرسکتے ہیں، اجتماع میں ضلع چکوال کی تنظیم سازی کی گئی، جس میں اتفاق رائے سے ضلعی اور تحصیلوں کے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا، اس موقع پر عرفان مظفر کیانی، راجہ محمد خورشید، ملک دین اعوان ،پروفیسر ایم کے مغل ،ڈاکٹر افراہیم ستی، چوہدری یاسر منہاس اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان مالکان کی کثیر تعداد موجود تھی. 




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں