ہفتہ، 22 اگست، 2020

یکم محرم خلفیہ دو حضر ت عمر فارق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت کا دن ہے

 



نیا سال اور یوم شہادت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ! 


سب سے پہلے ‏اہل اسلام کو نیا اسلامی سال ‎#سنة1442هـ مبارک ہو ، اللہ تعالیٰ اس سال ہو عالمِ اسلام کیلئے خیر و برکت اور امن سلامتی والا سال بنائے، بھوک افلاس مصائب مشکلات دہشتگردی بیماریوں سے ہماری حفاظت فرمائے! آمین!


‏یکم محرم الحرام اس صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم شہادت ہے جس کے زمانہ خلافت میں محتاط اندازے کے مطابق  3600 علاقے فتح ہوئے۔ 900جامع مساجد اور 4000 عام مساجد تعمیر ہوئیں۔ اس صحابی رسول کا نام عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہے.

‏عمر فاروق بن خطاب رضی اللہ عنہ کی ذات, کردار,  اوصاف,  جرات و استقامت اور نام عمر سے مجھے بے انتہا محبت ہے, اللہ تعالی نے ہر وصف سے عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو متصف فرما دیا تھا, اللہ تعالی ہمیں جنت الفردوس میں عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا ساتھ نصیب فرمائے. آمین 


حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو جب خنجر لگا اور شہادت کا وقت قریب آ پہنچا تو اتنے میں حضرت صہیب رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے اور رو کر عرض کرنے لگے وا عمراہ وا جیباہ واخاء تو اس پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرمانے لگے اے صہیب رضی اللہ عنہ! میری تعریف مت کر، اگر حق تعالیٰ مجھے کسی عمل پر اجر نہ دیں۔ صرف برابر برابر چھوڑیں تو بھی اس کو غنیمت سمجھوں گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں