منگل، 11 اگست، 2020

آج 10 اگست کو جی بی میں 38 نئے وبائی مریض تشخیص ہوئے ہیں, اس طرح فعال کیسز کی تعداد 359 ہو گئی

 گلگت بلتستان کرونائی احوال

آج 10 اگست کو جی بی میں 38 نئے وبائی مریض تشخیص ہوئے ہیں, اس طرح فعال کیسز کی تعداد 359 ہو گئی۔ 

اس وقت تک بلتستان ڈویژن میں 119 کرونائی مریض ہیں, ضلع سکردو میں 93,  شگر 11, کھرمنگ 8 اور گانچھے میں 7 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔ 

ادھر ضلع گلگت میں 64 جبکہ استور کے بھی 64 کرونا مریض ہیں۔ 53 متاثرہ افراد کا تعلق غذر اور 47 کا ہنزہ سے ہے۔ نگر کے 7 جبکہ دیامر کے 5 مریضوں میں کرونا باقی ہے۔ 

پورے گلگت بلتستان میں اب تک 57 مریض اس وبا کے باعث جاں گنوا چکے ہیں۔


آج 10 اگست سے حکومت پاکستان نے لاک ڈاون ختم کر دیا ہے, سیاحت, ٹرانسپورٹ, بازار کھل گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں بھی عملا لاک ڈاون نہیں رہا, معاملات زندگی معمول پر آگئے۔۔

کرونا سے لڑنا نہیں بچنا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں