اتوار، 19 جولائی، 2020

ہنزہ . گلاف ll کے سائنس داس جدید مشنری کے ساته ششپر گلیشر پر ریسرچ کے لیے ہنزہ پهنچ گئے

ہنزہ .(سید اسد اللہ غازی  )ڈیپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد اور حسن آباد متاثرین کمیٹی  گلاف کی جانب سے بریفینگ .  ششپر گلیشر پر ریڈار ,جی پی ایس سمت جدید مشینری سے تحقیقات کے لیے سائنسداد ن راوانہ ,یو این ڈهی پی کا زیلی ادارہ گلف Glof پاکستان میٹالوجی  'این آر ایس پی ,گلگت بلتستان فورسٹ ,جی بی ڈی ایم اے ,اور ضلعی انتظامیہ کے ماہریں بهی تحقیقات میں ان کے معاونت کرینگے . ایف ڈبلیو کیمپ حسن آبادمیں گلف اور پاکستان میٹالوجی کے مایریں نے ڈیپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد اور حسن آباد ریحبلیٹیشن کمیٹی کو بریفینگ دی . گلف کے نمائندے باسط نے بتا یا کہ ڈی سی ہنزہ نے کمشنر گلگت عثمان ،ہوم سیکڑیری گلگت بلتستان اور چیف سیکڑیری گلگت بلتستان کے زریعے ششپر گلیشر کے پهیلاو اور اس کے نقصانات اور موسمی تبدیلی پر تحقیقات کے لیے گلف سے رابطہ کیا ہم حسن آباد نالے میں موجود گلیشیر پر مکمل تحقیقات کرینگے گلیشر کتنا گہرا ہے کتنا پهیلا ہوا ہے اس کی حرکت کس طرف ہے اس کے اندر زیر گلیشر کتنا پانی ،پانی کہاں زخیرہ ہوکر جهیل کی شکل اختیار کرتا ہے .ریڈا اور آئیس ڈریلینگ مشین کے زریعے پتہ لگائینگے اس کے علاوہ پاکستان میٹالوجی کا سٹلائٹ سے لینک کے زریعے بهی ریسرچ کیا جائیے گا . اس میں دیکها جائیےگا کہ اس گلیشر کے پهیلاو اور بار بار جهیل بن کر ٹوٹنے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ بهی لیا جائےگا . پانی کی فراہمی بجلی کی سپلائی اور انسانی جانوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کیا جائیے جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو بهی ساته لیکر جارہے ہیں جہاں واٹر منیجمنٹ کی ضرورت ہوگی وہاں ان کو مدد فراہم کرینگے  جہاں محکمہ جنگلات کی تعاون درکار ہوگی ان کو طلب کرینگے ڈی سی ہنزہ کت حکم تمام محکموں کے ماہریں اس ٹیم میں شامل ہیں جو کہ ایک ہفتے کے دوران اپنا ریسرچ مکمل کرینگے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں