بدھ، 30 ستمبر، 2020

سابق میر آف ہنزہ کی فیملی عملی سیاست سےباہر ن لیگ کا ٹیکٹ پر شہریار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کیا ۔ فارو بلاگ کے ریحان شاہ نے وفادری ن لیگ سے نبا دی

 


ہنزہ . (سید اسد اللہ غازی) الیکشن  2020 حلقہ 6 سے  تاریخ میں پہلی دفعہ میر آف ہنزہ کے خاندان سے کسی نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا . ن لیگ سے واحد امیدوار ریحان شان نے کاغذات نامزگی جمع کیا . ن لیگ ہنزہ سے فاروڈ بلاگ کے سربراہ ریحان شاہ نے مشکل وقت میں ن لیگ کو سہرا دیا پانچ سال سے مرکزی قیادت کو باور کرانے کی کوشش میں فاروڈ بلاگ کافی مظبو ط ہوا ہے . میر فیملی کے ساته سارے سپورٹر ابن وقت تهے .وہ میر کے سارته ہی پارٹی بدلتے تهے . ن لیگ کے نظریاتی کارکن میر فیملی سے اظہار بیزار کر کے پانچ سال پہلے ہی فاروڈ بلاگ چکے تهے . شہریار کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کر نے پر ریحان شاہ نے ن لیگ کو سہارا دیا .

ہنزہ۔ برسر اقتدار پارٹی پی ٹی آٸی کے امیدوار بقابل پی ٹی آٸی ہنز ہ ۔ امیدوار پارٹی نہیں کسی خاندا ن کا امیدوار لگ رہا تھا


 

ہنزہ .( سید اسد اللہ غازی ) ہنزہ میں ہر وقت برسرپیکار پارٹی کو بڑا سپورٹ حا صل ہوتا تها برسر اقتدار پارٹی کے امیدوار کے ساته سنکڑوں افراد کاغذات نامزدگی جمع کرنے عمائدیں  آیا کرتے تهے . اب کی بار پی ٹی آئی کے امیدوار اپنے خاندان کے چند افراد ساته اور ہنزہ پی ٹی آئی سے .باقر تیحا  ن . غازی کریم . نور محمد . عزیز احمد . نیک نام کریم .راجہ شہباز نے بهی اپنے کاغذات جمع کیں . ایسا لگ رہا تها کہ پی ٹی آئی حکومت نہیں بلکہ 1996کا نیا پارٹی ہو ..

ہنزہ سے 31 امیدواروں نے الیکشن 2020 میں قسمت ازماٸی کے فارم جمع کیے

 



ہنزہ. (سید اسد اللہ غازی ) حلقہ 6 ہنزہ سے 31امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کیے پی پی کے ایڈوکیٹ ظہور کریم  .  عوامی ورکرز  پاٹی سے با با جان زلفیقار اور امین نے اپنے کاغذات جمع کیے  شیر غازی . پروفیسر وفی احمد . دینار خان . علی شاہ , عبدلرازق , رحمت کریم ۔امیر اللہ اور درجنوں آزاد  امیدوار جبکہ  پی ٹی آٸی ناراز گروپ سے راجہ شہباز . نور محمد . عزیز احمد . باقر تیحان . غازی کریم اور نیک نام کریم  . .اور درجنوں نے آزاد حیثیت میں اپنے کاغذات جمع کیے .


ہنزہ ۔خدمت سیاست سے مراد ریاست کا علم ہے بعض مصنفین علم سیاسیات کو ریاست اور حکومت دونوں کا علم قرار دیتے ہیں.


 

تحریر غلام عباس 

سیاست ایک خدمت.غلا

سیاست سے مراد ریاست کا علم ہے بعض مصنفین علم سیاسیات کو ریاست اور حکومت دونوں کا علم قرار دیتے ہیں.

 عملی طور پر سیاسیات کی تین اقسام ہیں

نظریاتی, مصالحتی, اور مفاداتی. 

ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی سیاست میں پہلا نظریاتی سیاست دان تھے انہوں نے اسلام ھمارا دین,جمہوریت ہماری سیاست, سوشلزم ( اشتراکیت ) ہماری معیشت اور طاقت کا سرچشمہ عوام,  کا نعرہ دیا - جو ان کا نظریہ تھا روٹی, کپڑا,  مکان, اور تعلیم  و صحت  کو انسان کی بنیادی ضروریات قرار دیا  اور ان ضروریات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری  قرار دی. 

دور حاضر میں سیاست کچھ مفاد پرست لوگوں کے ہاتھوں میں ہونے کی وجہ  سے اس کا اصل مفہوم اور مقصدیت پامال ہو گیا ہے جس کی وجہ  سے لوگ نفرت کرنے لگے ہیں اور وہ ہر اچھے شخص کو سیاست سے دور دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ سیاست فقط جھوٹ, خیانت, بددیانتی, لوٹ مار  اور دھوکا دہی کا نام ہے جبکہ سیاست ایسی چیز نہیں, بلکہ سیاست رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر  پاکیزہ انسانی  و معاشرتی خدمت کرنے کا نام ہے. تو ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا آج کے دور میں پڑھے لکھے باشعوراور باکردار نوجوانوں کو سیاست میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے یا نہیں؟ میں یہ سمجھتا ہوں کہ  سیاسی بصیرت بنیادی عنصر ہے جس کے ذریعے ایک تعمیری سوچ رکھنے والا اور ترقی پسند معاشرہ معرض وجود میں آتا ہے جب ہمارے لوگ ہر شعبہ ہائے زندگی  و مکتب ہاے فکر میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں  کے ساتھ  معاشرے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں تو سیاست میں کیوں نہیں  جبکہ سیاست کا محور ہی اعلی معیار زندگی و معاشرتی انصاف اور پاکیزہ انسانی خدمت ہے اگر ایسا ہے تو آئے کیوں نہ ہم تاریخ رقم کردے اور بحیثیت باشعور پڑھی لکھی قوم گلگت بلتستان نہ صرف پاکستان  کو بلکہ تمام انسانیت کو پوری دنیا کو پیغام دےاور سیاست کی دنیا میں انقلاب برپا کر دے کیونکہ گلگت بلتستان جغرافیائی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے. اور تعلیم و تربیت میں  اپنی خاص پہچان رکھتا ہے اور بلخصوص ہنزہ  گلگت بلتستان کا چہرہ ہے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں ثقافتی و سیاحتی اور تعلیم و ہنر کے اعتبار سے ہنزہ اپنا منفرد مقام رکھتا ہے.اس لئے گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے اور  باشعور نوجوان صوبے میں  سیاسی و شہری حقوق سے نابلد اور ایسے لوگ جو حکومت و ریاست میں فرق نہیں سمجھتے ہیں ان تمام لوگوں کو ان  کے حقوق کے تحفظ اور استعمال کا شعور دیں اور ایک باشعور قوم کی طرح ملک و قوم اور دستور و آئین کی بالادستی قائم رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں. 

غلام عباس ہنزائی 

ghulamabbas923@gmail.com

نگر ۔ شیخ مرزا علی امام جمعہ مرکزی مسجد دنیور کی وارنٹ گرفتاری جاری ۔ اہلیاں نلت اور جعفر آباد کے کمپنی کے چیک کیش کر کے رقم نہ دینے پر سول جج نگر نے گرفتاری کا حکم صادر کیا ہے


 

نگر ۔(ہنزہ آن لاٸن  نیو ز نیٹ ورک) شیخ مرزا علی کے گرفتاری کے لیے سول جج جوڈیسشل  مجسٹریٹ نگر نے   وارنٹ جاری کی  ۔شیخ مرزا علی ساکن نگر خاص حال امام جمعہ مسجد دنیور نے غیر قانونی  طور پر اہلیان نلت جعفر آباد کی نماٸندہ کمپنی کے نام جاری چیک کو کیش کیا اور رقم مزکورہ بالا عدالت میں جمع کرنے سےگریزاں ہیں ۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ مورخہ .01.10.2020کو بوقت 8:30 بجے صبح عدلت میں پیش کریں اگر حاضر ہونے کی ضمانت دیں تو مبلغ رقم \۔USD 48800   متدعویہ رقم ) کی ضمانت پر رہا کریں ۔

ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺟﻨﮓ ﭼﮭﮍﯼ ﺗﻮ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﮐﻮﻥ ﺍﭨﮭﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ ازربٸجان کو ترک اور آمینیا کو روس کی حمایت حاصل ہے



ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺟﻨﮓ ﭼﮭﮍﯼ ﺗﻮ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﮐﻮﻥ ﺍﭨﮭﺎﺋﮯ ﮔﺎ؟

ﺁﺻﻒ ﺷﺎﮨﺪ  تحریر

ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﮐﺎ ﺗﻨﺎﺯﻉ 30 ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﭼﻼ ﺁ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﺎﻝ

ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﻠﮑﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺮﺣﺪﯼ ﺗﺼﺎﺩﻡ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺗﻨﺎﺯﻉ ﮐﯽ ﺳﻨﮕﯿﻨﯽ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﺑﮍﮬﺎ ﺩﯼ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﮑﻤﻞ ﺟﻨﮓ ﮐﮯ ﺧﻄﺮﺍﺕ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔

1990 ﺀ ﮐﯽ ﺟﻨﮓ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﻠﮑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﺣﺪﯼ ﺟﮭﮍﭘﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺑﺎﺭ ﯾﮧ ﺗﺼﺎﺩﻡ ﭘﻮﺭﮮ ﺑﺎﺭﮈﺭ ﭘﺮ ﮨﮯ، ﺍﻭﺭ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺗﻮﭖ ﺧﺎﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﺎﺭﯼ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﭘﯿﻤﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﺷﮩﺮﯼ ﮨﻼﮐﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺧﺪﺷﮧ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﮑﻤﻞ ﺟﻨﮓ ﮐﻮ ﺳﻔﺎﺭﺗﯽ ﺫﺭﺍﺋﻊ ﺳﮯ ﭨﺎﻟﻨﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔

ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﺗﻨﺎﺯﻉ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﮐﯽ، ﺭﻭﺱ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺍﮨﻢ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻣﺸﺮﻕِ ﻭﺳﻄﯽٰ ﺍﻭﺭ ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ ﭘﺮ ﯾﮑﺴﺎﮞ ﻣﻮٔﻗﻒ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺗﻨﺎﺯﻉ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻔﺎﺩﺍﺕ ﮨﯿﮟ۔

ﻣﺎﺳﮑﻮ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﺎ ﺩﻓﺎﻋﯽ ﭘﺎﺭﭨﻨﺮ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺱ ﮐﯽ ﺷﺮﺍﮐﺖ ﺩﺍﺭﯼ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻻﺋﻒ ﻻﺋﻦ ﺟﯿﺴﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺗﺮﮐﯽ ﮨﻢ ﻧﺴﻞ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﯽ ﭘﺸﺖ ﭘﺮ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﮯ۔ ﺍﮔﺮ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻣﮑﻤﻞ ﺟﻨﮓ ﭼﮭﮍﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺗﺮﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺱ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺩ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﻨﮓ ﮐﮯ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺍﺱ ﺧﻄﮯ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺩُﻭﺭ ﺗﮏ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔

ﻗﻔﻘﺎﺯ ﺟﻨﻮﺏ ﻣﺸﺮﻗﯽ ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﭩﺮﯾﭩﺠﮏ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﻋﻼﻗﮧ ﮨﮯ ﺟﺲ ﭘﺮ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﻋﯿﺴﺎﺋﯽ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﺻﺪﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﻟﮍﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺁﺝ ﮐﺎ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﺍﺳﯽ ﺧﻄﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﻗﻊ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ 1920 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺳﻮﻭﯾﺖ ﯾﻮﻧﯿﻦ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ۔

ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﻣﯿﮟ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎﺋﯽ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﮐﯽ ﺍﮐﺜﺮﯾﺖ ﺗﮭﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﺳﻮﻭﯾﺖ ﯾﻮﻧﯿﻦ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﮯ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺎ ۔ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﮐﮯ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎﺋﯽ ﺑﺎﺷﻨﺪﮮ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﮐﺮ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺳﻮﻭﯾﺖ ﯾﻮﻧﯿﻦ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﻄﺎﻟﺒﮯ ﭘﺮ ﺗﻮﺟﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯼ۔

1980 ﺀ ﮐﯽ ﺩﮨﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺳﻮﯾﺖ ﯾﻮﻧﯿﻦ ﺑﮑﮭﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﮐﯽ ﻋﻼﻗﺎﺋﯽ ﭘﺎﺭﻟﯿﻤﻨﭧ ﻧﮯ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﯽ ﻗﺮﺍﺭﺩﺍﺩ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﮐﯽ، ﺗﻮ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﻧﮯ ﻋﻠﯿﺤﺪﮔﯽ ﭘﺴﻨﺪﯼ ﮐﻮ ﺩﺑﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﺟﺒﮑﮧ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻋﻠﯿﺤﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﮐﻮ ﻣﺪﺩ ﺩﯼ ﺟﺲ ﭘﺮ ﻧﺴﻠﯽ ﺟﻨﮓ ﭼﮭﮍﮔﺌﯽ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺐ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﻧﮯ ﺳﻮﻭﯾﺖ ﯾﻮﻧﯿﻦ ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﻠﮑﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﮑﻤﻞ ﺟﻨﮓ ﭼﮭﮍﮔﺌﯽ۔ ﺍﺱ ﺟﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻣﺎﺭﮮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﺳﮯ ﺗﺮﮎ ﺁﺫﺭﯼ ﻧﺴﻞ ﮐﮯ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﺑﺎﺷﻨﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﺑﮯ ﺩﺧﻞ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﻠﮑﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﺴﻠﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩﻭﮞ ﭘﺮ ﻣﺰﯾﺪ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺑﮯ ﮔﮭﺮ ﮨﻮﺋﮯ۔

ﻧﮕﻮﺭﻧﻮ ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺭﺍﺥ ﮐﮯ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎﺋﯽ ﻋﯿﺴﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﯽ ﻣﮑﻤﻞ ﻣﺪﺩ ﺣﺎﺻﻞ ﺗﮭﯽ، ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺎﻣﯽ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎﺋﯽ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﻧﮯ ﺁﺫﺭﯼ ﺗﺮﮎ ﻧﺴﻞ ﮐﮯ ﺑﺎﺷﻨﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﺑﮯ ﺩﺧﻞ ﮐﺮﮐﮯ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﺑﺎﮐﻮ ﺳﮯ ﻗﻄﻊ ﺗﻌﻠﻖ ﮐﺮﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩﻣﺨﺘﺎﺭﯼ ﮐﺎ ﺩﻋﻮﯼٰ ﮐﯿﺎ۔

ﭘﮭﺮ 1994 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺱ ﻧﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﻠﮑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻨﮓ ﺑﻨﺪﯼ ﮐﺮﺍﺋﯽ۔ ﺍﺱ ﺟﻨﮓ ﺑﻨﺪﯼ ﻣﻌﺎﮨﺪﮮ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﻗﺮﺍﺭ ﭘﺎﯾﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻋﻤﻠﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﻣﻘﺎﻣﯽ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎﺋﯽ ﺑﺎﺷﻨﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﺳﭙﺮﺩ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺎﻣﯽ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﯿﮧ ﺁﺯﺍﺩ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩﻣﺨﺘﺎﺭ ﺟﻤﮩﻮﺭﯾﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺩﻋﻮﯾﺪﺍﺭ ﮨﮯ۔ ﺑﯿﻦ ﺍﻻﻗﻮﺍﻣﯽ ﺑﺮﺍﺩﺭﯼ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﻣﻘﺒﻮﺿﮧ ﻋﻼﻗﮧ ﮨﮯ۔ 30 ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻋﺮﺻﮧ ﮔﺰﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﻋﺎﻟﻤﯽ ﺑﺮﺍﺩﺭﯼ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﮐﺎ ﺗﻨﺎﺯﻉ ﺣﻞ ﮐﺮﺍﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﺎ ﺻﺒﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﮮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔

ﺍﺱ ﺳﺎﻝ ﺟﻮﻻﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﮐﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻋﺎﻟﻤﯽ ﺑﺮﺍﺩﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺗﻮﺟﮧ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﺑﻨﺎ ﺟﺐ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﻧﮯ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﮐﯽ ﺳﺮﺣﺪ ﺳﮯ ﺩُﻭﺭ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﯽ ﻓﻮﺭﺳﺰ ﮐﻮ ﻧﺸﺎﻧﮧ ﺑﻨﺎﯾﺎ۔ ﺍﮔﺴﺖ ﻣﯿﮟ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﻧﮯ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻠﭩﺮﯼ ﮐﻤﺎﻧﮉﺭ ﮐﻮ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻣﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﺳﺒﻮﺗﺎﮊ ﮐﯽ ﮐﺎﺭﺭﻭﺍﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ۔

ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻟﮍﺍﺋﯽ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﺭﯾﺠﻦ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﺎ ﺩﻋﻮﯼٰ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ ﺁﻭﺭ ﮨﻮﺍ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﻓﻮﺍﺝ ﻋﺎﻟﻤﯽ ﺳﻄﺢ ﭘﺮ ﻣﺴﻠﻤﮧ ﻣﻠﮑﯽ ﺣﺪﻭﺩ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻟﮍ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﺱ ﺍﻋﺘﺒﺎﺭ ﺳﮯ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﻮ ﺟﺎﺭﺡ ﻃﺎﻗﺖ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﯽ ﭘﺎﺭﻟﯿﻤﻨﭧ ﻧﮯ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ’ ﻣﮑﻤﻞ ﺟﻨﮓ ﭼﮭﯿﮍﻧﮯ ‘ ﮐﯽ ﻣﺬﻣﺖ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﯽ ﻭﺯﺍﺭﺕِ ﺧﺎﺭﺟﮧ ﮐﯽ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺗﺮﺟﻤﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺗﺮﮐﯽ ﮐﮯ ﻓﻮﺟﯽ ﻣﺎﮨﺮﯾﻦ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﯽ ﻓﻮﺝ ﮐﮯ ﺷﺎﻧﮧ ﺑﺸﺎﻧﮧ ﻟﮍ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺗﺮﮐﯽ ﻧﮯ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﻮ ﻟﮍﺍﮐﺎ ﻃﯿﺎﺭﮮ ﺍﻭﺭ ﮈﺭﻭﻧﺰ ﻓﺮﺍﮨﻢ ﮐﯿﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻥ ﺍﻟﺰﺍﻣﺎﺕ ﮐﻮ ﻣﺴﺘﺮﺩ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﺑﮭﯽ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﺗﺮﮐﯽ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺯﯾﺮِ ﺗﺴﻠﻂ ﺷﺎﻡ ﮐﮯ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﻨﮕﺠﻮ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺑﮭﺠﻮﺍﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺁﺫﺭﯼ ﻓﻮﺝ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻞ ﮐﺮ ﻟﮍ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﺗﺮﮐﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﻌﯿﻨﺎﺕ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﻔﯿﺮ ﻧﮯ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﻧﮯ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﺩﺳﺘﺎﻥ ﻭﺭﮐﺮﺯ ﭘﺎﺭﭨﯽ ‏( ﭘﯽ ﮐﮯ ﮐﮯ ‏) ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﻦ ﺳﯿﮑﺮﭦ ﺁﺭﻣﯽ ﻓﺎﺭ ﻟﺒﺮﯾﺸﻦ ﺁﻑ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ‏( ﺍﮮ ﺍﯾﺲ ﺍﮮ ﺍﯾﻞ ﺍﮮ ‏) ﮐﮯ ’ ﺩﮨﺸﺘﮕﺮﺩ ‘ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﮐﯽ ﻟﮍﺍﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﺠﻮﺍﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﺰﯾﺪ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﭘﺮ ﻗﺒﻀﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﺮﮎ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﺩﻋﻮﯼٰ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﺮﺩﺳﺘﺎﻥ ﻭﺭﮐﺮﺯ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﺩﮨﺸﺘﮕﺮﺩﻭﮞ ﮐﻮ ﺷﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﺑﮭﺠﻮﺍﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﺩﮨﺸﺘﮕﺮﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﺗﺮﮐﯽ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﺎﺫ ﮐﮭﻮﻟﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔

ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﮯ ﺍﻋﻼﻥِ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺳﮯ ﺗﺴﻠﯿﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﭘﮩﻼ ﻣﻠﮏ ﺗﺮﮐﯽ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺻﺪﺭ ﺣﯿﺪﺭ ﻋﻠﯿﻮﻑ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﺮﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﯾﮏ ﻗﻮﻡ ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﺭﯾﺎﺳﺘﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﻠﮑﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﮐﺜﺮﯾﺘﯽ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﺗﺮﮎ ﻧﺴﻞ ﺳﮯ ﮨﮯ۔ ﺗﺮﮐﯽ ﮐﮯ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﻔﺎﺭﺗﯽ ﺭﻭﺍﺑﻂ ﺁﺝ ﺗﮏ ﻗﺎﺋﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺳﮑﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﺮﮐﯽ ﻧﮯ 1993 ﺀ ﻣﯿﮟ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﺟﻨﮓ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﺮﺣﺪﯾﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﺩﯼ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﮐﯽ ﮐﺎ ﻓﻮﺟﯽ ﺍﮈﮦ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺱ ﮐﺎ ﻓﻮﺟﯽ ﺍﮈﮦ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﻠﮏ ﺍﺟﺘﻤﺎﻋﯽ ﺳﯿﮑﯿﻮﺭﭨﯽ ﻣﻌﺎﮨﺪﮮ ‏( ﺳﯽ ﺍﯾﺲ ﭨﯽ ﺍﻭ ‏) ﮐﮯ ﺭﮐﻦ ﮨﯿﮟ۔

ﺗﺮﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﺎ ﺟﮭﮕﮍﺍ ﭘﺮﺍﻧﺎ ﮨﮯ۔ ﺟﻨﮓِ ﻋﻈﯿﻢ ﺍﻭّﻝ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺧﻼﻓﺖِ ﻋﺜﻤﺎﻧﯿﮧ ﻧﮯ ﻣﺸﺮﻗﯽ ﺍﻧﺎﻃﻮﻟﯿﮧ ﺳﮯ ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎﺋﯽ ﺑﺎﺷﻨﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﺷﺎﻡ ﮐﮯ ﺻﺤﺮﺍ ﺍﻋﺮ ﻭ ﺩﯾﮕﺮ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﮬﮑﯿﻼ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎﺋﯽ ﺑﺎﺷﻨﺪﮮ ﺻﺤﺮﺍ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﻮﮎ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺎﺱ ﺳﮯ ﮨﻼﮎ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺑﮭﻮﮎ ﭘﯿﺎﺱ ﺳﮯ ﻣﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎﺋﯽ ﺑﺎﺷﻨﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﭘﺮ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﮨﮯ۔ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﺎ ﺩﻋﻮﯼٰ ﮨﮯ ﮐﮧ 15 ﻻﮐﮫ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻣﺎﺭﮮ ﮔﺌﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺗﺮﮐﯽ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎﺋﯽ ﻧﺴﻞ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﭘﺮ ﻇﻠﻢ ﮐﺎ ﻋﺘﺮﺍﻑ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﯾﮧ ﺗﻌﺪﺍﺩ 3 ﻻﮐﮫ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﮐﺎ ﺗﻨﺎﺯﻉ ﮨﯽ ﺍﻥ ﮨﻼﮐﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﺴﻞ ﮐﺸﯽ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﺎﻭﭦ ﮨﮯ۔ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﺟﻨﮓِ ﻋﻈﯿﻢ ﺍﻭّﻝ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻣﺎﺭﮮ ﮔﺌﮯ ﺑﺎﺷﻨﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﮨﻼﮐﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﺴﻞ ﮐﺸﯽ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﻟﻮﺍﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﮐﺎﻧﮕﺮﯾﺲ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﮯ ﻧﺴﻞ ﮐﺸﯽ ﮐﮩﺎ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺻﺪﺭ ﭨﺮﻣﭗ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﻭﯾﭩﻮ ﮐﺮﺩﯾﺎ۔

ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﺎ ﮨﻤﺴﺎﯾﮧ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﻣﺴﻠﮏ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺧﯿﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﺎ ﮨﻤﺪﺭﺩ ﯾﺎ ﻣﺪﺩﮔﺎﺭ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﺧﻔﯿﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﺎ ﺣﺎﻣﯽ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﯽ ﮐﺌﯽ ﻭﺟﻮﮨﺎﺕ ﮨﯽ ﮞ۔

ﺍﯾﺮﺍﻥ ﺭﻭﺱ ﮐﺎ ﭘﺎﺭﭨﻨﺮ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﺎ ﺗﺠﺎﺭﺗﯽ ﺷﺮﺍﮐﺖ ﺩﺍﺭ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺳﺎﺑﻖ ﺳﻮﻭﯾﺖ ﺭﯾﺎﺳﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺗﺠﺎﺭﺕ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﮐﻮ ﺗﯿﻞ ﺑﮭﯽ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻓﺮﺍﮨﻢ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﯾﻮﺭﭘﯽ ﯾﻮﻧﯿﻦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺁﺯﺍﺩ ﺗﺠﺎﺭﺗﯽ ﻣﻌﺎﮨﺪﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﮩﺮﺍﻥ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﺍﭨﮭﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ﺭﻭﺱ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﯽ ﻓﻀﺎﺋﯽ ﺣﺪﻭﺩ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﮐﮯ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﻮ ﮐﻤﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﺎ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ۔

ﺍﯾﺮﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﺫﺭﯼ ﺗﺮﮐﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﮎ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﺍﺯﻡ ﮐﺎ ﮈﺭ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﻮ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﺳﺘﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﯽ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﮐﺎ ﺑﮍﺍ ﺣﺼﮧ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺗﺮﮐﯽ ﺍﻟﻨﺴﻞ ﻣﺎﻧﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﮐﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﻗﺎﺷﻘﺎﺋﯽ ﺳﻤﯿﺖ ﺩﯾﮕﺮ ﺗﺮﮐﯽ ﺑﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻗﺒﯿﻠﮯ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ۔ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﯽ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﮐﺎ ﺑﮍﺍ ﺣﺼﮧ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﮯ ﺷﻤﺎﻟﯽ ﻋﻼﻗﮯ ﮐﻮ ﺟﻨﻮﺑﯽ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ 2 ﮐﺮﻭﮌ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺁﺫﺭﯼ ﻧﺴﻞ ﮐﮯ ﮨﯿﮟ، ﮐﭽﮫ ﺁﺫﺭﯼ ﺩﺍﻧﺸﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﻗﻮﻡ ﭘﺮﺳﺖ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺣﺼﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﯾﻮﻧﯿﻦ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﯾﮑﺠﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺗﺼﻮﺭ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﺍﯾﺮﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﮎ ﻧﺴﻞ ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺧﻮﻑ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﯾﻌﻨﯽ ﺑﺎﮐﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﺒﺮﯾﺰ ﺍﮐﭩﮭﮯ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﯽ ﺧﺎﺭﺟﮧ ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮔﺮﯾﭩﺮ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﺎ ﺗﺼﻮﺭ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺣﺎﻟﯿﮧ ﺟﮭﮍﭘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﻧﮯ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ - ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﮐﮯ ﮐﺌﯽ ﺩﯾﮩﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﭼﻮﭨﯿﺎﮞ ﻗﺒﻀﮯ ﻣﯿﮟ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﺩﻋﻮﯼٰ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﮔﺮ ﺁﺯﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺟﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﺗﺮﯼ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺗﮩﺮﺍﻥ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺑﮯ ﭼﯿﻨﯽ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﺎﺿﺎﺑﻄﮧ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﺳﮯ ﮔﺮﯾﺰ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ۔

ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﯽ ﺟﻨﮓ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﭘﮩﻠﻮ ﺍﻧﺮﺟﯽ ﺟﯿﻮﭘﻮﻟﯿﭩﮑﺲ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ۔ 2018 ﺀ ﻣﯿﮟ ﭨﺮﺍﻧﺲ ﺍﻧﺎﻃﻮﻟﯿﻦ ﻧﯿﭽﺮﻝ ﮔﯿﺲ ﭘﺎﺋﭗ ﻻﺋﻦ ‏( ﭨﯽ ﺍﮮ ﺍﯾﻦ ﺍﮮ ﭘﯽ ‏) ﮐﺎ ﺍﻓﺘﺘﺎﺡ ﮨﻮﺍ ۔ ﯾﮧ ﭘﺎﺋﭗ ﻻﺋﻦ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺳﮯ ﺑﺮﺍﺳﺘﮧ ﺟﺎﺭﺟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﺮﮐﯽ ﯾﻮﺭﭖ ﺗﮏ ﮔﯿﺲ ﭘﮩﻨﭽﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺟﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺧﻄﺮﮦ ﺍﺱ ﭘﺎﺋﭗ ﻻﺋﻦ ﮐﻮ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﭘﺎﺋﭗ ﻻﺋﻦ ﮐﻮ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﭘﮩﻨﭽﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺭﻭﺱ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﭘﺎﺋﭗ ﻻﺋﻦ ﻧﮯ ﯾﻮﺭﭖ ﮐﯽ ﺍﻧﺮﺟﯽ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﭘﺮ ﻣﺎﺳﮑﻮ ﮐﯽ ﮔﺮﻓﺖ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﮐﯽ ﮨﮯ۔

ﻣﺎﺳﮑﻮ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺳﻠﺤﮧ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺣﺎﻟﯿﮧ ﺑﺮﺳﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﺳﮑﻮ ﻧﮯ ﺁﺫﺭﯼ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻗﺮﯾﺒﯽ ﺗﻌﻠﻘﺎﺕ ﺍﺳﺘﻮﺍﺭ ﮐﯿﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﮨﻤﺪﺭﺩﯾﺎﮞ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯿﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﺁﺭﺗﮭﻮﮈﻭﮐﺲ ﻋﯿﺴﺎﺋﯽ ﻣﻠﮏ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺱ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﮨﯽ ﺁﺭﺗﮭﻮﮈﻭﮐﺲ ﻋﯿﺴﺎﺋﯿﺖ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻓﺎﻉ ﭘﺮ ﮨﮯ۔ ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﮔﯿﺲ ﭘﺎﺋﭗ ﻻﺋﻦ ﮐﻮ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﭘﮩﻨﭽﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﺎﺳﮑﻮ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﻟﻦ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﮔﯿﺲ ﻣﻨﺼﻮﺑﮯ ’ ﻧﺎﺭﮈ ﺍﺳﭩﺮﯾﻢ ﭨﻮ ‘ ، ﮐﻮ ﺗﻘﻮﯾﺖ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ ﺟﺴﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﻧﮯ ﺭﮐﻮﺍﯾﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ۔

ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﮯ ﮔﯿﺲ ﭘﺎﺋﭗ ﻻﺋﻦ ﻣﻨﺼﻮﺑﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﭘﭽﮭﻠﮯ 25 ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﻓﺮﻭﻍ ﺩﮮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﯾﻮﺭﭘﯽ ﺍﺗﺤﺎﺩﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻮﺍﻧﺎﺋﯽ ﺿﺮﻭﺭﯾﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﻧﺤﺼﺎﺭ ﺭﻭﺱ ﭘﺮ ﻧﮧ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻠﮏ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﻋﻼﻗﮯ ﮐﮯ ﮨﺎﺋﯽ ﻭﯾﺰ ﺍﻭﺭ ﻓﻀﺎﺋﯽ ﺭﻭﭨﺲ ﺑﮭﯽ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﮨﻢ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻓﻐﺎﻥ ﺟﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺗﮩﺎﺋﯽ ﮐﻤﮏ ﺍﺳﯽ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﺳﮯ ﺟﺎﺗﯽ ﺭﮨﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﭼﯿﻦ ﮐﮯ ﺑﯿﻠﭧ ﺍﯾﻨﮉ ﺭﻭﮈ ﻣﻨﺼﻮﺑﮯ ﮐﻮ ﺑﮯ ﺍﺛﺮ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﻥ ﮨﺎﺋﯽ ﻭﯾﺰ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺳﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﺆﺛﺮ ﺭﮨﻨﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ۔

ﮐﺌﯽ ﺁﺫﺭﯼ ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺷﺒﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﺎﻟﯿﮧ ﺟﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺱ ﻣﻠﻮﺙ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﺍﺳﯽ ﮐﯽ ﺷﮯ ﭘﺮ ﺟﺎﺭﺣﯿﺖ ﮐﺎ ﻣﺮﺗﮑﺐ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺛﺒﻮﺕ ﯾﮧ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﻮﻻﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﻧﯿﮕﻮﺭﻧﻮ -ﮐﺎﺭﺍﺑﺎﺥ ﺳﮯ ﺩُﻭﺭ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﺋﭗ ﻻﺋﻦ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﺟﺎﺭﺣﯿﺖ ﮐﺎ ﻣﺮﺗﮑﺐ ﮨﻮﺍ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺯ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﻣﮑﻤﻞ ﺟﻨﮓ ﭘﺮ ﺗﻼ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﺻﺪ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺗﯿﻞ ﻭ ﮔﯿﺲ ﻣﻨﺼﻮﺑﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﺒﻮﺗﺎﮊ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺭﻭﺱ ﮐﮯ ﻭﺯﯾﺮِ ﺧﺎﺭﺟﮧ ﺳﻤﯿﺖ ﮐﺌﯽ ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭ ﺍﻭﺭ ﺑﮍﯼ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﺑﮭﯽ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎﺋﯽ ﻧﺴﻞ ﺳﮯ ﮨﮯ۔

ﺍﮔﺮ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻣﮑﻤﻞ ﺟﻨﮓ ﭼﮭﮍﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﺭﻭﺱ ﺳﮯ ﺩﻓﺎﻋﯽ ﻣﻌﺎﮨﺪﮮ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻣﺪﺩ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺭﻭﺱ ﻧﮯ 17 ﺳﮯ 20 ﺟﻮﻻﺋﯽ ﺗﮏ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﯽ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﻓﻮﺟﯽ ﻣﺸﻘﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﮟ ۔ ﺍﺱ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﺗﺮﮎ ﺻﺪﺭ ﺭﺟﺐ ﻃﯿﺐ ﺍﺭﺩﻭﺍﻥ ﻧﮯ ﺻﺎﻑ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﺮﮐﯽ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻟﻤﺤﮯ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﮨﭽﮑﭽﺎﮨﭧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮐﮭﺎﺋﮯ ﮔﺎ ۔ ﺭﻭﺱ - ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﯽ ﻓﻮﺟﯽ ﻣﺸﻘﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ 29 ﺟﻮﻻﺋﯽ ﺳﮯ 10 ﺍﮔﺴﺖ ﺗﮏ ﻣﺸﺘﺮﮐﮧ ﻓﻮﺟﯽ ﻣﺸﻘﯿﮟ ﮐﯿﮟ۔ ﺭﻭﺱ ﺍﻭﺭ ﺗﺮﮐﯽ ﺷﺎﻡ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﺒﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﺁﻣﻨﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﮩﯽ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﺟﻨﻮﺑﯽ ﻗﻔﻘﺎﺯ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﻠﮏ ﮐﺸﯿﺪﮔﯽ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﺎﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﮯ۔ ﺗﺮﮐﯽ ﺭﻭﺱ ﺳﮯ ﺑﺮﺍﮦِ ﺭﺍﺳﺖ ﺗﺼﺎﺩﻡ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﭘﯿﺶ ﻗﺪﻣﯽ ﺭﻭﮐﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻟﭽﺴﭙﯽ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ۔

ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺍﺏ ﺗﮏ ﺟﻨﮓ ﺑﻨﺪﯼ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﺗﺮ ﮐﻮﺷﺸﯿﮟ ﺁﺭﮔﻨﺎﺋﺰﯾﺸﻦ ﺁﻑ ﺳﯿﮑﯿﻮﺭﭨﯽ ﺍﯾﻨﮉ ﮐﻮ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺍِﻥ ﯾﻮﺭﭖ ‏( ﺍﻭ ﺍﯾﺲ ﺳﯽ ﺍﯼ ‏) ﮐﺮﺍﺗﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻥ ﺩﻧﻮﮞ ﯾﮧ ﮔﺮﻭﭖ ﻏﯿﺮ ﻓﻌﺎﻝ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮔﺮﻭﭖ ﮐﯽ ﻣﺸﺘﺮﮐﮧ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ، ﺭﻭﺱ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﺍﻧﺲ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺏ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﺱ ﮔﺮﻭﭖ ﺳﮯ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻥ ﺣﺎﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺱ ﺍﺱ ﺳﻔﺎﺭﺗﯽ ﺧﻼ ﮐﻮ ﭘُﺮ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﻠﮑﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺬﺍﮐﺮﺍﺕ ﮐﯽ ﻣﯿﺰ ﭘﺮ ﻻﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺁﺫﺭﺑﺎﺋﯿﺠﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺭﻣﯿﻨﯿﺎ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﯽ ﻣﮑﻤﻞ ﺟﻨﮓ ﭼﮭﯿﮍﻧﮯ ﮐﮯ ﻣﺘﺤﻤﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﺎﮨﻢ ﻣﺤﺪﻭﺩ ﺟﻨﮓ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﺍﺳﭩﺮﯾﭩﺠﮏ ﻣﻔﺎﺩﺍﺕ ﮐﻮ ﺿﺮﻭﺭ ﺯﮎ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﮔﺮ ﺟﻨﮓ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﺭﻭﺱ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﻮ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﺣﺪ ﺗﮏ ﭼﯿﻦ ﮐﮯ ﺑﯿﻠﭧ ﺍﯾﻨﮉ ﺭﻭﮈ ﻣﻨﺼﻮﺑﮯ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﮨﻮﮔﺎ۔

وزیر اعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس میں اہم ایشوز پر مشاورت ۔ کل سے تعلیمی اداروں کی بندش ختم کرنے اور کٸی اہم فیصلیں۔

 

وزیر اعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس میں اہم ایشوز پر فیصلے 





کل سے تعلیمی اداروں کی بندش ختم کرنے اور کٸی اہم فیصلے ۔



چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آمدہ انتخابات 2020 کے حوالے سے یکم اکتوبرکو آل پارٹی ز کانفرنس طلب کرلیا ہے


 

گلگت ( بیورورپورٹ ) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان 

 راجہ شہباز خان نے  آمدہ  انتخابات 2020 کے حوالے سے  یکم اکتوبرکو آل پارٹی ز کانفرنس طلب کرلیا ہے 


یکم اکتوبر 2020 کو دن 11بجے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان آفس میں آل پارٹیرز کانفرنس کا اانعقاد ہوگا. اس کانفرنس میں تمام پارٹیوں کے صدور کو مدعو کیاگیاہے


, جس میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد اور ضابطہ اخلاق وضع کرنے اور کرونا Covid 19 کے حوالے سے SOPs مرتب کرنے کے لئے تمام پارٹی صدور سے رائی لی جائے گی 

 چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عزت مآب راجہ شہباز خان تمام تمام پارٹی صدور سے مشاورت کرینگے اور ان کی تجاویز, پیشکش اور گزارشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عام انتخابات برائے 2020 کے لئے ضابطہ اخلاق اور Covid 19 کے لئے SOPs مرتب کئے جائنگے.

منگل، 29 ستمبر، 2020

ہنزہ ۔پی ٹی آٸی ہنزہ نے اپنے مرکزی قاٸدین کو ٹیکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا پی ٹی آٸی ہنزہ کے ضلعی ۔ تحصیل اور یونین سطح کے زمہ داروں کے علاوہ گلگت بلتستان کے صوباٸی عہداران نے شرکت کی




 

ہنزہ ۔ (سید اسد اللہ غازی )پی ٹی آٸی ہنزہ نے اپنے مرکزی قاٸدین کو ٹیکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا پی ٹی آٸی ہنزہ کے ضلعی ۔ تحصیل اور یونین سطح کے زمہ داروں کے علاوہ گلگت بلتستان کے صوباٸی عہداران نے شرکت کی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ حلقہ چھے کے ٹیکٹ ولڈر عوام میں غیر مقبول ہے ۔ انہون نے قرارداد میں لکھا ہے کہ ہنزہ کے عوام ۔ پارٹی کارکناں اور عہداروں کے منتخب فر د کو ہی ٹیکٹ دیا جاٸیے بصورت دیگر ہنزہ کے پی ٹی آٸی کے کارکنا ں و عہداران اپنے ردعمل  دوبارہ پیش کرینگے 

ہنزہ ۔علی آباد سوشل ویلفیر اینڈ سپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کے فائنل سیمیش والی بال میچ ناصر آباد نے جیت لی


(ہنزہ (سید اسد اللہ غازی 

علی آباد سوشل ویلفیر اینڈ سپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کے فائنل سیمیش والی بال میچ سے آزاد امیدوار حلقہ چھ نوجوان قیادت و سوشل ورکر شیر غازی بحثیثت مہمان خصوصی خطاب کر رہے اس موقع پر فائنل میچ میں بال پھینک کر کھیل کا آغاز کریا۔ شیر غازی نے کہا کہ نوجوان نسل کے لئے مختلف سپورٹس تقریبات کا انعقاد لازمی ہے جس سے غیر اخلاقی کاموں سے دور ہوتے ہیں۔  نوجوانوں کے لئے سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے علاوہ بجلی اور پانی پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اگر مجھے عوام نے خدمت کا موقع دیا تو انشااللہ عوام ہنزہ کے تمام مطالبات کو پورا کرونگا ۔ علی آباد اور ناصر آباد کے درمیان والی بال شیمش سنسنی خیز مقابلہ ہو ا ناصر آباد نے علی کو دو ایک سے شکست دیکر ٹاٸٹل اپنے نام کیا فاٸنل جیتنے والی  ٹیم اور رننر اپ ٹیم کومہمان خصوصی نے کیش انعام اور ٹرافی دی ۔ 

گلگت ۔ اشتہاری ملزمان عثمان میر اورخادم حسین کو پولیس نے پکڑ لیا آٸی جی پی کی کامیاب کارواٸی پر ہولیس کو شاباش


گلگت پولیس ۔

اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم بارے  انسپکٹر جنرل پولیس کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی انسپکٹر رضی اللہ و عملہ نے مقدمہ نمبر ۔9/2020 بجرائم 420،406 ت پ میں نامزد  اشتہاری ملزم عثمان میر ولد ناصر الدین سکنہ لالی محلہ امپھری کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا گیا ہے۔جبکہ ایس ایچ او جوٹیال سید مرتضی حسین وعملہ نے مقدمہ نمبر ۔89/2018 بجرائم ۔F489 ,420 ت پ میں نامزد اشتہاری ملزم خادم حسین ولد عیسئ خان  سکنہ بڑلس چھلت نگر  نمبر 2 کو گرفتار کرکے تھانہ ہذا میں بند حوالات کیا جاکر تفتیش جاری ہے ۔

ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن صاحب نے ایس ایچ او وعملہ کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے ۔

زیر نظر تصویر میں گرفتار ملزمان اشتہاری پولیس کی حراست میں ہیں ۔

پیر، 28 ستمبر، 2020

ہنزہ ۔پی ٹی آٸی کے کارکنوں کے حمایت نور محمد جبکہ مرکز نے کرنل ر عبید کو ٹیکٹ دی ۔کارکنوں اور کرنل ر عبید کا مبارک بادہنزہ ۔ امیدوار برایے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ 6 ہنزہ دینار خان۔


 

ہنزہ۔  سید اسد اللہ غازی سے ۔میں نے گزشتہ الیکشن میں یشنگوٸی دی تھی ۔ کہ برسراقتدار پارٹی مسلم لیگ ن کا ٹیکٹ سیلم خان کو ملنے والا ہے اور سلیم خان کو ہی ملا ٹیکٹ ملا ۔ اب کی بار میرا تجزیہ ر کرنل عبید کا تھا اس ہی کو ٹیکٹ ملا ۔ جبکہ پی ٹی آٸی کے کارکن نور محمد کو ملنے کا کہہ رہے تھے ۔ میں کرنل عبید کو ٹیکٹ ملنے پر عبید اللہ بیگ  اور پی ٹی آٸی کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ کرنل عبیداللہ بیگ کوٹیکٹ ملنے پر میں بھی عوامی مطالبے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ۔ اوراپنی جیت کو یقینی بنا نے کے لیے پورے ہنزہ میں جلد ہی عوامی پاور کا مظاہرہ کرونگا۔

ہنزہ ۔پی ٹی آٸی نے مزہبی جماعتوں کے ساتھ الحاق کر کے جی بی میں اپنے وجود نہ ہونے کا ثبوت دیا منظور حسین پی پی پ

 

ہنزہ ۔(سید اسد اللہ غازی )پی ٹی آٸی نے مزہبی جماعتوں کے ساتھ الحاق کر کے جی بی میں اپنے وجود نہ ہونے کا ثبوت دیا منظور حسین پی پی پ

ہنزہ ( ہنزہ آن لاٸن نیوزنیٹ ورک ) پی ٹی آٸی میں ٹیکٹ کے تقسیم  پر پی پی پی کے رہنما منظور حسین نے اپنے درعمل کا اظہار کرتے ہوٸیے کہا کہ پی ٹی آٸی نے غیر جمہوری  غیر سیاسی ہونے کا بین ثبوتدیا ہے پی ٹی آٸی نے جی بی الیکشن 2020 سیلکٹر کی حمایت کی چکر میں  مزہبیپارٹیوں کے ساتھ الحاق کر کے  اپنے وجود نہ ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے ۔ ویسے بھی پی ٹی آٸی کو ٸی نظریاتی پارٹی نہیں تھی مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے ۔ اپنے کارکنوں کے راٸے کو بالاٸے طاق رکھ کر مرکز نے احکامات جاری کیے اور کارکنوں کو دیوار سے لگایا  اور سیلیکٹیڈ امیدوار کو ٹیکٹ دیکر اپنی شکست کا خود ہی بندوبست کیا ہے ۔ اس الیکشن میں میں پاکستان پیپلز پارٹی سیلیکٹیڈ پارٹی کے  سیلیکٹیڈ  امیدواروں کو  عبرت ناک شکست سے دوچار کریے گی ۔یہ باتین پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے رہنما منظور حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ۔ بلاول بٹھو زرداری نے اپنے درینہ کارکنوں کی راٸے کی قدرکرتے ہوٸیے عوام میں رہنے والے  مظبوط  امیدواروں  کو ٹیکٹ دیکر جمہوریت کی لاج رکھ لی ہے 

لاھور ۔شہباز شریف کی گرفتاری پر مریم نواز سیخ پا ۔ آصیم سلیم باجود تنقید پر تنقد

 


لاہور ۔( بیور ورپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر شہبار شریف کی گرفتار ی پر مریم نواز نے ٹیوٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انصاف ہوتا تو  شریف فیملی کے بجاٸیے  عاصیم باجود کاخاندان اندر ہو تا۔ شہباز شریف نے ان کی بات ماننے سے انکار کا اور اپنے بھاٸی کا ساتھ دیا جس پر اس کو سزا دی جا رہی ہے۔ بیشتر ٹیوٹر صاریفین نے ان کے اس بیانیہ کو ہندوستانی بیانیہ قرار دےرہے ہیں ۔ اور 6ستمبر کو آرمی چیف کے تقریر کا حوالہ دے رہے ہیں کہ دشمن کی جانب 5th جرنیشن ہاٸبیریڈ وار کیا جا رہاہے وہ مریم نواز جیسے وطنفروشوں کے زریعے ہی کیا جا تاہے ۔ دوسری طرف شہباز شریف نے کہا کہ مجھے پتہ تھا مجھے ادھرسے انصاف کی امید نہیں تھی ۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو( جن میں خواجہ سعد رفیق خواجہ آصف ۔ احسن اقبال کمرہ عدالت میں موجودتھے ) ایشو کو برور طور پر اٹھانے کو کہا ہے

گلگت ۔میونسپل حدو میں وال چال جاکینگ پر پابندی ۔ اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈیژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ

 


گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز)  اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈیژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے میونسپل حدود میں الیکشن کے اختتام تک سیاسی اور دیگر کسی بھی قسم کی وال چاکنگ پر پابند ی عائد کردی،سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نے زیر  دفعہ 144   پی سی 1898 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے یہ پابندی 60 دن تک جاری رہے گی واضح رہے کہ شہر میں کسی بھی قسم کی وال چاکنگ پر نیشنل ایکشن کے پلان پہلے ہی پابندی عائد ہے لہذا تمام سیاسی جماعتوں کو بزریعہ نوٹس اطلاع دی جاتی ہے کہ شہر میں کسی بھی سیاسی، مذہبی، اور اشتہاری طور پر وال چاکنگ کرنے پر پابندی عائد ہے وال چاکنگ سے مکمل اجتناب کیاجائے، وال چاکنگ کرتے ہوئے کسی بھی ورکر کو پکڑا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی ترجمان نے عوام الناس بالخصوص سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ میونسپل حدود میں وال چاکنگ نہ کریں، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے وال چاکنگ پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، تاکہ شہر کی خوبصورتی اور ماحول کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں الفاکنٹرول پر رابطہ کریں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے گی۔



۔


صوبائی عام انتخابات 2020 کیلئے سیاسی جماعتوں اور آذاد امیدواروں کے جانب سے نومینشن پیپرز حاصل کرنے کا سلسلہ جاری، GBA-01 گلگت ون ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر عاطف اللہ خان سے

 



گلگت (فضل الرحمن )صوبائی عام انتخابات 2020 کیلئے سیاسی جماعتوں اور آذاد امیدواروں کے جانب سے نومینشن پیپرز حاصل کرنے کا سلسلہ جاری، GBA-01  گلگت ون ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر عاطف اللہ خان سے 30  امیدواروں نے اب تک فارم وصول کئے ہیں جس میں ایک امیدوار نے فارم جمع کرادیا ہے، تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے نگرانی میں 25 ستمبر سے عام نتخابات صوبائی اسمبلی کے نشستوں کیلئے نومینیشن فارم وصول کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک حلقہ ایک گلگت ایک کیلئے ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر عاطف اللہ خان نے 30  امیدواروں نے فارم جاری کئے ہیں جس میں سیاسی جماعتوں سمیت آذاد امیدواروں نے فارم وصول کئے ہیں، جبکہ ایک امیدوا ر نے فارم جمع کرادیا ہے واضح رہے پہلے مرحلے میں 25 ستمبر سے 30 ستمبر تک نومینیشن فارم کی وصولی اور جع کرانے کا عمل جاری ہے جبکہ دوسرا مرحلہ یکم اکتوبر کو امیدواروں کا نام شائع کرنا ہے نومینیشن فارم وصول کرنے والوں میں سابق ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان، محمد شفیق الدین، الیاس صدیقی، مولانا سلطان رئیس الحسینی، عالمگیر، سمیت دیگر افراد شامل ہیں

گلگت ۔ حلقہ نمبر2 سے معروف سیاسی و سماجی رہنما نظیم خان نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کمپین شروعکی

 

انتخابی مہم کا دنگل شروع۔

جی بی ایل اے حلقہ دو گلگت کے آذاد امیدوار محمد نظیم خان نے ذوالفقار آباد میں عمائدین علاقہ اور سپورٹرز کی موجودگی میں اپنے الیکشن کیمپین آفس کا افتتاح کر دیا. 

محمد نظیم خان نے اس موقعے پر عمائدین اور سپورٹرز سے مخاطب ہو کر کہا کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے عوامی خدمت کے نام پر عوام کا ہمیشہ سے استحصال کیا ہے۔ ان نمائندوں نے عوامی امنگوں کا نعرہ لگا کر صرف اپنے رشتہ داروں کو نوازا ہے، اس کی بدترین، لیکن سب سے چھوٹی مثال پچھلی دو حکومتوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے صرف اپنے گرگوں،  رشتہ داروں، اپنےطبقہ فکر کے لوگوں اور گھر کے افراد کو سرکاری نوکریوں میں غیر قانونی طریقوں سے گھسانا ہے۔ اب وقت ہے کہ صحیح معنوں میں  حقیقی عوامی نمائندوں کو عوامی نمائندگی کے ایوانوں میں پہنچایا جائے تاکہ پچھلی حکومتوں کے غلط کاموں کو درست کیا جاسکے۔ 

عمائدین علاقہ اور حلقے کے معتبرین نے اس موقعے پر کہا کہ حلقے کو محمد نظیم خان کی صورت میں ایک بہترین امیدوار ملا ہے جسے سماجی، ترقیاتی اور عوامی کاموں کا تجربہ ہے،  اس تجربے کے ساتھ اس کی بین القوامی یونیورسٹیوں سے حاصل کردہ تعلیمی کامیابیاں علاقے کی سماجی، تعلیمی، صحت، انفراسٹرکچر، اور دوسرے عمومی مسائل کے ادراک اور ان کے حل میں معاون ثابت ہونگیں۔ 

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دولت کے بل پر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے والے ماضی کے نام نہاد نمائیندوں نے کبھی بھی عوام کا نہیں سوچا بلکہ صرف اپنے لوگوں کو ناجائز حربوں سے سرکاری نوکریوں میں گھسانے اور ٹھیکیداریوں کی بندر بانٹ پر ساری توجہ مرکوز رکھی جس کی وجہ سے عوام کے اصل مسائل پس پشت چلے گئے۔

محمد نظیم خان نے اپنے منشور کے ابتدائیہ کو سامعین کے سامنے رکھا اور کہا کہ میرا منشور نوجوان تعلیم یافتہ افراد کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ نظیم خان نے کہا کہ اس کا منشور خالص عوامی اور نوجوان دوست ہے، لیکن ساتھ میں بزرگوں کی فلاح اور ان کے لئے صحت اور تفریح کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے۔ اس نے کہا کہ منشور میں روزگار کے یکساں مواقع پیدا کرنے کے لئے ہر فورم پر گفت شنید کرنا ہے تاکہ علاقے میں معاشی مساوات اور مواقع پیدا ہو سکیں۔

اس موقع پر محمد نظیم خان نے کہا گلگت بلتستان کے بارے میں حکومت پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے موجودہ مثبت اقدامات قابل ستائش ہیں، انشااللہ مناسب وقت پر عوامی امنگوں، بین القوامی تزویراتی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور سیاسی افہام و تفہیم سے مزید اصلاحات لاگو کی جائینگی۔

 انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے سی پیک کا گزرنا پاکستان کی معشیت کی بہتری، ترقی اور جنوبی ایشیا میں توازن کا ظامن ہے. اس لئے اس کی کامیابی میں مقدور بھر حصہ ڈالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی، بلکہ گلگت بلتستان میں بھی معیشت بہتر ہوگی اور روزگار کے بے تحاشہ مواقع پیدا ہو نگے. 

محمد نظیم خان نے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور اس کا درست استعمال قوموں کی ترقی کا ظامن ہے.


ہنزہ ۔ ہنزہ چیمبر آف کامرس کے ممبران کو الیکشن کے لیے ممبران کو نوٹس جاری کیے بغیر ایک درجن افراد نے محبوب ربانی کو صدارت تھما د ی 92ممبرن میں سے صرف 12 ممبران ک اس عمل کے خلاف دیگر سراپا احتجاج ۔

 


ہنزہ . (سید اسد اللہ غازی) چیمبر آف کامرس ہنزہ دو حصوں میں تقسیم . ایک گروپ جس میں تقریبا 12ممبران ہیں نے بغیر اشتہار اور ممبران کو عتماد میں لیے اے جی ایم کے بجائے چند ممبران نے الیکشن کا کہہ کر صحافیوں کو مدعو کیا . ایکشن کمشنر تحصیلدار علی آباد فرمان کو نامزد کیا . ہنزہ پریس کلب کے صدر رحیم اللہ بیگ کی قیادت میں صحافی چیمبر آف کامر س پہنچے تو مچهی بازار سا ماحول تها . پتہ چلا کہ مزکورہ چیمبر کے 110ممبران ہیں . جن میں سے 92 ممبران ووٹینگ کا حق رکهتے ہیں . 26 ایکزیکٹیو ممبران ہیں . حال میں زیادہ سے زیادہ پندر ممبران موجود تهے جب چیمبر کے صدر شاہ جہان سے پوچها گیا کہ ممبران کی تعداد کم ہے . تو اس نے کہا کہ ہم نے سب کو اعطلاع دی ہے . کچه ایکزیکٹیو ممبران نے فیس ادا نہیں کی ہے اس لیے ہم ایکزیکٹیو ممبران کی تعداد اب کی بار صرف 16تک محدو د کر رہے . جنر ل سیکڑیری نے بتا یا کہ اب کی بار الیکشن نہیں سیککشن ہوگا . کم تعداد کیوں ہے پوچه رہے تهے اتنے ایک بندہ آیا وہ کہنے لگا کوئی کچه نہیں کر سکتا ہم چیمبر کے ساته ساته ڑائی پورٹ کی صدارت بهی چهین لیگیں . اتنے میں حال کے اندر شور شرابے کی آواز آئی ادهر جانکر دیکها تو دو گروپ آپس میں گوتهم گتها ہورہے تهے . سابق صدر دولت کریم جو کہ ایکزیکٹیو ممبر بهی اس سمت زیادہ تر ممبرار کو اندهیر ے میں رکه کر صدارت ایک دوسرے کو پیش کر رہے تهے . صدر شاہ جہان نے بتا یا کہ ہمیں ہنزہ کی شہورت کی وجہ سے سات کروڈ ملیں ہیں ہم اس کو ہنزہ کے کاروباری افراد کی فلاح پر خرچ کرینگے شاید بڑی رقم آنے کے بعد آپس میں اتفاق ٹوٹا یا کوئی وجہ تهی ماحول کشیدہ تها . ہم صحافیوں کو برا لگا ہم نے جنر ل سیکڑیری سے نیے امیدوار برائے صدارت ربانی کے بارےمیں پوچها کہ بندہ نیشنل بنک کا تین کروڈ مقروض ہے وہ کیسے صدر بن سکتا ہے جس پر اس نے جواب دیا ایسا نہیں ہے ہم نے تحقیقات کی ہے . میڈیا نے دیگر ایکزیٹیو ممبران سے رابطہ کیا تو ان کو بهی اس الیکشن کا علم نہیں تها .اتنے میں فرمان علی تحصیلدار جو کہ اس الیکشن کے الیکشن کمشنر تهے بتا یا گیا کہ الیکشن ڈیلے کیا ہے تو ہم صحافی حضرات وہاں سے پریس کلب آئیے . ہم نے الیکشن ملتوی کی خبر چلائی .کچه دیر بعد مذکورہ چیمبر کے فیس بک پیج پرمحبوب  ربانی کو صدر بنا کر ہار پہنا رہے تهے .اس چیمبر کے کئی عہداروں نے پریس کلب فون کر کے اس الیکشن کو جالی قرار دیا . ہنزہ چیمبر آف کامرس کے ساته ہر دفعہ ہاته ہوتا ہے . نگر سے تعلق رکهنے والے کاروباری حاجی قربان نے ہنزہ کئ کسی بهی فرد کے علم میں لائیے بغیر کوٹہ کے کچه کاروباری افرا کو ممبرشپ دیکر اس کے مرعات سے خوب پیسہ بنایا اس ہی بنا پر پاکستان چیمبر آف کا مرس کے نائب صدر رہے چین میں ہنزہ چیمبر آف کامرس کو دئیے گئے دوکانات کی فروخت کی چین کے کاروباری افراد میں ایویٹیشن کو فروخت کرتے رہے بڑی مشکل سے قربان سے ہنزہ چیمبر آف کارمرس کو واگزار کرایا تها اب ایک درجن افراد نے اس کو یرغمال بنا یا ہے . ہنزہ کے کاروباری افراد نے چیف سیکڑیری گلگت بلتستان اور .فورس کمانڈر سے اپیل کی ہے کہ قبضہ گروپ سے چیمبر آف کامرس کو واگزار کرایا جائیے

ہنزہ ۔ بزرگ سیاست دان دینار خان نے حلقہ 6 ہنزہ سے الیکشن لڑنے کے لیے فارم نکالیا


 

ہنزہ ۔ سابق چیرمین یونین کو نسل علی آباد اورسابق عام آدمی پارٹی کے رہنما دینار خان نے آزاد حیثیت سے حلقہ 6ہنزہ سے  الیکشن میں اترگیے ۔ عوام کی پر زور مطالبے پر الیکشن لڑ رہا ہوں میں الیکشن جیت کر ہنزہ کے بنیادی مساٸل کو حل کرنے اورہنزہ کو طاقت ور ضلع بنا دینگے ۔ انہوں نے میڈیا کے نماٸندوں سے بات کرتے ہوٸیے کہا کہ عوام موریثی اور دوغلی سیاستدانوں سے اظہار بیزاری کیا اور عوام کے پرزور مطامبے پر عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں

ہنزہ چیمبر آف کامرس کے انتخابات ملتوی

ہنزہ۔ (ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک )چیمبر آف کامرس کے انتخابات ملتوی ۔ ممبران کے اعتراض کے بعد ایکزیٹیو ممبران  الیکشن ملتوی کیا ۔ سابقہ کابینہ نے 92 میں سے 16ایکزیٹیو ممبران نے الیکشن کرانے کی کوشش کی تھی ۔ مگر دیگر ممبران نے آکر مداخلت کی تو الیکشن کو دوبارہ اخبار میں اشتہار دیکر شیڈول کے علان تک ملتوی کیا ۔
 

گلگت ۔ بسین سے ایک اشتہاری گرفتار انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن کی مجرمان اشتہاری کےخلاف جاری مہم کے تیز کرنے کی ہدایات



گلگت پولیس ۔

 انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن صاحب کی مجرمان اشتہاری کےخلاف جاری مہم کے سلسلے میں ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی کامران عامر خان و اے ایس پی شاہ میرخالدکی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر رضی اللہ و عملہ نے پیشہ وارانہ مہارت سے خطرناک ملزم اشتہاری  میرزادہ خان  ولد شہزادہ خان سکنہ بسین گلگت  کو گرفتار کرکے تھانہ ہذا میں بند حوالات کیا جاکر تفتیش جاری ہے .   

 یاد رہے ملزم  مقدمہ نمبر۔18/2019 بجرائم ۔420،409،406 تعزیرات پاکستان میں نامزد ہو کر مفرور تھا۔ اورگرفتاری دینے سے گریز کر رہا تھا۔ 

ایس ایس پی گلگت  راجہ مرزہ حسن صاحب نے ایس ایچ و عملہ کی اس کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے  شاباش دی ہے۔

ہنز ہ ۔ ایڈوکیٹ احسان علی کا اپنے انتخابی مہیم کا غاز علی آباد ہنزہ سے کردیا ۔


 

ہنزہ (پ ر)لوگوں کی طاقت کے لئے لوگوں کی مجلس۔

 27 ستمبر 2020 کو کامیڈ احسان علی کی علی آباد ہنزہ کے عوام سے ملاقات۔

 اتوار ، 27 ستمبر ، 2020 کو کامریڈ احسان علی ایڈووکیٹ نے انقلابی ہتھکنڈوں کی بنیاد پر ، ان سے مشورہ کرنے اور ان کی مہم کے لئے ان کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ، علی آباد شہر کی کمیونٹی کے ساتھ ایک عوامی میٹنگ طلب کی ، جب وہ آئندہ حلقہ میں جی بی ایل اے 6 کے انتخاب لڑ رہے ہیں۔  اس سال 15 نومبر کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔  اس اجتماع میں علی آباد کے متعدد تجربہ کار اور نوجوان کارکنان ، اور کمیونٹی رہنما شامل تھے۔  گلگت بلتستان میں انقلابی ساتھیوں کی دیرینہ پوزیشن کے عین مطابق ، احسان علی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے اپنے خطاب کا آغاز کیا کہ جی بی ایل اے ایک کنٹرولڈ اور بے اختیار اسمبلی ہے۔  علاقائی سطح پر جی-بی میں اب تک 11 انتخابات ہوچکے ہیں ، تاہم ، منتخب امیدواروں کے دفاتر کے ذریعہ کسی تبدیلی کی تبدیلیاں دیکھنے میں نہیں آئیں۔  ہنزہ کے عوام سیاستدانوں کو مہاجر پرندوں کی حیثیت سے دیکھنے میں آرہے ہیں جو انتخابی سیزن کے دوران صرف اس علاقے میں نظر آتے ہیں۔  انتخابات حکمران طبقات اور نوآبادیاتی حکمرانی کا ایک کھیل بن چکے ہیں ، لہذا ، ان کا موازنہ ایک شیطانی سائیکل سے کیا جاسکتا ہے جو ہر 5 سال بعد اپنے آپ کو دہراتا ہے۔

 احسان علی نے اعلان کیا کہ وہ انتخابی انتخابات کے دوران ہونے والی نسبتا greater زیادہ سے زیادہ سیاسی آزادیوں کو وہموار روایتی انتخابات سے الگ ہونے کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں۔  انہوں نے ہنزہ کے مظلوم عوام کو واقعتاower بااختیار بنانے کے لئے تیار کردہ انقلابی حربوں کو استعمال کرنے کا اپنا پروگرام پیش کیا۔  اس کا مطلب یہ ہے کہ اس مہم میں گاؤں کی کمیٹیاں تشکیل دینا (خواتین کی لازمی نمائندگی کے ساتھ) ایک عوامی اسمبلی کا آغاز ہوگا جس کے بعد امیدوار کا انتخاب تمام ممبروں کے ذریعہ کیا جائے گا اور اس کی حمایت کی جائے گی (مختصر طور پر ضلع کے منظم اور متحدہ عوام کے ذریعہ)  ) جی بی ایل اے ۔6 کے انتخابات میں۔  اگر اسمبلی ان کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش سمجھے تو اسمبلی امیدوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا پابند کرے گی۔  فلپ سائیڈ پر یہ امیدوار کو لوگوں کی طاقت سے سپورٹ کرکے بنیاد پرستی ، تبدیلی اور غریب نواز اقدامات کے لئے طاقتور بنائے گا۔

 کامریڈ احسان کے خطاب کے بعد ، اجلاس میں موجود کامریڈ انجینئر امان اللہ ، یونین کونسل کے سابق چیئرمین دینار خان ، اور دیگر لوگوں نے اس بحث میں مزید اضافہ کیا۔  کامریڈ احسان نے ان کے بیانات اور سوالات کا جواب دیا۔  احسان علی اور ان کی ٹیم کے ذریعہ ہنزہ کی کمیونٹی کے ساتھ یہ ابتدائی میٹنگ تھی۔  لوگوں کی کمیٹیاں اور عوام کی مجلس تشکیل دینے کے لئے ہنزہ کے تمام دیہاتوں میں اس طرح کی زیادہ تر میٹنگز کے ساتھ ساتھ ایک گھر سے گھر تک ایک مکمل مہم چلائی جائے گی ، جو معاشرے میں انقلابی تبدیلی کے لئے لوگوں کو منظم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔  ہنزہ میں لوگوں کی سیکولر اور بااختیار تنظیم کے لئے یہ کوشش غیرمعمولی ہے لیکن یہ صرف ایک پہل ہے جس کی پیروی کی جائے گی اور مستقبل میں جی بی کے دیگر تمام اضلاع میں اس کی نقل تیار کی جائے گی۔

 اجلاس کی تفصیلی رپورٹ کے ساتھ ساتھ ایک دستاویز پیش کی جائے گی جس میں لوگوں کی تجویز کردہ اسمبلی کے ڈھانچے اور دیگر مختلف پہلوؤں کو پیش کیا جائے گا۔

چلاس:گلگت بلتستان بلاشبہ پاکستان کے ماتھے کا جھومر اور ضلع دیامر گلگت بلتستان کے سر کا تاج ہے، داریل، تانگیر، تھور ویلی،کھنبری نیاٹ، بابوسر اور تھک ویلی قدرتی خوبصورتی اوررعنائیوں میں اپنی مثال آپ ہیں


اتوار، 27 ستمبر، 2020

ہنزہ ۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے یو م سیاحت کے موقعے پر کریم آباد فورٹ چوک تک ریلی ایکو ٹوریزم اور صفاٸی کے حوالے سے آگاہی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس


 

ہنزہ ۔ (سید اسد اللہ غازی )قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے  یو م سیاحت کے موقعے پر کریم آباد فورٹ چوک تک ریلی ایکو ٹوریزم اور صفاٸی کے حوالے سے آگاہی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈبلیو ڈبلیو ایف اور ٹریزم پولیس نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر مقررین کا کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے کی فروغ کے لیے وساٸل کا فقدان ہے دوسری طرف وساٸل کا بےدریخ استعمال سے بھی مساٸل پیدا ہوتے ہیں انہوں سیاحوں کو مخاطب کرتے ہوٸے کہا کہ یہاں سیاحت کے لیے آتے ہیں خوش آمدید مگر ہنزہ کے قدرتی حسن کو متاثر کیے بغیر صفاٸی کا خاص خیا ل رکھے کچرے کو مخصوص کوڈا دان میں ڈالیں ۔ کے آٸی کے طالب علموں نے صفاٸی کو برقرار رکھنے اور عوام میں شعور اجاگر  کے لیے مختلف سلوگن اٹھا رکھے ہوٸے تھے ۔

ہنزہ ۔گوجال کے کاروباری حضرات کا خنجراب ٹاپ کو سیاحت کے لیے کھولنے کا مطالبہ ۔سیاحت پر پابندی معاشی قتل ہے ۔ہنزہ بزنس ایوسیشن


 

سوست گوجال.

ہنزہ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز،ہنزہ امپورٹ اینڈ اایکسپورٹر ایسوسی ایشن ، ہنزہ بیگج ایسوسی ایشن ،خنجراب بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن اور سوست بازار ایسوسی ایشن کے نمایندے ریحان شاہ ،رضوان کریم ، الفت کریم ،فرمان علی تاجک ، گلزار اور علی نظر نے پاک چین کے تجارتی مقام سوست میں مشترکہ طور پر ایک میڈیا بریفنگ دی۔بریفنگ میں ان مختلف تنظمیوں نے کہا کہ کوڈ 19کے بین الاقوامی وباءکے باعث پاک چین تجارت سے وابستہ افراد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہےاس عالمی وبا کے باعث تاجر کمیونٹی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے جبکہ سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد کا معاشی قتل ہوا ہے ایسے میںحکومتی جبری ، بارڈر بندش سیاحتی بندش اور چھوٹے دکانداروں کی جبری بندش کے بعد حالات نے انتہائی تشوک ناک صورت حال اختیار کر گیا ہے اس ثنا میں حکومت کی جانب سے انتہائی غیر منصفانہ طور پر پاک چین بارڈرکو نگران حکومت میں دو وزراءجو کہ بھاری ادائیگی کے بعد وزیر بنے ہیں پانچ تاجروں کو نوازنے کے لئے پاک چین بارڈر کو چند مفاد پرستوں کے لئے کھول دیا جس کی وجہ سے ہزاروں سیاحوں کی علاقے پر جبری پابندیاں لگا دی گئی ہے ۔ پابندیوں کی وجہ سے سیاحوں سمیت ، پورے علاقے، ہو ٹلز اور دکانداروں کا معاشی قتل وہ رہا ہے۔بریفنگ میں کہا کہ ہنزہ گوجال بارڈر کمیونٹی پاک چین دوستی کے بانی اور موجب ہے اور بارڈر کمیونٹی کی وجہ سے ہی یہ بارڈر پاکستان کے لئے لائف لائن کی حیثیت سے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے سی پیک جو مملکت خدادادکے لئے گیم چینجربن چکا ہے اور یہ علاقے اور یہاں کے باسی اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم سی پیک کے پاسبان کی حیثیتسے تمام اہم ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں اور بین الااقومی سازشوں کے باوجودیہ علاقے کی مکین ناگفتہ حالات کے باوجود سی پیک کے دفاع پر معمور ہیں۔ایسے میں بارڈر کمیونٹی یہ حق رکھتے ہیں کہ پاک چین دوستی کے بانی اور سی پیک کے پاسداران ہو نے باوجودہمیں کیوں دیوار سے لگایا جارہا ہے؟جس کی وجہ سے ہمارے نوجوانوںمیں بے چینی اور اضطرابکی کفیت پایا جارہا ہے ۔اگر ہمارے تحفطات دور نہیں کئے گئے تو عوامی جہوریہ چین کی خنجراب بارڈر کے حوالے سے پالیسی بارڈر کمیونٹی کے لئے تشویش کا باعث بن رہا ہے لہذاہم ریاستی اداروں کے ذریعے پاکستان میں چینی حکام سے اس حوالے سے اپنے تحفظات ارسال کرینگے۔ایسے مشکل حالات سے دو چار تمام تاجر برادری حکومت پاکستان بالخصوص وزیر اعظم پاکستان ، آرمی چیف اور فورس کمانڈر سے اپیل کرتے ہیںکہ پاکستان چین بارڈر کو معمول کے مطابق دو طرفہ تجارت کے لئے ایس او پی کے تحت کھولا جائے اور 30دسمبر تک اس میں توسیع دیا جائے ۔خنجراب ٹاپ تک سیاحوں کو رسائی دی جائے اور پابندی فوری طور پر ہٹایا جائے ۔بارڈر کمیونٹی کو معاشی پیکج کا اعلان کیا جائے ۔ بارڈر کمیونٹی کے تمام کواپریٹوسوسایٹیز کے قرضے معاف کیا جائے ۔ اس موقع پر تنظیموں کے نمائندوں نے بتایا کہ بارڈر سے وابستہ ایسوسی ایشنز کی ایک گرینڈایکشن کمیٹی خنجراب ٹریڈ تشکیل دی گئی ہے جو کہ سوست کے تاجروں ، ہو ٹلز ایسوسی ایشن اور دکانداروں کے شانہ بشانہ اُن کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کر ئیگا۔

ہفتہ، 26 ستمبر، 2020

استور ۔ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینگے تاکہ عوام کو روزگار کے بہتر موقعے میسر آٸیے ڈی سی استور محمد طارق کا ڈی ڈی ٹریزم سلمان پارس سے ملاقات میں اظہار خیال

 


استور (غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ ضلع استور میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہے اور سیاحت کا شعبہ ہی ضلع استور کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ ڈاریکٹر محکمہ سیاحت سلمان پارس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ضلع استور کو قدرتی وسائل سے مالامال کررکھا ہے اور سیاحت کا شعبہ تو یہاں کےلوگوں کی تقدیر بدل دے گا.ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ ضلع استور میں موجود سیاحتی مقامات  دنیا کے خوب صورت ترین سیاحتی مقامات میں شامل ہیں.ان میں راما,منی مرگ,دومیل, دیوسائی کالا پانی,نانگا پربت روپل ویلی, اللہ والی جھیل پریشنگ ویل اور دیگر سیاحتی مقامات شامل ہیں جہاں پر ہزاروں سیاح سالانہ سیرو تفریح کی غرض سے ضلع استور کی طرف سفر کرتے ہیں ان سیاحوں کے آنے سے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور اس سے علاقے میں خوشحالی آتی ہے اور لوگوں کے طرز زندگی میں خوشگوار تبدیلی رونما ہوتی ہے.ڈپٹی کمشنر استور نے اسسٹنٹ ڈاریکٹر  محکمہ سیاحت کو ہدایت کی کہ وہ سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے مذید موثر اقدامات کرئے اور سیاحت سے منسلک لوگوں کو اس حوالے سے تربیت کا بندوبست کرئے اور  ان سے تعاون بڑھائے تاکہ وہ سیاحوں کے ساتھ پیشہ ورانہ طریقے اور ادب سے پیش آئیں اور سیاح حضرات ایک مثبت پیغام لیکر جائے تاکہ اس شعبےمیں مذید نکھار آئے.ڈپٹی کمشنر نے حال ہی میں کنبری فینہ کے مقام پر نئی جھیل دریافت کرنے اور اس کی تشہیر پر محکمہ سیاحت کو شاباش دی.ڈپٹی کمشنر استور نے محکمہ سیاحت کو ہدایت کہ کہ وہ سیاحوں کو مذید سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کرئے.اس سے پہلے سلمان پارس اسسٹنٹ ڈاریکٹر محکمہ سیاحت استور نے ڈپٹی کمشنر استور کو محکمہ کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی

کوٸی بھی صوبہ آئینی طور پر ہوتا ہے یا پھر ہوتا ہی نہیں



شیر علی      

صوبہ آئینی طور پر ہوتا ہے یا پھر ہوتا ہی نہیں 


گلگت بلتستان ائینی تشخص کے لئیے خطے کی تمام سیاسی مزہبی لسانی جغرافیائی علاقائی اکائیوں کو مل بیٹھ کر مشترکہ قومی بیانیہ کو فروغ دینا لازم ہے ایک ہی قومی بیانیہ کو اپنا کر جدوجہد کو اگر فروغ نہ دیا گیا تو وفاق میں شنوائی نہیں ہوگی اور اج اس اہم حساس معاملہ پر بھی مخصوص ایجنڈوں کو فروغ دیا گیا تو پھر یاد رکھیں اپ کے اس طرز عمل سے اپ کو وقتی فوائد تو مل سکتے ہیں مگر خطے کا مستقبل کا تعین مصلحتوں کے نظر ہوگا۔

قومی بیانیہ ہی وقت کی اہم ضرورت ہے سیاسی جماعتوں کے کارکنان پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہیکہ وہ اپنے قائدین کو قومی بیانیہ کے لئیے مجبور کریں وہی پر اہل قلم بھی اپنی تحریوں سے عوام میں قومی بیانیہ کو اپنانے کی اہمیت واضح کرے۔


صوبہ یا ہوتا ہے یا پھر نہیں 

یہ مشروط عبوری یہ صرف نظریہ ضرورت کی پیداوار ہے 

اگر مکمل آئینی صوبہ نہیں بنایا جاسکتا ہے تو ہھر آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ یا اسی متنازعہ حیثیت میں بااختیار کیا جائے۔

علی شیر


داریل ۔الحاج عبد غفور کی کوشش چھے خاندانوں کے دشمنی کو دوستی کے لیے کامیاب مزاکراے
 

دایل ۔ (ہنزہ آن لاٸن نیوز اشیشل )۔الحاج غفو ر خان کی کوشش ربگ لے آٸی ۔چھے خاندانوں کے پرانی دشمنی کو دوستی میں بدل دیا ۔ گزشتہ کٸی عشروں سےدایل میں مختلف خاندانوں کا آپش میں جانی دشمنی چلا رہا تھا آٸیدے روزے کسی قیمی جان کا ضاٸع ہوتا تھا ایسے میں ایک درد دل رکھنے والے ولی صفت الحاج غفورخان نے چھے خاندانوں کو ایک ساتھ بٹھا کر دوستی کرا کر تاریخ رقم کی ان کی اس کوشش کو پورے علاقے میں خوب سرہاگیا ۔ داریل میں شرح خاندگی بہت ہی کم ہے جس کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی بات پر بھی ایک دوسرے کے جانی دشمن بن جاتےہیں اب حکومت پر انحصارہے کہ اس خوبصورت وادی کو علم کے نور سے منور کردیں یا اندھیروں میں دکھیل کر پھر سے دشت وخون کے ندیاں بہادیں  

ایس ایچ او ائرپورٹ کی زیرنگرانی اشتہاری ملزم منتظر احمد ولد حفیظ الرحمن سکنہ سکارکوئ گلگت کو اس کے گھر سے گرفتار



گلگت پولیس ۔

ایس ایچ او ائرپورٹ کی زیرنگرانی اشتہاری ملزم منتظر احمد ولد حفیظ الرحمن سکنہ سکارکوئ گلگت کو اس کے گھر سے گرفتار کرکے تھانہ ہذا میں بند حوالات کیا جاکر تفتیش جاری ہے ۔

یاد رہے کہ ملزم مقدمہ نمبر 33/2020 بجرائم زیر دفعات،34 ۔75۔381 الف، تعزیرات پاکستان میں نامزد ہو کر مفرور تھا اور تاحال گرفتار ی سے گریز کر رہا تھا ۔

ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن صاحب نے ایس ایچ او ائرپورٹ و عملہ کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے ۔

چلاس:بابوسر پولیس چوکی کے قریب ٹرک حادثے کی شکار،ڈرایور جاں بحق


 

چلاس /شفیع اللہ قریشی/بابوسر ٹریفک حادثہ 

چلاس:بابوسر پولیس چوکی کے قریب ٹرک حادثے کی شکار،ڈرایور جاں بحق 

چلاس:مال بردار ٹرک ترنول سے جگلوت بونجی عسکری سامان لے کر جارہا تھا۔ریسکیو ذرائع

چلاس:ٹریفک حادثے میں ڈرائیور راجہ شاہد نواز ولد محمد نواز انجم موقع پر ہی جاں بحق ہوا ہے، ریسکیو ذرائع 

چلاس:جاں بحق شخص کی نعش آر ایچ کیو ہسپتال چلاس پہنچا دیا ہے، ریسکیو ذرائع 

چلاس:ٹرک گاڑی 286۔MDRA مالک نمبر 03415889422 کو اطلاع دی گئی ہے،ذرائع

چلاس:ٹریفک حادثہ بریک فیل ہونے سے پیش آیا،ڈرائیور اکیلا ٹرک کو چلا رہا تھا، ریسکیو ذرائع

چلاس:بابوسر نیشنل ہائے وے پر ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی داخلے پر پابندی برقرار ہے،ایکسائز اینڈ ٹیکش جی بی

اسلام آباد۔عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان اور 10 دیگر کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

جمعرات، 24 ستمبر، 2020

استور۔.ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد طارق نے دونوں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ وقت پر الیکشن سکیم تیار کرلیں

 



استور (غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضلع استور محمد طارق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر/ریٹرننگ آفیسر حلقہ جی.بی.اے.14 استور 2 حسین شاہ,اسسٹنٹ کمشنر عمل در آمد   تنویر احمد,تحصلدار ہیڈ کوارٹر مولاداد اور متعلقہ سٹاف شریک تھے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسران سکیورٹی سمیت دیگر ضروریات سے مطلق اپنا ڈیمانڈ قبل از وقت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو جمع کرائیں تاکہ بروقت اس مطلق الیکشن کمیشن سے رحوع کیا جاسکے.اس کے علاوہ تمام پولنگ سٹیشنوں کی تفصیل اور درکار لوازمات کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے تاکہ مناسب وقت پر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے.ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد طارق نے دونوں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ وقت پر الیکشن سکیم تیار کرکے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں پہنچا دیں تاکہ الیکشن کمشن گلگت بلتستان اور مجاز حکام تک بروقت پہنچایا جاسکے.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد طارق نے دونوں حلقوں کی انتخابی فہرستیں متعلقہ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے حوالے کی.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں الیکشن سیل بھی قائم کیا جائے گا جو ہر وقت ریٹرننگ آفیسران اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے رابطہ کرے گا اور بروقت معلومات کا تبادلہ بھی کرئے 

استور۔ ڈی سی استور محمد طارق کے زیر صدارتزمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ۔


 

استور۔(غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس میں منعقد ہوا.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ, اسسٹنٹ کمشنر عمل درآمد تنویر احمد, تحصلدار استور مولاداد اور ڈسٹرکٹ قانوں گو شیر بہادر شریک تھے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ خالصہ زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا اور اس حوالے سے کمپیوٹر ماہر اور ریونیو معاملات سے واقفیت رکھنے والے سٹاف پر مشتمل کمیٹی اس عمل پر کام کا آغاز کریں گے اس مقصد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد تنویر احمد نگرانی کریں گے تاکہ اس کام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے.اس کام کی انجام دہی کے لیے ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ یہ اہمیت کے حامل عمل تکمیل کو پہنچ سکے.ڈپٹی کمشنر استور نے اسسٹنٹ کمشنر استور,اسسٹنٹ کمشنر شونٹر اور ڈسٹرکٹ قانون گو کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس عمل میں کمیٹی کے ساتھ بھرپور معاونت کریں اور وقتاً فوقتاً نگرانی بھی کرتے رہیں تاکہ کام کی تکمیل ہوسکے

ریٹر ننگ آفیسر گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے نومینشن پیپرز کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا،25 ستمبر سے 30 ستمبر تک امیدوار نومینیشن فارم جمع کروائیں گے



گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک)جنرل الیکشن گلگت بلتستان اسمبلی 2020 کیلئے دنگل شروع، 

ریٹر ننگ آفیسر گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے نومینشن پیپرز کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا،25 ستمبر سے 30  ستمبر تک امیدوار نومینیشن فارم جمع کروائیں گے امیدواروں کی لسٹ یکم اکتوبر کو شائع کی جائیں گی 7  اکتوبر کو ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑ تال کریں گے امیدواروں کے کاغذات کی منظوری اور مسترد کے خلاف اپیلوں کی سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی اور اپیلیٹ ٹریبونل 17  اکتوبر کو اپنا فیصلہ سنائیں گے اور نظر ثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 18 اکتوبر کو شائع کی جائیں گی جبکہ 19  اکتوبر کو امیدوارایک دوسرے کے حق


میں دستربراری کا اعلان کریں گی اور 20 اکتوبر کو امیدواروں کیلئے انتخابی نشانات کا اعلان کیا جائے گا گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ 15 نومبر کو شروع ہوگی۔ ترجمان نے تمام سیاسی و آذاد امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ مزکورہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک گلگت کے دفتر سے نومینشن پیپرز کی وصول کے بعد پر کرکے جمع کرادیں تاکہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، ریٹرننگ آفیسر کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے واضح کردیا ہے کہ شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے چیف الیکشن کمشنر کے نگرانی میں تیاریاں مکمل ہیں حلقہ ایک میں الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری نظم و ضبط،قوائد و ضوابط کے تحت شفاف پولنگ کروائیں گے 


گلگت۔ اشیاء خوردہ نوش کے خریدو فروخت میں ناپ تول کی کمی ہرگز برداشت نہیں کروں گا



گلگت۔ (ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک) ایڈ منسٹریٹر / چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے تاجروں کو خبر دار کیا ہے کہ اشیاء خوردہ نوش کے خریدو فروخت میں ناپ تول کی کمی ہرگز برداشت نہیں کروں گا عوام کے جانب سے دکانداروں کے خلاف شہریوں کی شکایات لمحہ فکریہ ہے،کوکنگ آئل وزن میں کمی کے بعد چاول کے25  کلو توڑے میں 2 سے 3 کلو کم وزنی توڑوں کی فروخت کا انکشاف نے ناجائز منافع خوروں کو پول کھول دیا ہے، میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کو سختی کے ساتھ اشیاء خور دہ نوش کے ناپ تول کو ازسر نو تعین کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ شہریوں کے جانب سے تاجروں کے خلاف کم وزن اشیاء کے خریدو فروخت کے شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ تاجر حضرات کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اشیاء خوردو نوش کے ناپ تول میں کمی جیسے قبیح فعل سے اجتنا ب کرے، تجارت میں خیانت رسول پاک ﷺ کے احکامات کی صریحا خلاف ورزی ہے اور عذاب خدا وندی کو دعوت دینے کا مترادف ہے کم پییسوں کے منافع کیلئے اپنی آخرت خراب کیا جارہاہے انہو ں نے فوڈ انسپکٹر، سیکٹر مجسٹریٹس کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کے چھوٹے بڑے تمام جنرل سٹورں، پراچہ والوں، کریانہ سٹوروں، اور یوٹیلٹی سٹوورں میں اشیاء خوردہ نوش کے پیکنگ شدہ اشیاء کا وزن چیک کرکے فوری طور پر رپورٹ دیں، زمہ دار دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی بعد ازاں فوڈ انسپکٹر نے بتایا کہ عبدالمقیم نامی دکاندار کے خلاف شہری شوکت عالم نے درخواست دی ہے کہ چاول کے 25 کلوں توڑے میں چاول کی وزن میں کمی پائی گئی ہے اس لئے تمام جنرل سٹور مالکان کو نوٹس دیاگیا ہے کہ فوری طور پر شکایات دور کریں 24 گھنٹوں کے اندر اندر وزن میں کمی دور نہ کی گئی تو دکاندار کو جیل سٹور سیل کے ساتھ بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔شہر میں وزن کی کمی جیسے شکایات کے ازالے کیلئے تاجر تنظیموں کو بھی اعتماد میں لیں گے 

استور ۔ صحت کے شعبے میں مذید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ڈی سی استور محمد طارق

استو ر ۔ ڈی سی استور محمد طاروکا سکول کا دورہ ایس او پیز کا جاٸزہ


چلاس ۔ عما کرام کا واپڈا کے ساتھ کامیا ب مزاکرات ۔گریجویٹ الاٸنس کا مطالبات تسلیم ۔ان کے ساتھ میٹینگ طے ۔

وفاق ۔ مریم نواز کا بیانیہ بھارتی جبکہ گلگت بلتستان میں بھارت فرقہ واریت اور لثانی فسادات کرانا چاہ رہا تھا فوجی کمانڈ اور عمران خان نے احساس محرومیوں کی دوری کے لیے صوبہ بنایا

تحریر احمد حسن  

حساس اداروں نے کچھ دن پہلے وزیراعظم عمران خان کو ایک رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی ایجنسیوں نے گلگت بلتستان میں فرقہ ورانہ فسادات،احساس محرومی کا ڈرامہ، نسلی فسادات اور سی پیک کو بری طرح متاثر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے 


جس کے فورا بعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے تمام سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ گلگت بلتستان کو ایک صوبے کی حیثیت دی جائے جس میں انکے بنیادی مسائل کا بآسانی ہو سکے


اس اعلان کے فوراً بعد بھارت سیخ پا ہوگیا اور "فری گلگت" کا راگ الاپنے لگا اور اپنے سلیپر سیل کے ذریعے گلگت میں فرقہ ورانہ فسادات اور منفی ذہن سازی کرنے لگا...


جب بھارت کی وہان سے دال نا گلی تو اس نے پاکستان میں موجود اپنے چہیتوں سے وہی کام لینا شروع کردیا جسکا ثبوت آج ھائ کورٹ کے باہر مریم صفدر کا وہی بھارتی بیانیہ دہرانا ہے اب آپ فیصلہ کریں کہ یہ پاکستان کے خیر خواہ ہیںیا دشمنوں کی گود میں کھیلتے وطن فرو ش    

گلگت ۔ اشتہاری مجرموں کی گرفتار کے لیے کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ۔ تمام ایس ایچ کو ہدایات جاری ۔ ایس پی گلگت کامران خان

 

گلگت بیورو رپورٹ۔
 ایس پی گلگت کامران عامر خان کی سربراہی میں ایس ایس پی آفس میں کرائم میٹنگ ہوئی جس میں اے ایس پی شاہ میر سمیت ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔میٹنگ میں تمام تھانہ جات کے مقدمات کا بغور تفصیلی جائزہ لیا گیا خصوصا اشتہاری مجرمان کے گرفتاری بارے میں ایس پی گلگت نے ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہوگی ۔اور گرفتاری کے لیے جدوجہد تیز کرنے اور تمام تر وسائل بروئے کار لانے پر زوردیا ۔ایس ایس پی گلگت نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے آفیسران اور اہلکاروں کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی جائےگی ۔

نگر ۔ سابق چیرمین ضلع کونسل نگر کلب علی کی جانب سے جاوید منوا کی حمایت کے بعد پی ٹی آٸی کی جیت یقینی ہے۔ موسٰی علی رہنما پی ٹی آٸی حلقہ 5


نگر(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نگر کے سابق صدرو ممبر گلگت ضلع کونسل موسی! علی نے کہا ہے کہ جاوید منوا ضلعی صدر تحریک انصاف نگر کی اب جیت یقینی ہوگئی ہے.کل استادوں کے استاد اور سابق چئرمین ضلع کونسل گلگت و معروف سیاست دان کلب علی کی جاوید منوا کی حمایت سے دیگر پارٹیوں کی ہار اب یقینی ہوگئی ہے.جبکہ ٹکٹ کی فراہمی بھی جاوید منوا کو ہی ملنا پارٹی کی کامیابی کی نشانیاں ہیں .صدر موسی! علی نے مزید کہا ہے کہ ضلع نگر حلقہ 5 میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت سو فیصد ممکن ہے اگر جاوید منوا کو ٹکٹ دی جائے تو سیٹ جیت کر عمران خان کی جھولی میں رکھ دینگے. اور نگر میں بلا راج کرے گی.انصاف کا بول بالا ہوگا.

بدھ، 23 ستمبر، 2020

ہنزہ ۔ چیرمین واپڈا کا عطا آباد سیپل وے پر پچاس میگاواڈ پاور پروجیکٹ کے لیے معاٸینہ ۔

چیرمین واپڈا جرنل ر مزمل حسین کا دورہ عطا آبادجھیل 50میگاواڈ پاور پروجیکٹ کا اعلان


 

ہنزہ (سید اسد اللہ غازی ) چیر مین واپڑا جرنل ر مزمل حسین عطا آباد جھیل پر 50 میگا واڈ پاور روجیکٹ کے معاٸینے کے لیے پہنچے    گلگت سے  آرمی ہیلی کاپٹر میں چیرمین واپڈا لیفٹینٹ جرنل( ر )مزمل حسین چیف اور سکٹریری گلگت بلتستان خرم آغا  نے عطا آباد کا ایریل ویو کے بعد گنش ہیلی پیڈ پر اترے  جہاں پر ڈپٹی کمشنر ھنزہ فیاض احمد ,SP ہنزہ اور PTi  کے صوبائی ناٸب صدر کرنل (ر) عبیداللہ نے استقبال کیا بعداز چیرمین واپڈا مزمل حسین  صاحب نے آئیندہ  عطا آباد جھیل پر 50 میگاواٹ پاور پروجیکٹ منصوبے کے حوالے سے سپل وے ایریا کا معائینہ کرنے کے  ضلع ھنزہ کے عماٸدین کے ساتھ  دربار ہوٹل میں ملاقات کی ۔ صدر اسماعیلی رجنل کونسل کرنل ر امیتاز نے چیرمین واپڈا کو ریوایتی چوغہ اور ٹوپہنادی ۔ اور واپڈا کی جانب سے عطا آباد جھیل پر میگا پروجیکٹ کی تنصیب کو خوش آٸیند قراردیا ۔

نگر ۔ بلدیہ کا کتے مار مہیم زہر کشی سے نایاب پرندے اور دیگر جانور ہلاک ۔ بلدیہ کی کارکردگی سوالیہ نشان






نگر  بیورو رپورٹ  

بلدیہ نگر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کتے مار مہم کی جگہ پرندے مار مہم شروع.آوارہ کتوں کو مارنے کے لئے زہر ڈال کے جہاں کتوں کو مارا گیا ہے وہاں معصوم پرندے بھی مارے گئے ہیں جو زیر نظر تصویروں میں عیاں ہیں.اسسٹنٹ کمشنر و ڈی سی نگر اور بلدیہ نگر کی چیف آفیسر و عملے کے لئے سوالیہ نشان ہے.اورڈبلیو ڈبلیو ایف نامی تنظیم کے لئے بھی سوالیہ نشان ہے.