جمعرات، 24 ستمبر، 2020

استور۔ ڈی سی استور محمد طارق کے زیر صدارتزمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ۔


 

استور۔(غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس میں منعقد ہوا.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ, اسسٹنٹ کمشنر عمل درآمد تنویر احمد, تحصلدار استور مولاداد اور ڈسٹرکٹ قانوں گو شیر بہادر شریک تھے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ خالصہ زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا اور اس حوالے سے کمپیوٹر ماہر اور ریونیو معاملات سے واقفیت رکھنے والے سٹاف پر مشتمل کمیٹی اس عمل پر کام کا آغاز کریں گے اس مقصد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد تنویر احمد نگرانی کریں گے تاکہ اس کام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے.اس کام کی انجام دہی کے لیے ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ یہ اہمیت کے حامل عمل تکمیل کو پہنچ سکے.ڈپٹی کمشنر استور نے اسسٹنٹ کمشنر استور,اسسٹنٹ کمشنر شونٹر اور ڈسٹرکٹ قانون گو کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس عمل میں کمیٹی کے ساتھ بھرپور معاونت کریں اور وقتاً فوقتاً نگرانی بھی کرتے رہیں تاکہ کام کی تکمیل ہوسکے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں