منگل، 22 ستمبر، 2020

شہر میں خود ساختہ مہنگائی اور گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دونگا چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ



گلگت (امین خان ) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں خود ساختہ مہنگائی اور گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دونگا جبکہ سرکاری نرخوں پر مکمل عملدرآمد ہی اولین ترجیح ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کا مقصد عوام کو قیمتوں میں کمی کے سلسلے میں سہولت پہنچاناہے مقامی سطح پر سبزیوں اور پھلوں کے قیمتوں میں کمی کیلئے تاجر تنظیموں کو پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا بصورت دیگر انتظامیہ کو سخت اقداما ت اٹھانے پر مجبور ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پرائس کنٹرول کمیٹی، سابق کونسلرز، تاجر راہنماؤں، سبزی و فروٹس مرچنٹس، کریانہ سٹور، جنرل سٹور، پراچہ، میونسپل فوڈ و میٹ سیکشن، مجسٹریٹس پر مشتمل مشترکہ اجلاس کے موقع پر کیا خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ شہر سے خو دساختہ مہنگائی اور گرانفروشی کے خاتمے کیلیے تاجروں کا تعاون اہم ہے گرانفروشی اور خود ساختہ مہنگائی عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہے عوامی مشکلات کا حل خود ساختہ مہنگائی پر قابو پا نا ہے عوامی شکایات پر فوڈ انسپکٹر، میٹ انسپکٹر، میونسپل مجسٹریٹ اور سیکٹر مجسٹریٹس روزانہ کاروائی کررہے ہیں تاجر تنظیموں کو سیاست کرنے کی بجائے تاجروں کو بے جا منافع خوری سے روکنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے تاجروں کو بتائیں کہ تجارت میں دھوکہ فراڈ، اور حد سے زائد منافع خوری حرام ہے قسمیں کھانے سے تو مال بک جاتا ہے مگر اس میں ہرگز برکت نہیں رہتی زائد منافع خوری سے کمایا ہوا مال کسی نہ کسی صورت ضائع ہوجاتا ہے اس سے قبل اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملو ک نے اشیاء خوردہ نوش کے تازہ ترین نرخوں کے سلسلے میں سروے رپورٹ پیش کیا جس میں 109 اشیاء خور دہ نوش اور سبزی و رفروٹس کے قیمتوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی رپوٹ کے مطابق 58 اشیاء خورد نوش، سبزی و فروٹس 51 اقسام شامل تھیں، رپورٹ میں کہا کہ 10 اقسام جن میں بناسپتی، گھی پکوان، کوکنگ آئیل چائے کینیاء، انڈونیشیاء BF-1 اور چینی شامل ہے اوپن رکھ دیا گیا ہے چونکہ مارکیٹ میں ان شیاء کی قیمتیں اتار چڑھاو کا شکار ہے سروے رپورٹ میں 42 اقسام کے اشیاء کے  قیمتوں میں استحکام بتایا گیا ہیاسکے علاوہ رپورٹ میں 03 اقسام کے اشیائے خوردہ نوش اور  05 اقسام کے سبزی و فروٹس کے قیمتوں میں 10 سے 20 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے روزانہ مارنیٹرنگ کے مرہون منت قرار دیا جاسکتا ہے ملک بھر میں تیز ی سے اشیاء خوردہ نوش اور سبزی و فروٹس کے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے الحمداللہ گلگت کے مارکیٹ اسکے برعکس ہے اجلا س میں شریک شرکاء نے اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد پر زور دیا اور نیا نرخ نامے کے مطابق ہی اشیاء خورد ہ نوش کی خرید و فروخت یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر و چیئر مین پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ بھرپورتعاون کا اعادہ کیا، مسعود الرحمن، عبدلغنی، محمد فاروق، سابق کونسلر قیصر عباس، اظہر علی شاہ، حاجی رمضان علی، عزیز الرحمن، و دیگر راہنماوں نے ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن، اسسٹنٹ کمشنر، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے جانب سے اشیاء خور دہ نوش اور سبزی و فروٹس کے قیمتوں میں کمی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہاتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، ترجمان شہری حکومت و پرائس کنٹرو ل کمیٹی گلگت نے عوام الناس بالخصو ص تاجر وں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور شکایات کا موقع نہ دیں شکایات کی صورت الفا کنٹرول پر شکایات درج کروائیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں