پیر، 14 ستمبر، 2020

گلگت ۔ دیامر باشا


 دیامر بھاشا ڈیم میں واپڈا کی طرف سے ملازمتوں خصوصا انجینرنگ اور جیالوجی سیکشن میں گلگت بلتستان کو یکسر نذر انداز کرنے پر آج صوبائی مرکز گلگت میں ایک پرامن احتجاج ریکارڑ کروایا گیا۔ گریجویٹ ایلائنس دیامر اور جیو سائنٹسٹ سوسائٹی گلگت بلتستان کی درخوست  پر گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی نے اس احتجاج کا بندوبست کیا۔ تمام علاقوں کے نوجوانوں اور بزرگ شہریوں نے اس میں خصوصی شرکت کر کے حکومت وقت کی نا انصافی کے خلاف اپنا پرامن احتجاج ریکارڑ کروایا اور باور کرایا کہ حکومت خصوصا واپڈا ہماری بات سنجیدگی سے لے۔ ایسا نہ ہو کہ بے روزگار نوجوانوں کی اس احساس محرومی کو بیرونی قوتیں اپنے مقاصد کیلئے استعمال کریئں۔ اس دوران ایکشن کمیٹی جی بی اور دیگر تنظیموں کے نوجوانوں نے خطاب بھی کیا۔ جیو سائنٹسٹ سوسائٹی گلگت بلتستان کی نمائندگی جیو بینڈ گلگت کے مٹیریل انجینئر اور جیو سائنٹسٹ  سوسائٹی گلگت بلتستان  کے ایڈمن جناب جاوید اختر استوری نے کی۔



 

۔۔

تحسین اللہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں