اتوار، 13 ستمبر، 2020

استور ۔ ڈی سی استور محمدطارق کے حکم پر سڑکوں کی صفاٸی مہم شروع۔




استور (جی مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ استور محمد طارق کے احکامات پر نائب تحصلدار ہیڈ کوارٹر استور نسیم آراء نے محکمہ تعمیرات عامہ کے تعاون سے استور ویلی سڑک اور استور راما سڑک سے ملبہ ہٹانے اور  نالیوں کی صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز کردیا ہے.اس ضمن میں عنقریب استور ویلی سڑک, ٹاون ایریا اور راما سڑک سے ملبہ ہٹانے اور صفائی ستھرائی کرکے ٹریفک کی روانی میں درپیش مشکلات کم کی جائینگی تاکہ عوام الناس  کی تکالیف میں بھی کمی آئے گی.سٹرکوں سے ملبہ ہٹنے اور صفائی کے نظام میں بہتری لانے سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ گا اور اس سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاح حضرات بھی اچھا تاثر لے کر جائینگے اور سیاحت کے شعبے پر اچھے اثرات مرتب ہونگے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں