جمعہ، 11 ستمبر، 2020

گلگت ۔ایس پی ٹریفک گلگت کامرا ن عامر خان کا شہر کی ٹریفک مسائل کے حل کے لیےسیٹیک ہولڈر ز سے تعاون کی اپیل


گلگت (سید اسد اللہ غازی) ایڈیشنل ایس پی / ٹریفک گلگت کامران عامر خان کے زیر صدارت ایس پی آفس گلگت میں گلگت شہر کے ٹریفک ایشوز کے بابت ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ ہذا میں انجمن تاجران،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن،ڈرائیور یونین،گڈز ایجنسی کے ذمہ داران،عہدیداران کے ساتھ سپارکو،نیپون اور ہنڈا کمپنی کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ ایس پی صاحب نے شرکاء میٹنگ کو خوش آمدید کہا۔اور گلگت شہر میں ٹریفک نظام میں بہتری لانےنیز ٹریفک آگاہی مہم کی غرض سے بہت جلدہفتہ ٹریفک منانے کے بابت گفتگو کرتے ہوئے شرکاء میٹنگ کو اس مہم کی کامیابی کے لیئے ٹریفک پولیس سے تعاون کی اپیل کی۔ شرکاء میٹنگ نے فرداً فرداً ٹریفک مسائل پہ گفتگوکی اور شہر کے ٹریفک مسائل کے حل اور تدارک کے لیئے مستفیدرائے بھی دی اورپولیس کےاس اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں