جمعرات، 24 ستمبر، 2020

گلگت۔ اشیاء خوردہ نوش کے خریدو فروخت میں ناپ تول کی کمی ہرگز برداشت نہیں کروں گا



گلگت۔ (ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک) ایڈ منسٹریٹر / چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے تاجروں کو خبر دار کیا ہے کہ اشیاء خوردہ نوش کے خریدو فروخت میں ناپ تول کی کمی ہرگز برداشت نہیں کروں گا عوام کے جانب سے دکانداروں کے خلاف شہریوں کی شکایات لمحہ فکریہ ہے،کوکنگ آئل وزن میں کمی کے بعد چاول کے25  کلو توڑے میں 2 سے 3 کلو کم وزنی توڑوں کی فروخت کا انکشاف نے ناجائز منافع خوروں کو پول کھول دیا ہے، میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کو سختی کے ساتھ اشیاء خور دہ نوش کے ناپ تول کو ازسر نو تعین کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ شہریوں کے جانب سے تاجروں کے خلاف کم وزن اشیاء کے خریدو فروخت کے شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ تاجر حضرات کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اشیاء خوردو نوش کے ناپ تول میں کمی جیسے قبیح فعل سے اجتنا ب کرے، تجارت میں خیانت رسول پاک ﷺ کے احکامات کی صریحا خلاف ورزی ہے اور عذاب خدا وندی کو دعوت دینے کا مترادف ہے کم پییسوں کے منافع کیلئے اپنی آخرت خراب کیا جارہاہے انہو ں نے فوڈ انسپکٹر، سیکٹر مجسٹریٹس کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کے چھوٹے بڑے تمام جنرل سٹورں، پراچہ والوں، کریانہ سٹوروں، اور یوٹیلٹی سٹوورں میں اشیاء خوردہ نوش کے پیکنگ شدہ اشیاء کا وزن چیک کرکے فوری طور پر رپورٹ دیں، زمہ دار دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی بعد ازاں فوڈ انسپکٹر نے بتایا کہ عبدالمقیم نامی دکاندار کے خلاف شہری شوکت عالم نے درخواست دی ہے کہ چاول کے 25 کلوں توڑے میں چاول کی وزن میں کمی پائی گئی ہے اس لئے تمام جنرل سٹور مالکان کو نوٹس دیاگیا ہے کہ فوری طور پر شکایات دور کریں 24 گھنٹوں کے اندر اندر وزن میں کمی دور نہ کی گئی تو دکاندار کو جیل سٹور سیل کے ساتھ بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔شہر میں وزن کی کمی جیسے شکایات کے ازالے کیلئے تاجر تنظیموں کو بھی اعتماد میں لیں گے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں