بدھ، 16 ستمبر، 2020

ہنزہ ۔ پروفیسر وفی احمد کا حلقہ نمبر 6 ہنزہ سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان ۔ عوام کا خیر مقدم


ہنزہ ( پلوٹیکل رپورٹر ) ہنزہ کے سیاست میں نیا باب کا اضافہ ۔ ہنزہ حلقہ نمبر 6 سے  پروفیسر وفی احمد نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ پروفیسر وفی احمد کا تعلق ہنزہ مرتضٰی آباد سے ہے آپ تین دہاٸیوں تک درس وتدریس کے شعبے سے وابسطہ رہے ۔ عوامی حلقوں نے ان کے سیاست میں آنے کو ایک مثبت پہلوقرار دیا ہے اور برپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ ہنزہ کے عوام کا سیاسی پارٹیوں کے نماٸیندوں سے پہلے ہی اظہار بیزاری کی وجہ اکثر پارٹیوں کو اچھے امیدوار نہیں مل رہے ہیں ۔ بعض امیدوار اخباری بیانات تک محدو ہیں تو بعض دیگر علاقوں سے پیراشوٹ پر الیکشن کے لیے اتر تے ہیں ہار یا جیت کی صورت میں اگلے الیکشن تک غاٸب رہتے ہیں ۔ پروفیسر وفی احمد ہنزہ کے مساٸل سے آگاہ ہیں ۔ بلخصوص تعلیم کے شعبے میں ان کا تجربہ ہنزہ کے تعلیمی معیار کو عالمی سطح پر لیجا نے اور سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے اورہنزہ کو اندھیروں سے نکالنے کے لیے  ان کا انتخاب علاقے کے بہتر مفاد میں ہوگا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں