استور (غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر استور طارق حسین نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی بالائی علاقوں میں گندم کی ترسیل میں تیزی لانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانا شروع کردیا ہے.اس سلسلے میں سول سپلائی آفیسر استور کے ساتھ میٹنگ کی اور واضع احکامات صادر فرمائے کہ برف باری سے بند ہونے والے بالائی علاقوں میں گندم کی ترسیل کا سلسلہ تیز کیا جائے اور سردیوں کے آغاز سے پہلے ان علاقوں کا مختص کوٹہ پہنچایا جائے تاکہ ان علاقوں میں رہایش پذیر لوگوں کو گندم کے حوالے سے مشکلات پیش نہ آئے.اس موقع پر سول سپلائی آفیسر استور نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ کل سے ہی گندم کی ترسیل کا سلسلہ تیز کردیا جائے گا اور انشااللہ وقت سے پہلے یہ مرحلہ مکمل کے لیا جائے گا.ڈپٹی کمشنر استور نے سول سپلائی آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی تقسیم کا نظام شفاف بنائیں
اور اس میں کسی قسم کی بدنظمی پائی نہ جائے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
کمنٹ ضرور کریں