جمعرات، 17 ستمبر، 2020

گلگت ۔انتظامیہ کا انکروچمنٹ سیل نے پہلے دن گھڑی باغ سے ایئرپورٹ روڈ تک روڈ کے دونوں اطراف میں فٹ پاتھوں پر دکانداروں کے جانب سے کئے جانے والے تجاوزات کے خلاف کرینڈ آپریشنل



گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز) گلگت انکروچمنٹ سیل نے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے نگرانی میں آپریشنل کاروائیوں کا آغاز کردیا، انکروچمنٹ سیل نے پہلے دن گھڑی باغ سے ایئرپورٹ روڈ تک روڈ کے دونوں اطراف میں فٹ پاتھوں پر دکانداروں کے جانب سے کئے جانے والے تجاوزات کے خلاف کرینڈ آپریشنل کاروائیوں میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر خالد انور، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ،سیکٹر مجسٹریٹ قندیل زہراء، میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس، ٹاون انجینئر ثابت حسین تقی، بلدیہ انکروچمنٹ انسپکٹر ناصر حسین، بلڈنگ انسپکٹرز، اور میونسپل پولیس فورس پر مشترکہ ٹیم نے حصہ لیا۔ انکروچمنٹ سیل نے تحصیلدار خالد انور کے قیادت میں گھڑی باغ سے ائیر پورٹ روڑ تک روڈ کے دونوں اطراف دکانداروں کی جانب سے کئے جانے والے تجاوزات کو ہٹادئے گئے، اور موقع پر دکانداروں کو نوٹسز دئے گئے کہ آئندہ کسی بھی قسم کی تجاوزات کرنے کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ دکانوں کو سیل کردیا  جائے گا۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سزا بھی ہوگی، مقامی میڈیا کیلئے جاری بیان میں ا یڈ منسٹریٹر میونسپل کارپریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ شہر میں تجاوزات مافیا خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا، انکروچمنٹ سیل اپنی زمہ داریاں احسن انداز میں نبھارہی ہے ان شاء اللہ مثبت نتائج برآمد ہونگے عوام سے درخواست ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں، جہاں بھی خلاف ورزی ہوتی ہے نشاندہی کریں فوری طور پر شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، ترجمان نے واضح کیا کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر گلگت کے خصوصی ہدایت پر ایڈ منسٹریٹر / سب ڈویژنل مجسٹریٹ کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن گلگت اور بی اینڈ آر گلگت ڈویژن کے آفیسران پر مشتمل گلگت انکروچمنٹ سیل کی منظوری دی تھی، اور آج کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے انکروچمنٹ سیل تجاوزات کے خلاف اپنی آپریشنل کاروائیاں جاری رہیں گی 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں