پیر، 21 ستمبر، 2020

سابق سی ایم حفیظ الرحمن کا محلہ کشروٹ میں سیوریج کے نامکمل کام پراحتجاج


گلگت .(سید اسد اللہ غازی) کشروٹ میں عوام کا احتجاج . مرکزی شاہراہ بند . سیوریج کے لیے کهودا گیا لائن مکمل کرنے کا مطالبہ . گزشتہ ما ہ بهی اس ہی مدعے پر احتجاج ریکارڑ کرایا گیا تها کئی گهنڑے سڑک بند رہا .متعلقہ انتظامیہ میں سے کسی بهی زمدار  نے مظاہریں سے رابطہ نہیں کیا . مرکزی شاہرہ کی بندش سے ٹریفیک کا نظام شدید متا ثر ہے . شاہین ہوٹل چوک پر سیوریج لائن بچها نے کے لیے پچهلے سال کهودائی کی گئ تهی تب سے اس علاقے میں کام نامکمل پڑا ہوا ہے . یہ سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کا اپنا ہی محلہ ہے . ساته ہی سابق ڈیپٹی اسپیکر جمیل احمد کا ہوٹل ہے دونوں بااثر افراد کے ہوتے ہوئے . علاقے کے مسائل کے حل کے لیے عوام احتجاج پر مجبور ہیں . مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے مقامی رہنماوں نے حکومت سے بروقت سیوریج اسکیم کو مکمل کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔ ایکس بی اینڈ آر مبشر نے کشروٹ کے نمبرار کے ساتھ کامیاب مزاکرات کیے اور کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے یقین دلایا تو مظاہرین منتشرہوٸیے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں