جمعرات، 24 ستمبر، 2020

ریٹر ننگ آفیسر گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے نومینشن پیپرز کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا،25 ستمبر سے 30 ستمبر تک امیدوار نومینیشن فارم جمع کروائیں گے



گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک)جنرل الیکشن گلگت بلتستان اسمبلی 2020 کیلئے دنگل شروع، 

ریٹر ننگ آفیسر گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے نومینشن پیپرز کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا،25 ستمبر سے 30  ستمبر تک امیدوار نومینیشن فارم جمع کروائیں گے امیدواروں کی لسٹ یکم اکتوبر کو شائع کی جائیں گی 7  اکتوبر کو ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑ تال کریں گے امیدواروں کے کاغذات کی منظوری اور مسترد کے خلاف اپیلوں کی سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی اور اپیلیٹ ٹریبونل 17  اکتوبر کو اپنا فیصلہ سنائیں گے اور نظر ثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 18 اکتوبر کو شائع کی جائیں گی جبکہ 19  اکتوبر کو امیدوارایک دوسرے کے حق


میں دستربراری کا اعلان کریں گی اور 20 اکتوبر کو امیدواروں کیلئے انتخابی نشانات کا اعلان کیا جائے گا گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ 15 نومبر کو شروع ہوگی۔ ترجمان نے تمام سیاسی و آذاد امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ مزکورہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک گلگت کے دفتر سے نومینشن پیپرز کی وصول کے بعد پر کرکے جمع کرادیں تاکہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، ریٹرننگ آفیسر کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے واضح کردیا ہے کہ شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے چیف الیکشن کمشنر کے نگرانی میں تیاریاں مکمل ہیں حلقہ ایک میں الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری نظم و ضبط،قوائد و ضوابط کے تحت شفاف پولنگ کروائیں گے 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں