جمعرات، 17 ستمبر، 2020

گلگت ۔ انتظامیہ نے گلگت شہر سے وال چاکینگ میٹانا شروع کیا ۔ وال چاکینگ پر مکمل پابندی بھی آٸید





گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز) چیف کارپوریشن آفیسر عابد حسین میر نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپویشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے نگرانی میں اقدامات جاری ہیں میونسپل کارپوریشن کے ورکرز نے شہر کے درودیوار سے وال چاکنگ مٹانے کا آغاز کردیا ہے یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کیلئے جاری ابیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ، شہر کے مختلف حدود میں کئے جانے والے وال چاکنگ مٹانے کیلئے الیکشن کمیشن نے حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے جانب سے وال چاکنگ سے شہر کی خوبصورتی میں ماندھ پڑ رہا ہے سیاحت پر منفی اثر پڑ تا ہے، گلگت شہر کو صاف ستھراء اور خوبصورت بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے ہدایات پر کام کو تیز کردیاگیا ہے اس سلسلے میں شہر سے تجاوزات کا خاتمہ، وال چاکنک کو مٹانا، شہرکے چوراہوں کو مزید خوبصورت بنانے کے ساتھ بلڈنگ بائی لاز کے تحت کمرشل، نان کمرشل اور نجی عمارتوں کی تعمیر شامل ہے انہوں نے کہاکہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے ڈاگ شوٹرز نے عوامی شکایات پر آوارہ کتا مار مہم بھی شروع کردی گئی ہے جو کہ شہر میں کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے، عوامی خدمت ہی اولین ترجیح ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں