پیر، 21 ستمبر، 2020

گلگت کے مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں نے یوم حسین کی کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے کاوشوں کو سرا

 



گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک) گلگت کے مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں نے یوم حسین کی کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے کاوشوں کو سراہاتے ہوئے اسے امت اسلامیہ یکجہتی کا بہترین عملی مظاہرہ قرار دیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز صوبائی حکومت کے جانب سے منعقدہ یوم حسین علیہ السلام کے کامیاب پروگرام پر عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی زبردست تعریف کیا، بہترین حکمت عملی کے تحت سیکورٹی انتظامات،اقدامات، سمیت عوام کی بڑی تعداد میں یوم حسین علیہ السلام میں شریک ہوئے، یوم حسین علیہ السلام کے پروگرام میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے شرکت کی پروگرام یقینا تمام مسالک جس میں شیعہ، سنی، اسماعیلی اور نوربخشی مسلمانوں کا ایک گلدان کی شکل میں شریک ہوئے اور مسلمانوں کے درمیان سازش کو ناکام بنانے کیلئے مقررین نے زور دیا، انہوں نے حکومت، ضلعی انتظامیہ، اور میونسپل کارپوریشن کے جانب سے بہترین انتظامات اور سکیورٹی اداروں کے جانب سے منظم حفاظتی اقدامات کی تعریف کی، بعد ازاں امامیہ کونسل نے حکومت بالخصوص چیف سیکریٹر ی، ہوم سیکریٹری، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے جانب سے یوم حسین علیہ السلام جیسے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے گزشتہ 5  سالوں سے سٹی پارک میں صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ اپنی نگرانی میں منعقد امامیہ کونسل کے ساتھ ملکر یوم حسین علیہ السلا م کا پروگرام کا انعقاد کراتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں