جمعہ، 18 ستمبر، 2020

ہنزہ ۔ڈی سی ہنزہ فیاض احمد کا کویڈ 19 کے ایس او پیز کا جاٸیزہ لینے اسکولوں کا دورہ ۔ اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا




ہنزہ پ ر 

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہنزہ فیاض احمد کا ڈی ڈی ایجوکشن ہنزہ کے ہمراہ مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے اٹھائے گیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا.اس موقع پر ہیڈ ماسٹر  اسکولوں  کے ہیڈز نے ڈپٹی کمشنر کو کرونا ایس اوپیز کےحوالے سے اٹھائے گیے اقدامات اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی.اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ  نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور لوگوں کا بہترین تعاون کے باعث ضلع ہنزہ میں کرونا کے بہت ہی قلیل مریضوں کی نشاندہی ہوئی تھی اور وہ بھی بغیر علامات کے تھے جو کہ اس موذی مرض سے نجات حاصل کرچکے ہیں.اب بھی کچھ مریض ہیں جن میں کوئی علامات نہیں ہیں لیکن وہ اپنے گھروں میں ایسولیشن کے قواعد وضوابط پر عمل پیرا ہیں اور امید قوی ہےکہ وہ بھی عنقریب اس مرض کو شکست دیکر اپنے معمولات  زندگی کا دوبارہ آغاز کرینگے.انہوں نے کہا کہ سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے طلباء کو اس حوالے سے باور کرایا جائے کہ وہ ہر صورت عمل پیرا ہوں تاکہ یہ مرض پھیل نہ سکے اور ہمارا مستقبل کے معمار اس مرض سے محفوظ رہیں.ڈپٹی کمشنر نے ہنزہ کے سکولوں  میں  کرونا سے بچاو کے لیے اٹھائے گیے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کیا اوران پر عمل کرنے کی تاکید کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں