‏وفاق لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏وفاق لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 7 دسمبر، 2020

اسلام آباد۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب کیخلاف انویسٹی گیشن کااعلان، نیب آفیسران کی ڈگریوں کی چھان بین ہوگی

سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیرمین سینٹ


(اسلام آباد (ایچ  او این این 

 *ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب کیخلاف انویسٹی گیشن کااعلان، نیب آفیسران کی ڈگریوں کی چھان بین ہوگی* ۔۔۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کیخلاف انویسٹی گیشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے حالیہ دو بیانیے سے منگلا ویو ریزورٹ میں بے نامی شئیرز کا معاملہ ختم ہوگیا، نیب میں معاملہ اب سلیم مانڈوی والا اور نیب کا نہیں، سینیٹ آف پاکستان اور نیب کا ہے، نیب افسران کی ڈگریوں کی چھان بین ہوگی۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سول سوسائٹی اور ہیومین رائٹس کے کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اب ہم ان کی انویسٹیگیشن کریں گے، ان کی ڈگریاں چیک کریں گے، نیب کی عزت نہ بیوروکریسی میں ہے نہ عدلیہ میں اور نہ سیاست میں، نیب کے بیانیے پر لوگ اب ہنستے ہیں، نیب نے اگر ان پر اور ساتھیوں پر حملہ کیا تو ان کو ہر جگہ ایکسپوز کریں گے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، جلد آرمی چیف کو بھی خط مل جائے گا، نیب نے ظلم کیے ہیں، نیب کی تحویل میں لوگ مرے ہیں، نیب کو ایکسپوژ کرنے کے لیے ایک ایک سینیٹر متحد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ کوئی نیب کا احتساب کرے گا، نیب کی طرح چھپے کمرے میں انوسٹیگیشن نہیں کریں گے، جب ان کی انوسٹیگیشن ہوگی تو آپ سب بیٹھیں گے۔


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیڑ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سینیٹ اجلاس ہر صورت ہوگا، ہم بتائیں گے کہ نیب کسٹڈی میں کتنے لوگ مرے، سینیٹ آف پاکستان نیب کے آمدنی سے زائد اثاثہ جات چیک کرے گا، نیب کی حراست میں جتنے لوگوں کی اموات ہوئیں سب سامنے لائیں گے۔سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب نے غوری ٹاؤن سمیت جتنی جگہوں پر جو انویسٹمنٹ کی ہمیں معلوم ہے، لوگ مجھے کالز کر کے کہتے ہیں کہ آپ نیب کے خلاف جہاد کریں، ہم ساتھ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ جو کام کرنے جارہی ہے یہ کسی ایک فرد کے لیے نہیں ہے، جس جس کے ساتھ نیب نے یہ ظلم کیا سب کو ہیومن رائٹس کمیٹیز میں بلائیں گے، نیب کا اصل چہرہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آپ پورےپاکستان کو گرفتار کریں، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اُن کاکہنا تھا کہ کیا ٹارگٹ کرنے کیلئےصرف سیاستدان ہی رہ گئے ہیں، اپوزیشن اور حکومت مل کر نیب آرڈیننس کے لیے ترمیم لائیں، نیب ہر آدمی کوذلیل کرتا ہے، پگڑی اچھالتا ہے، اگر چیئرمین نیب اس صورتحال کو چیک نہیں کرسکتے تو یہ الارمنگ صورتحال ہے۔سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے ادارے اور افسران کو کنٹرول کیا جائے، تمام پلی بارگین والوں کو بلائیں گے، ان سے پوچھیں گے یہ کیسے ہوا؟

 حکومت نے رئیل اسٹیٹ پر بڑا پیکیج دیا، لیکن کراچی میں ایک پلاٹ نہیں بک رہا، تمام چیمبرز کے صدور کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کروں گا۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ جوخودکشیاں ہوئی ہیں وہ بھی سامنے لاؤں گا، نیب قوانین میں ترمیم نہ کرنے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بہت بڑی غلطی کی، نیب میرے ساتھ اعجاز ہارون کا نام لےرہا ہے، اعجاز ہارون کااس کیس یا کسی معاملے سےکوئی تعلق نہیں، نیب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان میں ہر سفیر سے رابطہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا نیب کےاختیارات سے تجاوز پروزیراعظم، حکومت اور اپوزیشن سے رابطہ کروں گا، حکومت اور اپوزیشن کی مفاہمت سے نیب کی سرگرمیوں پر پابندی لگائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ اعجاز ہارون نے اپنے ذاتی پلاٹس بیچے تھے، اعجاز ہارون کے پلاٹس ان کو ورثے میں ملے، نیب ڈیڑھ سال میں ایک ریفرنس دائرنہیں کرسکا، یہ ریفرنس دائر کریں توہم عدالت میں ثابت کریں گے سچ کیا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے آصف علی زرداری متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کا ان سب سے کوئی تعلق نہیں، ہرچیز میں آصف علی زرداری کا نام لے آتے ہیں، نیب ہرآدمی کی پگڑی اچھالتا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آج ہیومن رائٹس والے آئے ہیں، آئندہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کروں گا، 

نیب قوانین میں آج یاکل لازمی ترمیم ہونی ہیں، چیئرمین نیب کو اگر مدد چاہیے تو سینیٹ کے ذریعے نیب کو کنٹرول کر سکتے ہیں، نیب کے ڈرکی وجہ سےحکومت کے پراپرٹی پیکج سےلوگ مستفید نہیں ہو رہے،سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ میرے تمام سینیٹرز نیب کی کارکردگی چیک کریں گے، نیب انسدادکرپشن کے لیےبنی تھی جس کی تائید کرتا ہوں، نیب نے بزنس مینوں سے جتنے پیسے کی پلی بارگین کی وہ سامنے لائیں گے،

 جس کو نیب کے نوٹسز آجائیں بینک اس کے اکاؤنٹ بند ک ردیتےہیں، نیب کےنوٹس آنے پر بہت لوگوں نےخودکشیاں کیں ہیں۔

پیر، 23 نومبر، 2020

اسلام آباد۔ ‏26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسزکر سکتی ہیں ، شفقت محمود

 وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود


 ‏26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسزکر سکتی ہیں ، شفقت محمود


 ‏اسکول کالجز یونیورسٹیز ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے، شفقت محمود

‏

 دسمبرسے 10 جنوری تک تمام تعلیمی داروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات ہونگی،شفقت محمود


‏26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیر تعلیم شفقت محمود


‏ جنوری کو6 ہفتے بعد حالات بہتر ہونے پر تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے، شفقت محمود

 

منگل، 3 نومبر، 2020

وزراء کی انتخابی مہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،وعدے پری پول دھاندلی ہے ، الیکشن کمیشن نوٹس لے، بطور اتحادی تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے ۔مسلم لیگ ق


چودری سجاعت حسین صدر پاکستان مسلم لیگ


گلگت بلتستان کی عبوری صوبائی حیثیت کا مطالبہ سب سے پہلے چودھری شجاعت حسین نے کیا، مسلم لیگ ق 

صوبہ بننے سے سی پیک منصوبہ محفوظ، علاقہ ترقی کرے گا،بھارتی سازشیں ناکام ، خطے میں استحکام آئے گا ۔مسلم لیگ ق 


گلگت بلتستان کے عوام کو سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دلائیں گے ، مسلم لیگ ق 


عوام باشعور ، وہ ماضی کی کارکردگی اور ملکی استحکام کی خاطر مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب کریں گے ۔مسلم لیگ ق 


وزراء کی انتخابی مہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،وعدے پری پول دھاندلی ہے ، الیکشن کمیشن نوٹس لے، بطور اتحادی تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے ۔مسلم لیگ ق

 

اسلام آباد 

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنماء غلام مصطفیٰ ملک نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی درجہ دینے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ، اور کہا کہ اس سے بھارتی سازشیں ناکام اور پاکستان میں استحکام آئے گا ، 

گلگت بلتستان کی عبوری صوبائی حیثیت کا مطالبہ سب سے پہلے چودھری شجاعت حسین نے کیا تھا جسے گلگت بلتستان کے ہر باشعور شہری نے سراہا تھا اور موجودہ نگران وزیراعلی میر افضل شکریہ ادا کرنے انکی رہائش گاہ گئے تھے،گلگت بلتستان کو آئینی حثیت ملنا مسلم لیگ ق کی کامیابی ہے،

 منگل کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ صوبائی درجہ ملنے کے بعد اس علاقے سے گزرنے والا سی پیک محفوظ ہو جائے گا اور عوام کو بہتر معاشی اور انتظامی سہولیات ملیں گی ، انہوں نے کہا کہ ہماری اگلی ترجیح گلگت بلتستان کے نمائندوں کو سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دلانا ہو گی تاکہ یہاں کے مسائل بہترین فورم پر اٹھائے جاسکیں، انہوں نے کہا کہ 16 حلقوں سے ہمارے امیدوار بھرپور انتخابی چلائے ہوئے ہیں اور آئندہ بننے والی حکومت میں مسلم لیگ کی شمولیت یقینی ہو گی،گلگت بلتستان کے  عوام باشعور ہیں،

 وہ ماضی کی کارکردگی اور ملکی استحکام کی خاطر مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب کریں گے ، مصطفیٰ ملک نے کہا ہمارے پارٹی امیدواروں نے وفاقی وزراء کی مداخلت پر شدید احتجاج کیا ہے ،

 وزراء کی انتخابی مہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،اور انکے وعدے پری پول دھاندلی ہے ، الیکشن کمیشن وزراء کی مداخلت کق نوٹس لے،

 بطور اتحادی ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں ، اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے ، الیکشن فیئر اور فری ہونے چاہئیں:


جمعرات، 1 اکتوبر، 2020

پیمرا کی جانب سے اشتہاری اور مفرور مجرموں کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد

 


پیمرا نیا حکم نامہ 


پیمرا کی جانب سے اشتہاری اور مفرور مجرموں کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد


پیمرانےاشتہاری اورمفرور مجرموں کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کر دی

 

اشتہاری اورمفرورمجرموں کی تقریر، انٹرویو میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی ہے، پیمرا


زیرالتوامقدمات کے ممکنہ نتائج سے متعلق بھی موادنشرکرنے پرپابندی ہے، پیمرا


پیمرالائسنس ہولڈرنےقانون کی خلاف ورزی کی توجرمانہ،لائسنس معطل کیاجاسکتاہے،پیمرا


اشتہاری اور مفرور مجرمان  کی  تقاریر یاانٹرویوزپرتبصرہ بھی نہیں کیاجاسکتا،پیمرا


سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق زیر سماعت معاملات پر تبصرہ نہیں ہوسکتا،پیمرا


پابندی پیمراآرڈیننس 2002 اورپیمرا ایکٹ 2007کی سیکشن 27کےتحت عائدہے، پیمرا

قاٸد مسلم لیگ ن نواز شریف کے میڈیا میں بیانات پر پابندی


 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی چینلز کو پیمرا نے احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ نواز شریف کی تقریر یا بیان کو ٹی پر نشر نہ کریں، پیمرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق زیر التوا مقدمات کی سماعت تک کسی بھی ملزم کی تقریر یا بیان نشر نہیں کیا جائے

گا۔ نوٹیفیکیشن میں ٹی وی چینلز سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف ایک اشتہاری مجرم ہیں، عدالت کی جانب سے ان کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن سے پاکستان مسلم لیگ ن کے مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں سے کئے جانے والے خطبات کا نوٹس لیتے ہوئے نواز شریف کے خطاب کو سرکاری اور نجی الیکٹرانک میڈیا پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے اور اخبارات میں ان کی تقریروں کے متن شائع کرنے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سوچ بیچار شروع کردی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پارٹی کے تھنک ٹینک نے مشورہ دیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی طرح نواز شریف کے پاکستان میں خطاب کی اشاعت اور نشر کئے جانے پر پابندی عائد کردی جائے۔ تاہم پی ٹی آئی کے ذرائع نے اس قسم کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی تھی جبکہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت کے وزیر مواصلات نے سابق وزیراعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اب دیکھنا یہ کہ عمران خان سابق وزیر اعظم کے خلاف ملکی اہم راز افشان کرنے پر غداری کا مقدمہ درج کرتے ہیں کہ نہیں ۔ انکو مشیروں نے مشورہ دیا ہے کہ کسی شہری کی جانب سے قاٸد مسلم لیگ ن کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کراکر اسی بنیادپر میڈ یا میں ان کے بیانات پر پابندی آٸید کیا جا ٸیے 


بدھ، 23 ستمبر، 2020

وفاق ۔ صدر پاکستان نے گلگت بلتستان میں انتخاب کی منظور دی


 


گلگت بلتستان الیکشن 


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے  عام انتخابات کرانےکی منظوری دے دی۔


گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ھوں گے۔ 


صدر مملکت نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی۔

جمعہ، 18 ستمبر، 2020

اسلام آباد ۔گلگت بلستان کے حوالے سے قومی سلامی کمیٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں جاری ۔ا






انڈس انٹرنیشنل نیوز ایجنسی .
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس آج 4.30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی گلگت بلتستان سے متعلق معاملات زیر غور لائے گی۔
قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ وفاقی وزراء برائے دفاع، داخلہ، کشمیر امور اور گلگت بلتستان، پارلیمانی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر، اٹارنی جنرل اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ گورنر اور نگراں وزیر اعلی گلگت بلتستان، ایم این اے  و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور راجہ سابق وزیر اعظم  پرویز اشرف کو بھی اجلاس میں شریک ہونگے.شنید ہے کہ بہت جلد گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا ایک اہم اعلان وزیر اعظم عمران خان خود گلگت بلتستان کا دورہ کر کے کرینگے.

 



مشیر خزانہ وقار عباس منڈوق کی وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات جی بی کے لیے پانچ ارب کی اضافی گرانٹ کو وفاقی جائزہ کمیٹی میں پیش کرنے کا اصولی فیصلہ


 

مشیر خزانہ وقار عباس منڈوق کی وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات 

جی بی کے لیے پانچ ارب کی اضافی گرانٹ کو وفاقی جائزہ کمیٹی میں پیش کرنے کا اصولی فیصلہ 

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کو گلگت بلتستان میں مائنز اور منرلز کی سروے  کرنے کی اجازت مل گی، پیسوں کی ادائیگی اور کام کیسے کرے گی کا فارمولا طے پا لیا گیا،  گلگت بلتستان گورنمنٹ کی درخواست پہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان سرویز کرے گی

جی بی بجٹ کم ہونے کی وجہ سے بے پناہ مشکلات کا شکار ہیں، فنانس کا شبعہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لانے کے باوجود بھی قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ھے۔ کرونا نے سیاحت، پراویٹ سکولز اور کاروبار کے شبعہ کو بے انتہا نقصان پہنچایا ھے، جب تک پراویٹ سرمایہ کاری کو فروغ نہیں دیں گے مشکلات روز بہ روز بڑھتی جائیں گی مشیر خزانہ کا وفاقی مشیر خزانہ کے ساتھ جی بی کے تمام مسائل اور ان کے حل کے لیے تفصیلی گفتگو۔ وفاقی مشیر خزانہ کا مشیر خزانہ گلگت بلتستان کو تمام شبعوں میں مدَد کی یقین دہانی


جمعہ، 11 ستمبر، 2020

دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھرتی کی جانے والی افرادی قوت کے لیے گلگت بلتستان سمیت مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے۔ مجسلس قائمہ

 


قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

(مجلس قائمہ برائےآبی وسائل)

پریس ریلیز

دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھرتی کی جانے والی افرادی قوت  کے لیے گلگت بلتستان سمیت مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے۔ 

چشمہ  جہلم لنک کینال  کے انتظامی مسائل اور بلوچستان کو حصہ سے کم ملنے والے پانی کے مسئلہ  کوحل کر کے رپورٹ دی جائے۔مجلسِ قائمہ 

راول ڈیم کے انتظامی ، ماحولیاتی ، پانی کی تقسیم اور دیگر متعلقہ مسائل پر غور کے لیے  علی نواز اعوان کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم ۔  


اسلام آباد (  پ ر  ) دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھرتی کی جانے والی افرادی قوت  کے لیے گلگت بلتستان سمیت مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے اور چشمہ  جہلم لنک کینال  کے انتظامی مسائل اور بلوچستان کو حصہ سے کم ملنے والے پانی کے مسئلہ  کوحل کر کے رپورٹ دی جائے۔ یہ ہدایات مجلسِ قائمہ برائے آبی وسائل کے اجلاس میں دی گئیں۔ مجلس قائمہ کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی جناب خالد حسین مگسی  کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔  مجلسِ قائمہ کو بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے 169 اسامیاں مشتہر کی گئیں ہیں جن میں سے صرف 4 اسامیوں پر گلگت-بلتستان، فاٹا اور اقلیتی  اُمیدواربھرتی ہو سکیں گے۔ لہٰذا عملی طور پر  گلگت-بلتستان اور مقامی لوگوں کو 4 یا 4 سے کم ملازمتیں مل سکیں گی۔ مجلسِ قائمہ کو بتایا گیا کہ اسٹا کوڈ(Esta Code)  کے مطابق گریڈ15-1  کے لیے مقامی ملازمین کو ترجیح دی جاتی ہے۔ چنانچہ مجلسِ قائمہ نے حکم دیا کہ جب تک مقامی لوگوں کے کوٹہ کے مسئلہ حل نہ کر لیا جائے اُس وقت تک مشتہر شدہ اسامیوں پر بھرتی روک دی جائے۔ مجلسِ قائمہ کو بتایا گیا کہ چشمہ جہلم لنک کینال  کی نگرانی و مرمت پر 120 ملین روپیہ سالانہ اخراجات اٹھ رہے ہیں۔ اس نہر سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور صوبہ پنجاب استفادہ کر رہے ہیں۔ جب کہ واپڈا اس کینال کی دیکھ بھال اور مرمت کی ذمہ داری سرانجام دے رہا ہے مگر واپڈا کو دیکھ بھال اور مرمت  کی مد میں کوئی ادائیگی کرنے کے لیے تیار نہیں۔ تاہم پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے عبوری طور پر 30 ملین روپے سالانہ  ادا کرنے  پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ مجلسِ قائمہ نے وزارتِ آبی وسائل کو ہدایت کی کہ وہ ارسا ، حکومت پنجاب ، واپڈا اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مشورے سے اس مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کر کے مجلس قائمہ کے آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرے۔ مجلسِ قائمہ کو راول ڈیم کی انتظامی بدحالی کے بارے میں بھی بتایا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی حکومت سیاحت کو فروغ دینا چاہتی ہے مگر راول ڈیم کی انتظامیہ حکومتی پالیسی کے خلاف اقدامات کر رہی ہے اور عوام کی راول ڈیم کی فضا تک رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے ۔ چنانچہ مجلسِ قائمہ نے  راول ڈیم کے انتظامی ، ماحولیاتی ، پانی کی تقسیم اور دیگر متعلقہ مسائل پر غور کے لیے ممبر قومی اسمبلی  جناب علی نواز اعوان کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم  کر دی اور تیس دن کے اندر اندر رپورٹ کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ذیلی کمیٹی میں ممبرانِ قومی اسمبلی جناب محمد فاروق اعظم ملک، محترمہ نورین فاروق خان اور چوہدری محمد حامد حمید بھی شامل ہونگے۔  مجلسِ قائمہ نے سندھ بیراج  کے معاملہ کو موخر کر دیا اور ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں سندھ بیراج پر مبسوط بریفنگ دی جائے۔ مجلس قائمہ  کو بتایا گیا کہ چشمہ جہلم لنک کینال کی طرح حب ڈیم سے بھی جو علاقے مستفید ہو رہے ہیں وہ  اخراجات کی مد میں حب ڈیم کی انتظامیہ کو کوئی مالی مدد نہیں کر رہے جس کی وجہ سے یہ پراجیکٹ مسلسل مالی خسارے میں جارہا ہے۔ چنانچہ مجلس قائمہ وزارت آبی وسائل کو ہدایت کی کہ اس مسئلہ کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے تعمیلی رپورٹ دی جائے۔      

  مجلس قائمہ کے اجلاس کی صدارت، جناب خالد حسین مگسی، ایم این  اے نے کی، جبکہ ممبران مجلس قائمہ برائے   آبی وسائل جناب علی نواز اعوان، جناب شیخ راشد شفیق، جناب چوہدری شوکت علی بھٹی، جناب محمد فاروق اعظم ملک، جناب چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، محترمہ نورین فاروق خان، محترمہ نزہت پٹھان، جناب چوہدری حامد حمید، جناب ریاض الحق، جناب آفرین خان اور جناب میر خان محمد جمالی، محرک نے شرکت کی۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری ، وزارت آبی وسائل کے علاوہ  واپڈا اور ارسا  کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ جبکہ محکمہ آبپاشی، پنجاب، محکمہ آبپاشی ، سندھ اور راول ڈیم کی انتظامیہ  نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ 


(چوہدری مختار احمد)

سیکرٹری کمیٹی

10-09-2020

بدھ، 26 اگست، 2020

۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات میں کل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کیا

 




وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی مداخلت اور یقین دہانی پر صحافی برادری نے احتجاج کی کال واپس لے لی 

۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات میں کل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کیا


وفد کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتا ہوں، سینیٹر شبلی فراز


وفدصدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم ،سیکرٹری انور رضا اورچیئرمین پی ایف یو جے افضل بٹ پر مشتمل تھا۔


ڈائریکٹر پی آئی ڈی عاصم کھچی اور وزارت اطلاعات کے دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔


وزیر اطلاعات نے صدر شکیل انجم، سیکرٹری انور رضا سمیت پریس کلب کے دیگر تمام نو منتخب اراکین کو مبارکباد دی۔


پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  آزادی اظہار کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔وزیر اطلاعات


آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔وزیر اطلاعات


غلط فہمیاں دور کرنی ہیں، مسائل کا حل گفتگو اور باہمی افہام و تفہیم میں مضمر ہے۔ وزیر اطلاعات


بطور وزیر اطلاعات میڈیا اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرنا میری زمہ داری ہے۔ وزیر اطلاعات

منگل، 28 جولائی، 2020

اسلام آباد . آرمی چیف جرنل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈ ر اجلاس میں اندونی و بیر ونی دشمن کے حملے کا طرپور جواب دینے اور کرونا وائرس کی صورت حال اور ڈنڈل دل سے نمٹنے کا عزم .

کور کمانڈر کانفرنس:پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف.راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کور کمانڈر کانفرنس میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کور کمانڈر کانفرنس:پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف.راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کور کمانڈر کانفرنس میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے داخلی و خارجی سیکورٹی صورت حال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی ہمت اور صبر و استقلال پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بھیتفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے انسداد کورونا وائرس مہم اور انسداد ٹڈی دل مہم پر بھی گفت و شنید کی گئی، کرونا وبا کے دوران پاک فوج کے کردار کو تعریف کی گئی اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وبا کیخلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کرونا وبا کے خلاف لڑائی میں سول انتظامیہ کی مدد کی کوششوں کو بھی سراہا، جبکہ کمانڈرز نے ملک بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی کوششوں کو سراہا۔چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے داخلی و خارجی سیکورٹی صورت حال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی ہمت اور صبر و استقلال پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بھیتفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے انسداد کورونا وائرس مہم اور انسداد ٹڈی دل مہم پر بھی گفت و شنید کی گئی، کرونا وبا کے دوران پاک فوج کے کردار کو تعریف کی گئی اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وبا کیخلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کرونا وبا کے خلاف لڑائی میں سول انتظامیہ کی مدد کی کوششوں کو بھی سراہا، جبکہ کمانڈرز نے ملک بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی کوششوں کو سراہا۔

منگل، 19 مئی، 2020

سپریم کورٹ نے ملک بهر میں پورا ہفتہ مارکیٹ کهولنے کا حکم دیا جی بی میں اس کا اعطلاق نہیں ہوتا ہنزہ کے کارباریوں کا جی بی حکومت سے مارکٹس کهولوانے کا مطالبہ

ہنزہ . .(سید اسد اللہ غازی ) علی ہنزہ کے کلاتهس ' گارمنٹس اور جوتوں کے کاروباریوں نے تین دن دوکان بند رکهنے کی حکومتی فیصلے کو رد کیا عید الفطر تک صبح سے شام تک دوکانیں کهولنے کا اعلان کردیا  . ہمارے خلاف کوئی بهی کاروائی کردی گئی تو اہل خانہ سمت اجتماعی گرفتاری دینگے ہمارے اخراجا ت سرکار کے زمے ہوگی ہنزہ که عوام پر امن ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ پورے ملک میں کوئی قانون ہمارے لیے کوئی اور قانون ہمیں گهروں میں قید کرکیا جا رہا ہے اس  کی بر پو مخالفت کرتے ہیں اور اب ہم مزاہمت بهی کریبگے .  لاک ڈاون کی وجہ سے شدید متاثر ہفتے میں کبهی تین دن تو کبهی چار دن دوکانیں بند ہونے کی وجہ سے کاروبار ی حضرات کا دیوالیہ ہوچکا ہے . ملک کے تما م بڑے شہروں میں لاک ڈاون میں بتدریج نرمی لاتے جا رہے ہیں اور گلگت بلتستان بلخصوص ہنزہ میں انتظامیہ نے کاروبادی حضرات کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے . کئی ماہ سے کاروبار بند رہا اب مشروط اجازت دی ہے اور روز شاہی فرمان میں نئے حکم نامے جاری ہوتے ملک کے بڑے شہرون میں بے حد رش ہونے کے باوجود ایس او پییز پر عمل کرتے ہوئے کاروبار کی اجازت دی ہے عید الفطر کے صبح سے رات بارہ بجے تک دوکانیں کهولنے کی اجازت ہے  عید الفطر کے لیئے ایک ہفتہ بهی نہیں دوکانوں کو کهولنے کی اجازت نہیں ہے جس کی وجہ علی آباد کلا ته ہاوسس کارمنٹس شاپس اور شوز کی دوکاندارون نے  موخہ 19 مئی سے عید الفطر تک دوکانیں کهو لنے کا اعلان کیا ہے انتظامیہ کو بوقت 11بجے  اے  سی ہیڈکورٹر  علی آباد کو اپنے فیصلے سے آگا ہ کرینگے . اگر انتظامیہ نے ہمارے مطالبے کو منظور نہیں کیے تو تمام کاروباری علی آباد کے کے ایچ پر احتجا ج کرینگے اگر کسی ایک فرد کو گرفتار کیا تو کلاته گارمنٹس اور شوز کے کاروبار سے منسلک اشخاص  اپنے اہل خانہ سمت گرفتاری دینگے .  تما م متعلقہ کاروباری حضرات کو بوقت 11 بجے اے سی افس علی آباد پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے .

منگل، 21 اپریل، 2020

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی قائم پالیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سی ایم حفیظ الرحمن کی شرکت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر تفتان میں زائرین کو ڈبلیو ایچ او کے ہدایت نامے کے مطابق قرنطینہ کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی۔گلگت بلتستان میں اب تک 2667 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں سے 265 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح 78 فیصد ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 2 کورونا وائرس کے ٹیسٹنگ لیب فعال ہیں۔گلگت میں پرونشل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے لیباٹری کام کررہی ہے اور بلتستان میں سکردو سی ایم ایچ میں افواج پاکستان کے تعاون سے کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیب قائم کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے یہ 6ماہ انتہائی اہم ہوتے ہیں جس میں سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت بلتستان آتی ہے اور گلگت بلتستان سے پھل ملک کے دیگر علاقوں کو بجھوائی جاتی ہے جس سے یہاں کے عوام کی معیشت جڑی ہوتی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال میں گلگت بلتستان کے یہ دونوں اہم شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ کورونا وائرس کا مسئلہ دہشتگردی سے زیادہ پیچیدہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی حکومت قومی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو کورونا وائرس سے پیدا موجودہ صورتحال میں اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ ٹی وی چینلوں پر بیٹھ کر تنقید کرنے کا وقت نہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہماری نمائندگی نہیں ہے لیکن ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم اب بھی تمام جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کرکے اس ایشو پر مشترکہ بیانیہ سامنے لائیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موجود نمائندے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت اور بلتستان میں پی سی آر ٹیسٹنگ لیب کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ بہت جلد دیامر میں بھی پی سی آر ٹیسٹنگ لیب قائم کیا جارہاہے۔ گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں کی طرح پرائیویٹ پی سی آر ٹیسٹنگ لیب نہیں ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ 100 فیصد مفت کیا جارہاہے۔ دیگر تمام صوبوں میں بھی کورونا وائرس کا مفت ٹیسٹ یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تقریباً 3 ہزار کورونا وائرس کا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جو زیادہ ہونے چاہئے تھے۔ دیگر صوبوں میں 5 ہزار اور10ہزار ٹیسٹ ہوئے جو آبادی کے لحاظ سے بہت کم ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں پیدا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ کافی عرصے تک پاکستان کو بھی اس وباء کا سامنا رہے گاجس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں بڑے پیمانے پر پرسنل پروٹیکشن کٹس اور ٹیسٹنگ کٹس کی خریداری کرنی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ورلڈبینک اور ایشین بینک سے وفاقی حکومت کو کورونا وائرس سے متعلق جو امدادی رقم ملی ہے اس میں سے حکومت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو کچھ نہیں دیا گیا ہے۔ احساس پروگرام میں بھی گلگت بلتستان سے صرف 16 ہزار لوگوں کو چنا گیاہے جبکہ صوبائی حکومت 75 ہزار مستحقین میں راشن فراہم کررہی ہے۔ گلگت بلتستان کا احساس پروگرام میں شیئر بہت کم رکھا گیا ہے صرف 18 کروڑ روپے گلگت بلتستان کیلئے مختص کئے گئے ہیں جو بالکل ناکافی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا تعاون قابل تحسین ہے پرسنل پروٹیکشن کٹس اور ٹیسٹنگ کٹس فراہم کئے ہیں لیکن گلگت بلتستان میں پرسنل پروٹیکشن کٹس اور ٹیسٹنگ کٹس بڑے پیمانے درکار ہیں۔ کورونا وائرس سے متعلق آپریشنل سرگرمیوں کیلئے فنڈز درکار ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان نے صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں کی بہتری کیلئے انڈومنٹ فنڈز قائم کئے تھے وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے حوالے سے جاری آپریشن میں فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے مجبوراً ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ اور ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کو استعمال کیاجائے گا جس سے مستقبل میں یہ دونوں اہم شعبے متاثر ہوں گے۔ حکومت گلگت بلتستان کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ وفاقی حکومت آپریشنل سرگرمیوں کیلئے درکار فنڈز فراہم کرے جس کی ڈیمانڈ وفاقی حکومت کو بجھوائی گئی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزیرمملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے صوبائی حکومت کے اقداما ت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جس طرح تمام سیاسی قیادت ایک پیج پر تھی اسی طرح کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال میں اسی طرز کی قومی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ حکومتیں اس وباء سے بچاؤ کیلئے اپنے طور پراقدامات کررہی ہے لیکن قومی ہم آہنگی کا فقدان نظر آرہاہے۔