‏گلگت لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏گلگت لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 29 دسمبر، 2024

گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مین روڑ شہید سیف الرحمٰن ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک گلگت بزنس حب بنانے کا فیصلہ۔









گلگت۔

گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مین روڑ شہید سیف الرحمٰن  ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک گلگت بزنس حب  بنانے کا فیصلہ۔

متعلقہ روڈ کے دونوں اطراف کنٹرولڈ ایریا ڈیکلیئرڈ، ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد۔

تفصیلات کے مطابق گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گریویٹی مین روڑ شہید سیف الرحمٰن  ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک جو روڈ ہے اس پر گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلگت بزنس حب بنانے کا پلان ہے اور  روڈ پر سیوریج کے مین لائن کو بچھانا یے اس لئے روڈ کے دونوں اطراف کو  کنٹرولڈ ایریا ڈیکلیئرڈ کرکے ہر قسم کی کنسٹریکشن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس لیے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ اس روڈ کے دونوں اطراف میں کسی بھی قسم کی کنسٹریکشن نہ کی جائے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی 

جمعرات، 21 اکتوبر، 2021

وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ نگر کے جانب سے رحمت اللعالمین کانفرنس انٹر کالج ہریسپوداس میں منعقدکیا گیا

نگر( بیورورپورٹ) وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ نگر کے جانب سے  رحمت اللعالمین کانفرنس انٹر کالج ہریسپوداس میں منعقدکیا گیا۔




 کانفرنس میں علاقے کے جید علما کرام کےعلاوہ اسماعیلی کمیونٹی کے واعظ اور اہلسنت برادری کے علما نے بھی شرکت کیاور خطاب فرمایا۔ 

کانفرنس میں علامہ شیخ مرزا علی ,علامہ فدا علی ایثار,شیخ اقبال توسلی, وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید منوا, ایوب وزیری اورآغا بہشتی و دیگر سیاسی افراد نے بھی شرکت کی۔


کانفرنس سے خطاب میں علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ امت پیغمبر اکرم کی سیرت پر عمل پیرا ہوکے زندگی گزارے تو مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے قرآن وعترت کو فالو کرتے ہوئے ایک قوم بننے کی اشد ضرورت اور مستقبل میں مہدی حکومت پوری دنیا میں ہوگی جس کی تیاری ابھی سے کرنا ہوگا.موجودہ حکومت نگر کو اپنا کوٹہ دے اور دیگر اضلاع کے برابر سہولیات فراہم کرے.


اپنے خطاب میں وزیرخزانہ جاوید منوا نے کہا کہ سیرت محمدی پر ہر شعبے میں عمل کرناپڑے گا اور ریاست مدینے کا قیام موجودہ حکومت کا منشور اور طلبہ و طالبات ویوتھ جدید علوم کے ساتھ دینی تعلیم پر زور دے انہوں نے نگر ضلعی انتظامیہ کو شاندار انداز میں میلاد کاننفرنس کی انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور دیگر معاون اداروں کو بھی شاباش دی .علامہ شعیب قاضی نے اپنی مخصوص انداز میں سیرت پیغمبر پر تفصیلی بحث کی جبکہ فدا علی ایثار معروف اسماعیلی واعظ و دانشور نے زبردست انداز میں امت محمد کی مشکلات کو سیرت النبی پر چل کر ختم کرنے پر زور دیا اور دنیا کو ایک قوم بننے کی ترغیب دی اور اپنی منظوم کلام حضور پاک پیش کر کے پررونق محفل کو لوٹ لیا .

    کانفرنس کے آخر میں نعت تقریر اور کوئز مقابلہ جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کیے گئے۔ نیز کانفرنس کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والے افسران کو بھی اسناد سے نوازا گیا۔کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین حیدر خان ,اسسٹنٹ کمشنر نگر اصغرخان, محکمہ زراعت ,لائیو اسٹاک,فشریز ,تعلیم ,ودیگر چیف ایڈیٹر روزنامہ انتساب انٹرنیشنل چوہدری اسد عباس ,پرنسپل میر عالم ,پروفیسر صادق علی ,اداروں کے آفیسران اجلال حسین ,ڈاکٹر الطاف حسین ,سید ابرار ,چیف آفیسران بلدیہ و ویسٹ منیجمنٹ فدا حسین اور محمد حسین ,ڈی ایچ او نگر ڈاکٹر علی اشرف ,اے ڈی او سکندرآباد کے صدر ارشاد حسین استاد الاساتزہ ریٹائرڈ مالک اشدر سمیت دیگر شعبوں کے اعلیٰ آفیسران سمیت سینکڑوں طلبہ وطالبات نے شرکت کی .

جمعرات، 9 ستمبر، 2021

گلگت ۔گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، متعد د کاندار نرغے میں آگئے، ایل پی جی نرخنامے پر علمدرآمد نہ کرنے پر نصف درجن ایل پی جی ڈیلرز پر جرمانے، اشیائے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہول سیلرز، ریٹیلرز کو جرمانوں کے بعد نوٹسز جاری،


 


گلگت (پ ر) گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،

 متعد د کاندار نرغے میں آگئے، ایل پی جی نرخنامے پر علمدرآمد نہ کرنے پر نصف درجن ایل پی جی ڈیلرز پر جرمانے، اشیائے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہول سیلرز، ریٹیلرز کو جرمانوں کے بعد نوٹسز جاری، 


سبزی، فروٹس کے من مانے قیمتوں کی وصولی پر 12 سبزی فروشوں پربھاری جرمانے عائد کردئے گئے، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ شاہ خان، اختر حسین، میونسپل فورس اور سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین نے میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ و الگ الگ کاروائیوں میں درجنوں دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کیں، 

چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران، ایل پی جی کے نئے نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے،اشیائے خوردنوش، سبزی و فروٹس کو سرکاری نرخنامنے سے زائد منافع خوری پر زبردست کریک ڈاون کیا گیا، بدھ کے روزجاری آپریشنل کاروائیوں میں دو درجن کے قریب دکاندار نرغے میں آگئے، اس موقع پر سیکٹر مجسٹریٹس نے دکانداروں کو متنبہ کیاکہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں عوامی شکایات کا موقع نہ دیں، 


ضلعی انتظامیہ کے حکمنامے کی خلاف ورزی پر زمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے واضح رہے شہر میں خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ گزشتہ دو ہفتوں سے روزانہ کے بنیادوں پر کریک ڈاون جاری رکھی ہوئی ہے بد ھ کے روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑ ی ہے 


ہفتہ، 26 جون، 2021

گلگت ۔صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں ڈاکٹروں کی پوسٹنگ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔قیصر عباس مغل چئیرمین برمس یوتھ

 

گلگت۔(عالمگیر حسین  )صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں ڈاکٹروں کی پوسٹنگ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔قیصر عباس مغل چئیرمین برمس یوتھ

گلگت صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے سینئر ڈاکٹروں کی پوسٹنگ کی گئی ہے فلفور ان کو روکا جائے اگر نہیں روگا گیا تو پورا گلگت جام کرنے پر مجبور ہونگے ۔گلگت کے صوبائی دارالخلافہ کے ساتھ ایسا کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔گریڈ 17سے گریڈ 19 کے 31 ملازم ہسپتال سے باہر ہیں اور گریڈ 01 سے گریڈ 16 تک 61 ملازم صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے باہر ہے ان کو فلفور واپس لایا جائے اگر نہیں لایا گیا تو اردگرد کے آبادی سے لوگ لانے پر مجبور ہونگے اور چیف سیکرٹری آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

2سرجن میل اور ایک فیمیل سرجن گائنی کالوجسٹ کو تبادلہ کیا ہے ان کے متبادل سابق سی ایم کے بھائی ڈاکٹر اقبال کو بہیجا گیا ہے ہمارے تین سرجن کو اٹھا کے ایک سرجن سٹی ہسپتال سے دیا گیا ہے جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے 

بجٹ تقسیم ہوتے وقت پی ایچ کیو اور چھوٹے چھوٹے ہسپتالوں کو برابر کیا جاتا ہے ملازمت دینے کے وقت بھی پی ایچ کیو اور دوسرے چھوٹے ہسپتالوں کو برابر کیا جاتا ہے ۔تمام ہسپتالوں کا بوجھ پی ایچ کیو کے اوپر ہے ایکسیڈنٹ کیسیز گن شارٹ کیسیز ڈلیوری کیسیز پی ایچ کیو ہسپتال کا رخ کرتے ہیں پی ایچ کیو ہسپتال میں ریفر کیسز آئیں گے دوسرے کیس کو اپنے ضلع کے ہسپتالوں میں ہی چیک اپ کرانا ہوگا۔بس بہت کرلیا برداشت اور مزید برداشت کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔گلگت کے پی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ہر لحاظ سے دوسرے ضلعوں سے سیکرٹری / ڈپٹی سیکرٹری  تعنیات کررہے ہیں اور وہ افسر صاحبان اپنی متعلقہ ضلعوں کے لئے کام۔ کرتے ہیں مراعات فائدے بیٹھنا کھانا پینا گلگت میں ہوتا ہے اور تمام تر فائدے اپنے ضلعوں کو ہی دیتے ہیں چیف سیکرٹری / سیکرٹری ہیلتھ/ منسٹر ہیلتھ /وزیر اعلی گلگت بلتستان سے پرزو اپیل ہے کہ پی ایچ کیو کے ساتھ جو زیادتیاں ہو رہی ہیں ان کا نوٹس لیا جائے۔اگر اسکو فلفور حل نہیں گیا تو گلگت میں سخت احتجاج کرینگے

پیر، 21 جون، 2021

گلگت ۔شہر میں گرانفروشی، تجاوزات، اور پرائس کنٹرول لسٹوں کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں گے کوئی رعائت نہیں ملے گی،گرانفروشوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اسسٹنٹ کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ

 




گلگت (پ ر)اسسٹنٹ کمشنر /  ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں گرانفروشی، تجاوزات، اور پرائس کنٹرول لسٹوں کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں گے کوئی رعائت نہیں ملے گی،گرانفروشوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی میونسپل حدو د میں کوئی غیر قانونی کام برداشت نہیں کرونگا یہ باتیں سوموار کے روز  میونسپل انکروچمنٹ سیل کے دونوں ٹیموں کے جانب سے الگ الگ کاروائیوں کے بعد  میڈیا کیلئے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایات پر شہر سے تجاوزات، گرانفروشی اور پرائس کنٹرول نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے کوششیں تیز کی جارہی ہیں کار سرکارمیں مداخلت ہر گز برداشت نہیں کریں گے اس سے قبل ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)  اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں میونسپل انکروچمنٹ سیل نے، تجاوزات، گرانفرشوں، فٹ پاتھ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزکرتے ہوئے خلاف ورزی پر 50 1سے زائد دکانداروں پر بھاری جرمانے اور06 دکانوں کو سیل، اور متعدد دکانداروں کو نوٹسز جاری کئے گئے میونسپل انکروچمنٹ سیل کے جانب سے کئے جانے والے تجاوزات مافیا، گوشت کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلا ف کاروائیوں میں درجنو ں افراد کو دھر لیا گیا اور موقع پر جرمانے کئے گئے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے ہدایات کی روشنی میں چیف کواآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر، مجسٹریٹ محمد عباس، مجسٹریٹ شاہ خان، ذوالفقار علی، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین، اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر ملک اشدر سمیت میونسپل پولیس فورس نے آپریشن میں حصہ لیا، سوموار کے روز انکروچمنٹ سیل کے دونو ں ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پردو الگ الگ کاروائیوں میں درجنوں دکانداروں، قصائیوں، فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے والے متعدد افراد کو خلاف ورزی پر گرفتار اور یقین دہانی پر رہا کئے گئے شروع کئے جانے والا آپریشن اتحادچوک سے کرنل حسن روڈ، این ایل آئی چوک، نسیم سینما بازار، کشروٹ بازار، ائیرپوررٹ ایریا،سے ہوتے ہوئے یادگا ر چوک تک جاری رہا، آپریشن کے دوران فٹ پاتھ کوخالی کرانے کے ساتھ دکانداروں کو وارننگ بھی دے دی گئیں، کہ وہ آئندہ فٹ پاتھ کو بند نہ کریں، فٹ پیدل چلے والے شہریوں کیلئے ہے آپریشن کے دوران  بلڈنگ مٹیرئیل نہ ہٹانے پر بجری قبضے میں لیکر مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے، پیدل چلنے میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے اور نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا گیا کہ کار سرکار میں مداخلت، پرائس کنٹرول کمیٹی کی خلاف ورزی، اور گرانفروشوں کو لگام دینے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ترجمان شہر ی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ گرانفروشوں، خودساختہ مہنگائی کرنے اور تجاوزات کے باعث بننے والے افراد کے خلاف براہ راست تحصیل الفا کنٹرول اور میڈیا سیل کو اطلاع دیں تاکہ فوری طور پر شکایات کا ازالہ کیاجاسکے، شہر انتظامیہ عوام کے سہولیات کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی عوام کی خدمت ہی اصل عبادت 

بدھ، 5 مئی، 2021

گلگت ۔سکردو رود اور کے کے ایچ پر لیے گے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران سماعت چیف جسٹس نے کمشنر بلتستان اور سکریٹری ورکس کو حکم دیا کی جلد از جلد جن لوگوں کی زمینوں اور عمارتوں معاوضے رہتے ہیں

 


پریس ریلیز

آج مورخہ 5 می2021  کو چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس جناب سید ارشد حسین


شاہ صاحب  نے  22مقدمات کی سماعت کی  جس میں سے 2 پر فیصلہ اور 20 میں نوٹس جاری کیے  سکردو  رود اور  کے کے ایچ  پر لیے گے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران   سماعت چیف جسٹس  نے  کمشنر  بلتستان اور سکریٹری ورکس کو حکم دیا کی جلد از جلد  جن لوگوں کی زمینوں اور عمارتوں  معاوضے رہتے ہیں ۔

ان کو ادا کریں تاکہ روڈ کے راستے میں رکاوٹ نہ ہو  معزز عدالت نے پوجیکٹ ڈاٸریکڑ  این ایچ اے  کو حکم دیا کہ عید تک داسو سے چلاس تک روڈ کو مرمت  کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کریںمعزز عدالت نے  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیامر  کو حکم دیا کہ  وہ پولیس کو ساتھ لیکر کام کی نگرانی کریں عدالت نے سکریٹری ورکس اور چیف انجنیر ورکس بلتستان کو حکم دیا کہ 18 می تک دیو سای روڈ کو ٹریفک کیلے کھول دیں   اور سکریٹری فناس کو حکم دیا کہ ان کو فوری طور پر درکار  رقم  فراہم کریں ۔


  گلگت شہر میں  بجلی کی لوڈشیڈنگ پر  از خود نوٹس کی سماعت کے دوران  معزز عدالت نے سکریٹری برقیات اور چیف انجنیر  برقیات کو حکم دیا کہ گلگت بلتستان میں بنے والے بجلی کے تمام پراجیکٹ کی رپورٹ  15 دن کے اندر عدالت میں پیش کریں۔

  چیف انجینر نے معزز عدالت کو بتایا کہ  یکم مئی  سے گلگت سٹی لوڈشیڈنگ فری ہے  معزز عدالت نے کیسسز کو ،18 می تک ملتوی کر دے گی                              ۔                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                  


منگل، 4 مئی، 2021

کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے لاک ڈاون اور SOPs پر عملدرآمد کے حوالے سے فیصلے وفاقی حکومت کا اختیار ہے تمام صوبائی حکومتیں وفاق کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں جبکہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمدضلعی انتظامیہ کا کام ہے صوبائی حکومت چاہے تو کورونا وائرس پالیسز پر نرمی لاسکتی ہے . ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد




گلگت(پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے لاک ڈاون اور SOPs پر عملدرآمد کے حوالے سے فیصلے وفاقی حکومت کا اختیار ہے تمام صوبائی حکومتیں وفاق کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں جبکہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمدضلعی انتظامیہ کا کام ہے صوبائی حکومت چاہے تو کورونا وائرس پالیسز پر نرمی لاسکتی ہے .


اس اہم مسئلے کے حل کیلئے تاجر وں کا وفد کوچاہیے کہ حکام سے بات کرے، لاک ڈاون میں نرمی اور خاتمے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس نہیں ہے ضلعی انتظامیہ احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہے تاجر برادری قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں امید ہے تاجر تنظیمیں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے جو بھی تحریری حکمنامہ ملے گا.
 اس پر عملدرآمد کریں گے تب تک ضلعی انتظامیہ کورونا وائر س کے روک تھام کیلئے حکومت کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد اور لا ک ڈان جیسے فیصلوں پر عملدرآمد جاری رکھے گی، تاجر تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے، تاکہ مسئلے کا حل خوش اسلوبی کے ساتھ سلجھایاجاسکے،

 یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز دبار ہال اے سی آفس میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجران،شاپنگ مال ایسوسی ایشن، بازار کمیٹی، ایگز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ایلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں تاجروں کے مشکلات اور مسائل کا ادراک ہے ہمیں اندازہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں تاجر کس بے یقینی صورتحال کے شکار ہیں، 

ہم نہیں چاہتے کہ تاجروں کو کوئی بھی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہو، میں خود انکا نمائندہ بن کر حکام سے بات کروں گا آپ لوگ اپنا متفقہ لائحہ عمل دیں اس کے مطابق بات کریں گے، ضلعی انتظامیہ کو اپنے شہریوں کو تمام تر وبائی، خطرات سے دور رکھنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی شام 6 بجے کے بعد مکمل لاک ڈاون کا سلسلہ جاری رہے گا، 

کورونا وائرس روک تھام کیلئے ہمیں کورونا وائرس SOPs پر ہر حال میں عملدآمد کرنا ہے جس کیلئے ہمیں تاجروں کا تعاون ہی سب سے اہم ہے عید کے دن قریب ہے عوام کا رش آئے روز بڑھ رہا ہے کورونا صورتحال گھمبیر ہوجائے گی، علاوہ ازیں تاجروں تنظیموں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی درخواست کی کہ کورونا وائر س پھیلاو روکنے کے ساتھ ہمیں کورونا وائرس SOPs کے ساتھ تجارت کرنے کی اجازت دی جائے، تاکہ مشکل کی گھڑی میں اپنا کاروبار جاری رکھنے کے ساتھ گھریلو اخراجات پورے کئے جاسکیں، اجلاس میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، سینئر تاجر راہنماوں مسعودالرحمن، محمد ابراہیم، منصور، عبدالغنی، محمد مومی،محمد رمضان حیات بیگ، بازار کمیٹی، ٹریڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور شاپنگ مال ایسوسی ایشن کے عہدیدار شریک ہوئے، اجلاس میں شریک تما م تاجروں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کورونا وائرس کے روک تھام اور تاجروں کے درینہ مسائل کے حل کیلئے  ملکر کوششیں کرنے کا عزم کا اظہار کیا، اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے تمام تاجر برادری کا اجلاس میں شریک ہونے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ 

جمعرات، 22 اپریل، 2021

گلھت ۔ شہر میں گوشت کی کوٸی قلت نہیں ریٹ لسٹ کے مطابق قصاب سے گوشت خریدے ۔تمام قصاب اپنا قبلہ دورست کریں ورنہ سخت قانونی کاواٸی کا سامنا کرنا ہوگا ۔میٹ انسپیکڑر ڈاکٹر مشتاق عالم

 



گلگت (عتیقہ ) میونسپل میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے کہا کہ چیئرمیں پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی ہدایات پر عملدرآ مد کرتے ہوئے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کو شاں ہیں، شہرمیں گوشت کی کوئی قلت نہیں،

ہولی ہوڈ کی مشہور اداکارہ ہیلن میک کروری جو چوٹی بلائنڈرز اور تین ہیری پوٹر فلموں میں اپنے کردار کے لئے مشہور ہیں ، 52 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئیں

 مقررہ ریٹ لسٹ پر ہی گوشت مل رہا ہے جس قصائی کی شکایت آتی ہے اسکے خلاف فوری ایکشن لیا جاتا ہے

میٹ انسپکڑبلدیہ گلگت ڈاکڑ مشتاق کا قصابوں کے خلافکریک ڈاون

، ہڈی والا گوشت، زائد پیسوں کی وصولی، ناقص گوشت کی خریدو فروخت پر سخت کاروائی کی جاتی  ہے۔

 ائرپورٹ سے لیکر پونیال روڈ تک خود دکانوں کا جائزہ لیتا ہوں اور قصاب کو خبردار کرتا ہوں کہ اپنا قبلہ درست کرنا ہے پڑھے لکھے حضرات سے اپیل ہے کہ وہ معاشرے سے گرانفروشی کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹی، اور میونسپل پولیس جوانوں کے ساتھ تعاون کریں،

 انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز صبح سے اپنے آفس میں ایک دجن سے زائد شکایات پر کاروائی کی جاچکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، ہمیں عوام کے فلاح بہبود کیلئے کام کرنا ہے عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

ہفتہ، 17 اپریل، 2021

گلگت ۔دوکاندار رمضان المبارک میں سرکاری نرخوں پر عملدردرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی،


گلگت صفاٸی مہیم میں وزرا نے بھی حصہ لیا 



گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر  / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے ہدایات پر جمعہ کے روز بھی سیکٹر مجسٹریٹ ذوالفقار علی، شیر باز اور عبدالرشید نے ایم سی پولیس فورس کے ہمراہ اپنے اپنے سیکٹرز میں خودساختہ مہنگائی رووکنے کیلئے مختلف کاروائیاں کی،

 چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مجسٹریٹس نے دکانداروں کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ رمضان المبارک میں سرکاری نرخوں پر عملدردرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی،

مزید پڑھیے یہ خبر بھی عوام نے بچلی, تیل , گیس اور ووٹ چور سے کس طرح بدلہ لیا ن لیگ کے مطابق 

 واضح رہے کہ احترام رمضان المبار ک کے سلسلے میں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے سیکٹر مجسٹریٹس کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ عوامی شکایا ت پر فوری کاروائی کریں،

 گرانفرشوں کو لگام دینے کیلئے سخت فیصلے بھی کریں، ہمیں روزہ داروں کو سہولت دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہنا ہے اشیائے خوردنوش کی خرید و فروخت میں شہری دکانداروں سے سرکاری نرخناموں پر ضرور تکرار کریں، 

تاکہ خود ساختہ مہنگائی روکنے میں مدد مل سکے گی،

 ترجمان نے شہری حلقوں سے گزارش کی ہے کہ وہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں نکے خلاف شکایات الفا کنٹرول میں براہ راست درج کرائیں، ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

جمعرات، 15 اپریل، 2021

گلگت ۔ خود ساختہ مہنگائی ایک جرم ہے اس جرم کے خاتمے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، ترجمان شہر حکومت نے عوالناس سے اپیل کی ہے کہ قصائیوں، پولٹری شاپس، تھوک وپرچون دکانداروں، سبزی، فروٹس او ر کریانہ مرچنٹس کے خلاف شکایات کی صورت میں میں الفا کنٹرول پر درج کرادیں ۔اسسٹنٹ کمشنر گلگت اسامہ۔مجید چیمہ






گلگت (سنینا ) اسسٹنٹ کمشنر / چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہاکہ شہر میں گرانفروشی اور کورونا وائرس ایس او پیز  کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی، دکاندار حضرات سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، رمضان المبارک میں گرانفروشی روکنے کیلئے خود مارکیٹ کا مانیٹرنگ کررہا ہوں، رمضان المبارک میں قیمتوں پر کنٹرول کرنا ضلعی انتظامیہ کی زمہد اری ہے ۔

جسکے لئے شہرکو چار سیکٹرز میں تقسیم کردیا گیاہے تاکہ گرانفروشی کو کنٹرول کیا جاسکے یہ باتیں جمعرات کے روز میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ مارکیٹ کا معائینہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ شہرمیں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سیکٹرمجسٹریٹس کی نگرانی میں چار سیکٹرز میں تقسیم کردیاہے تاکہ گرانفروشی، خود ساختہ مہنگائی اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمدنہ کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس خصوصی طورتوجہ دے سکیں، پیشہ وارانہ امور میں غفلت ناقابل برداشت ہے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کررہے ہیں، 

ہماری کوشش ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تاجربرادری کے جانب سے رعائتی پیکچ کے ثمرات روزہ داروں تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کو تیز کیاہے، انہوں نے کہا کہ پھل فروٹس اور سبزی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سبزی منڈیوں میں جاکر تھوک و پرچون نرخوں کا خود دورہ کرکے قیمتوں کا جائزہ لے رہاہوں،زائد منافع خور سبزی فروشوں کو لگام دیں گے، رمضان المبارک میں گرانفروشی کے ذریعے تھوک و پرچون دکاندارں کو کچھ پیسوں کیلئے اپنا ایمان کو خراب نہیں کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہمیں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے رسول ﷺ کے بتائے ہدایات اور فرمودات پر عمل کرنا چاہیے، اسکے بعد ہی اچھا ہم ا مسلمان بن سکتے ہیں۔

 ایڈ منسٹریٹر نے نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی ایک جرم ہے اس جرم کے خاتمے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، ترجمان شہر حکومت نے عوالناس سے اپیل کی ہے کہ قصائیوں، پولٹری شاپس، تھوک وپرچون دکانداروں، سبزی، فروٹس او ر کریانہ مرچنٹس کے خلاف شکایات کی صورت میں میں الفا کنٹرول پر درج کرادیں، تاکہ خلاف ورزی کے مرتک دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جاسکے،

 انہوں نے شہر کے دور دراز محلوں اور گاوں میں موجود دکانداروں کو بھی باآور کرایاکہ وہ زیادہ صارفین سے زائد منافع نہ لیں بصورت دیگر مجسٹریٹس کے ذریعے سخت کاروائی ہوگی اور بھاری جرمانوں کے ساتھ دکانداروں کو جیل کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔



ہفتہ، 10 اپریل، 2021

حکومت نے رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے مساجد اور عبادت خانوں سمیت مارکیٹس اور عوامی مقامات کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ۔

٥


 

گلگت (سنینا )ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں کورونا وائرس ایس او پیز  پر عملدرآمدیقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے صوبائی حکومت کے جانب سے جاری رمضان المبارک کورونا SOPs پر من وعن عملدرآمد کریں گے ہمیں عوام کی جان عزیزہے کاروبار زندگی ہوکر رہے گی گلگت کے علما، زمہ دار حلقے،


 تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کورونا وائرس تدارک کیلئے انتظامیہ اور محکمہ صحت کیجانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کریں گے تاکہ ہمیں کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ہم سب کو ایک پیچ پر آنا پڑے گا گزشتہ ایک سال سے کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری ہیں یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز مختلف وفود سے ملاقات کے دران کیا،

 واضح رہے حکومت نے رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے مساجد اور عبادت خانوں سمیت مارکیٹس اور عوامی مقامات کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں کورونا ایس او پیز  پر عملدرآمد کریں تاکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ملک میں خطرناک حدتک پھیل چکا ہے

 جبکہ گلگت بلتستان میں صورتحال مختلف ہے جہاں کرونا وائر س کنٹرول میں ہے ضروری احتیاطی تدابیر عمل درآمد کریں، فیس ماسک پہنیں، سینی ٹائزرز کا استعمال ہر صورت کریں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی واقع ہوسکے۔ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کو تمام تر خطرات سے بچاو کیلئے آگاہی دینے کے ساتھ ہدایات پر عملدرآمدکیلئے عملی اقدامات کریں، شہریوں کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے۔

جمعہ، 2 اپریل، 2021

گلگت۔اے سی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کورونا وائرس پھیلاو کے پیش نظر یاسین کالونی کے بعد نور کالونی جوٹیال کو بھی سیل کرنے کیلئے نوٹیفیکشن جاری کردیا،کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاون میں مزید سختی کی جائے گی۔

 

گلگت ۔انتظامیہ نے کرونا وبا کے  پھیلاو کے باعٹ یاسین کالونی کو سیل کردیا 


گلگت(پ ر) اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کورونا وائرس پھیلاو کے پیش نظر یاسین کالونی کے بعد نور کالونی جوٹیال کو بھی گلگت ۔انتظامیہ نے کرونا وبا کے پھیلاو کے باعٹ یاسین کالونی کو سیل کردیا کرنے کیلئے نوٹیفیکشن جاری کردیا،کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاون میں مزید سختی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کورونا SOPs پر عملدرآمد کیلئے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کرے گی، ایڈ منسٹریٹر بلد یہ عظمیٰ گلگت نے الرٹ جاری کردی، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے یاسین کالونی کے بعد نور کالونی سیل کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا اور عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب بننے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے ساتھ SOPs پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے کررہے ہیں، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرو ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے جانب سے مجسٹریٹس، ذوالفقار علی، شاہ خان، محمد عباس، شیر باز علی خان، محمد طاہر نے شہر میں داخل ہونے والے شہریوں، گاڑیوں کے مالکان اور ٹیکسی گاڑیوں کے مسافروں کو بڑی مقدارمیں فری فیس ماسک تقسیم کئے، گاڑی چلانے والے اور سواریوں کو فیس ماسک ضرور استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس خطرناک وبا سے محفوظ رہا جاسکے،شہر میں داخل ہونے والے تمام شہریوں کو فیس ماسک ضرور استعمال کریں، کوروناوائرس کی تیسری لہر بڑی خطرناک اور اموات میں اضافے کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا احتیاط ہی میں ہم سب کی بقا ہے، ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائر س تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد کریں تاکہ کورونا کی پہلی لہر، دوسری لہر کیطرح تیسری لہر کو بھی شکست دے سکیں، ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ شہریوں کے مسائل کے حل اور انہیں وبائی امراض سے بچاو کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے عوامی خدمت ہی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے واضح رہے اسسٹنٹ کمشنر کے خصوصی ہدایات پر میونسپل کارپوریشن کے اہلکار لوڈ سپیکر ز روزانہ کورونا وائرس سے تدارک کیلئے موبائل اعلانات بھی کررہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ عوام کو آگاہی مل سکے

جمعرات، 11 مارچ، 2021

گلگت ۔ ایس ایس پی کی ہدایت پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور فینسی لاٸٹس ضبط کردیے جگہ جگہ ناکہ بندی


گلگت ہولیس نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس 45 گاڑیوں کے فینسی لائٹس اور 2عدد پریشر ہارن اتار کر ضبط کئے گئے

 

گلگت پولیس.

 ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن صاحب کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے  شہر کےعلاوہ بسین، دنیور اور جوٹیال کے مقام پر چیکنگ کیا گیا 

Read more News in Eglish visit hunza tv .

Darail.March 9, 2021: Pakistan’s beautiful tourist destination Gilgit-Baltistan’s Diamer district’s “Soot Das

   

مزید پڑھیے ۔  گلگت ۔گلگت بلتستان کے قومی جانور کے شبیہ سے مزین مارخور (Makhoor) چوک عوام کو دلوں کو بھا نے کے ساتھ بلدیہ گلگت کی اہمیت اجاگر ۔کررہاہے، 


جس میں کل ٹوٹل 257 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 76 گاڑیوں کے غیر نمونہ نمبر پلیٹس 45 گاڑیوں کے فینسی لائٹس اور 2عدد پریشر ہارن اتار کر ضبط کئے گئے جبکہ 134 گاڑیوں کے شیشوں پر لگے ہوئے کالے پلاسٹک اتارے گئے. اور یہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی.

بدھ، 10 مارچ، 2021

گلگت۔ شہر کے فٹ پاتھوں، پارکنگ میں خلل ڈالنے والے تمام تر تجاوزات کو گرادئے گئے، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے چیف کوآروپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر،میونسپل مجسٹریٹ، ٹریفک پولیس، اور میونسپل بلڈنگ سیکشن کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاون کیا،

گلگت ۔انتظامیہ کا  تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون گلگت ۔انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون

 

گلگت (عتیقہ ہنزاٸی ) اسسٹنٹ کمشنر  /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کی بڑی کاروائی، 


شہر کے فٹ پاتھوں، پارکنگ میں خلل ڈالنے  والے تمام تر تجاوزات کو گرادئے گئے، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے چیف کوآروپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر،میونسپل مجسٹریٹ، ٹریفک پولیس، اور میونسپل بلڈنگ سیکشن کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاون کیا، 


کریک ڈاون کے دوران خومر چوک سے لیکر باب گلگت تک ٹریفک میں خلل ڈالنے والے عناصر، فٹ پاتھوں پر قبضہ جماکر کاروبار کرنے والوں اور بغیر اجازت تعمیرات کرنے والے درجنوں افراد کے خلاف کاروائی کی گئیں اور موقع پر بھاری جرمانے کئے گئے، 


گرینڈ آپریشن کے دوارن اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے قبضہ مافیا کو خبردار کیا کہ وہ انتظامی رٹ کو چیلنچ کرنے سے اجتناب کریں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر ی مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکے، تجاوزات کی وجہ سے شہر میں ٹریفک مسائل میں اضافہ ہورہا ہے پیدل چلنے والے شہریوں کو دشواریوں کا سامنا ہے ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔


 عوام کے تعاون سے مسائل پر جلد قابو پالیں گے واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے خصوصی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے بدھ کے روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے 


منگل، 9 مارچ، 2021

گلگت۔پولیس اور انتظامیہ کا شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی.

ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد اور ایس ایس پی مرزا حسن گھڑی باغ میں ناجاٸز تجزاوزات کے خلاف اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 


 گلگت۔( سنینا ) پولیس اور انتظامیہ کا  شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی. 

ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن  ، ڈپٹی کمشنر گلگت اور ڈائریکٹر جی ڈی اے کی سربراہی میں گلگت شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے گھڑی بازار سے یاد گار چوک تک اس از خود پیدل چلتے ہوئے ناجائز تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی عمل میں لائی اس دوران بازار ایریا میں ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اوردرجنوں دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے اس کارروائی میں اے سی گلگت اور ڈی ایس .پی ٹریفک نے بھی شرکت کیا۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد اور ایس ایس پی مرزا حسن شہر میں ناجاٸز تجزاوزات کے خلاف اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں


عوام الناس اور سماجی شخصیات نے بھی اس کارروائی کو سراہا.


 ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن  کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے  شہر کےعلاوہ بسین، دنیور اور جوٹیال کے مقام پر چیکنگ کیا گیا.


 جس میں کل ٹوٹل 266 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 52 گاڑیوں کے غیر نمونہ نمبر پلیٹس 72 گاڑیوں کے فینسی لائٹس اور 1 عدد پریشر ہارن اتار کر ضبط کئے گئے جبکہ 141 گاڑیوں کے شیشوں پر لگے ہوئے کالے پلاسٹک اتارے گئے. اور یہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی.

منگل، 2 مارچ، 2021

میونسپل حدود میں حفظان صحت کے تحت ہی ہوٹلوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی، ہوٹل مالکان کو ہوٹلوں میں کام کرنے والے ورکرز کو میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹس، اور صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا بصورت دیگر ہوٹلوں کو سیل کریں گے ہوٹل مالکان میونسپل فوڈ سیکشن کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد کرنا ہوگا فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کی ہوٹل مالکان کو انتباہ،

گلگت ۔انتظامیہ کا ہوٹل پر ناقص صفاٸی کی وجہ سے چھاپے 


گلگت (سنینا ) میونسپل حدود میں حفظان صحت کے تحت ہی ہوٹلوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی، ہوٹل مالکان کو ہوٹلوں میں کام کرنے والے ورکرز کو میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹس، اور صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا بصورت دیگر ہوٹلوں کو سیل کریں گے ہوٹل مالکان میونسپل فوڈ سیکشن کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد کرنا ہوگا فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کی ہوٹل مالکان کو انتباہ، 


تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوامی شکایات پر میونسپل حدود میں کام کرنے والے درجنوں ہوٹل کے کچن کا تفصیلی معائینہ کیا اپنے چھاپہ مار کاروئیاں کے دوران انہوں نے کچن میں کام کرنے والے ورکرز کے میڈیکل فٹنس، ناخن، صفائی سمیت دیگر اہم امور چیک کئے، ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے اور انہیں وارننگ دی کہ وہ آئندہ اپنا قبلہ درست کریں۔


 اور ہوٹلوں کو جاری ضابطہ حیات پر عملدرآمد یقینی بنائیں خلاف ورزی سخت کاروائی ہوگی عملدرآمد نہ کرنے والے ہوٹلوں کو سیل کریں گے عوام کو کھانے کے نام پر ناقص کھانے کی فراہمی ناقابل برداشت ہے

جمعہ، 26 فروری، 2021

گلگت ۔ یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہُ کے سلسلے میں چراغا ں کے موقع پر فل سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ

 


گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہاکہ یوم حضرت علی  کرم اللہ وجہہُ  کے سلسلے میں چراغا ں کے موقع پر فل سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 مجسٹریٹس پولیس کے ہمراہ حساس علاقوں میں امن و آمان کو یقینی بنانے کیلئے الرٹ رہیں گے


یہ دن ہمیں آپس میں محبت و یگانگت کیلئے عملی مظاہرہ کا درس دیتا ہے 

یہ باتیں انہوں نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 13 رجب یوم پیدائش حضرت علی علیہ السلام ہمیں امن و آشتی کا درس دیتا ہے ہمیں اپنے زندگی کے عملی اصول حضرت علی  کرم اللہ وجہہُ   کے بتائے ہوئے ضابطہ حیات کے تحت گزارنا چاہیئے، چراغا ں کے دوران کسی بھی غیر قانونی اقدامات کی سختی کے ساتھ ممانعت ہوگی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔


کسی بھی فریق کے دل آزار نعروں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے محلہ کمیٹیاں ن، نمبرداران اور انجمنیں اپنے اپنے علاقے کے چھوٹے بڑے شخصیات پر نظر رکھیں گے ضلعی انتظامیہ امن وآمان کویقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ 13 رجب المرجب یوم حضرت علی  کرم اللہ وجہہُ   کے موقع پر جمعہ کے روز ضلع میں عام تعطیل ہوگی


پیر، 22 فروری، 2021

گلگت ۔گلگت بلتستان کے قومی جانور کے شبیہ سے مزین مارخور (Makhoor) چوک عوام کو دلوں کو بھا نے کے ساتھ بلدیہ گلگت کی اہمیت اجاگر کررہاہے،


 بلدیہ گلگت کے زیر اہتمام تبصیب قومی جانور ماخو کا خوبصورت ماڈل



گلگت (بی بی نادیہ ) ۔۔

مارخور گلگت بلتستان کاقومی جانور ہونے کے ساتھ بلدیہ عظمیٰ گلگت کا شناخت بھی ہے، بلدیہ عظمیٰ گلگت نے گلگت شہر کی خوبصورتی کیلئے نت نئے اقدامات کئے ہیں


 اس میں گلگت شہرکے تمام چوراہوں کو ا ز سر نو تعمیرکرتے ہوئے پرکشش ماڈلز کا تنصیف ایک نیاتجربہ تھا جسے عوام نے زبردست پزیرائی دیتے ہوئے بیحد پسندیدگی کا اظہار کیا، گلگت شہر کو مشرق سے ائیرپورٹ، یادگار شہدا چنار باغ مغرب سے حیدرپورہ محلہ، گھڑی باغ اور جنوب سے قرام قرم یونیورسٹی سے جڑواں پلوں سے ملانے والا یہ چار رویہ سڑک کو ایک دورے سے ملانے والا یہ چورا ہا گلگت بلتستان کے قومی جانور کے شبیہ سے مزین مارخور (Makhoor)  چوک عوام کو دلوں کو بھا نے کے ساتھ بلدیہ گلگت کی اہمیت اجاگر کررہاہے، 


مارخور جہاں ہمارا قومی جانور ہے بلند بالا پہاڑوں کادامن اسکا مسکن ہے جسکے شکار کیلئے ملکی و غیر ملکی نامی گرامی شکاری کروڑوں کی بولی لگار گلگت بلتستان کو رخ کرتے ہیں مارخور کے شکار کی وجہ سے کمیونٹی سطح پر کثیر مقدار میں زر مبادلہ کا حصول ممکن ہوتا ہے بلدیہ عظمیٰ گلگت نے مارخور کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے اسکا ماڈل خصوصی طو رپر نصب کردیا ہے جوکہ عوام میں بیحد پسند یدگی زبردست اظہار کیا جارہا ہے ۔


ملکی و غیر ملکی سطح پر اسکی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتے، مارخورگلگت بلتستان کے ساتھ بلدیہ گلگت کا ماتھے کاجھومر ہے بلدیہ عظمیٰ گلگت نے اسے ہمیشہ یادگا ر بنانے کیلئے گلگت کا معروف و مشہور چوراہے پر اپنے قومی جانور کا خوبصورت ماڈل تنصیف کرکے ثابت کردیاکہ ہم اپنے ماتھے جھومر کو ہمیشہ کیلئے دلوں میں سجاتے ہیں واضح رہے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے نگرانی میں چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر نے بلڈنگ سیکشن کے ذریعے شہر کے تمام چوراہوں کو از سر نو پرکشش ماڈلز تنصیف کرکے شہر کی خوبصورتی اور اہمیت میں اضافہ رکردئے ہیں

جمعرات، 18 فروری، 2021

گلگت۔ ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کاروائی، سکارکوئی کھاری میں بجری، ریت، اور پتھر نکالنے والے نصف درجن مزدور گرفتار، کھاری خالصہ سرکاری اراضی ہے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ


ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کاروائی، سکارکوئی کھاری میں بجری، ریت، اور پتھر نکالنے والے نصف درجن مزدرو گرفتار،   


گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کاروائی، سکارکوئی کھاری میں بجری، ریت، اور پتھر نکالنے والے نصف درجن مزدور گرفتار، کھاری خالصہ سرکاری اراضی ہے کسی کو بھی یہاں سے بجری، ریت اور پتھر نہیں نکالنے دیں گے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر جمعرات کے روز سیکٹر مجسٹریٹس شرباز علی کا میونسپل پولیس فورس اور مقامی پولیس جوانوں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سکار کوئی کھاری اور امپھری تھوپ چار کھاری میں دریا سے ریت، بجری اور پتھر نکانے والے مزدوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 مزدوروں کو گرفتار کیا۔

 اور نہیں وارننگ دی کہ وہ آئندہ بجری، ریت اور پتھر نہ نکالیں اور نہ ہی ایسی کوئی کاروائی میں ملوث ہونگے جو کار سرکاری میں مداخلت تصور ہوگی،


 واضح رہے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے میونسپل حدود میں دریا سے ریت بجری اور پتھر نکالنے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی عائد کررکھی ہے آج جمعرات کے روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے ۔


ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کار سرکاری میں مداخلت کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے 


بدھ، 3 فروری، 2021

گلگت۔ گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، درجنوں دکانداروں ہوٹل مالکان اور سویٹس کارخانوں کے مالکان پر بھاری جرمانے و نوٹسز جاری

سیکڑ مجسٹریٹ قندیل زہرا اور میٹ انسپکڑ کا گلگت بازاری میں کریکڈاون


گلگت (سنینا) گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، درجنوں دکانداروں ہوٹل مالکان اور سویٹس کارخانوں کے مالکان پر بھاری جرمانے و نوٹسز جاری، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق، خاتون مجسٹریٹ قندیل زہراء، مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سید غیب علی شاہ اور فوڈ انسپکٹرراشد قاسمی کامیونسپل پولیس فورس کے ہمراہ الگ الگ کاروائیاں، 


گرانفروشوں کے گرد گھیرا تنگ، زائد منافع خوروں اور ہوٹل مالکان سمیت سویٹس کارخانو پر زبردست کریک ڈاون، ناقص صفائی، زائد منافع خوری اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر درجنوں ہوٹل مالکان، سویٹس مالکان، 


دکانداروں، جنرل سٹور مالکان پر بھاری جرمانے کئے، جوٹیال بس سٹینڈ، کیٹ بازار، پبلک چوک، خومر بازار سمیت ائیرپورٹ ایریا میں چھاپہ مار کارکاروائیوں کے دوران سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور ہوٹلوں کے کچن  اور  سویٹس کارخانوں میں ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے ۔


 چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے نوٹسز جاری کئے کہ آئندہ کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری نرخناموں 

پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی، 


واضح رہے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے سختی کے ساتھ ہدایات دیں ہیں کہ گرانفروشوں کے خلاف کسی صورت نرمی نہ بھرتی جائے عوام کے ساتھ دھوکہ فراڈ نا قابل برداشت ہے