منگل، 4 مئی، 2021

کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے لاک ڈاون اور SOPs پر عملدرآمد کے حوالے سے فیصلے وفاقی حکومت کا اختیار ہے تمام صوبائی حکومتیں وفاق کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں جبکہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمدضلعی انتظامیہ کا کام ہے صوبائی حکومت چاہے تو کورونا وائرس پالیسز پر نرمی لاسکتی ہے . ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد




گلگت(پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے لاک ڈاون اور SOPs پر عملدرآمد کے حوالے سے فیصلے وفاقی حکومت کا اختیار ہے تمام صوبائی حکومتیں وفاق کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں جبکہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمدضلعی انتظامیہ کا کام ہے صوبائی حکومت چاہے تو کورونا وائرس پالیسز پر نرمی لاسکتی ہے .


اس اہم مسئلے کے حل کیلئے تاجر وں کا وفد کوچاہیے کہ حکام سے بات کرے، لاک ڈاون میں نرمی اور خاتمے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس نہیں ہے ضلعی انتظامیہ احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہے تاجر برادری قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں امید ہے تاجر تنظیمیں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے جو بھی تحریری حکمنامہ ملے گا.
 اس پر عملدرآمد کریں گے تب تک ضلعی انتظامیہ کورونا وائر س کے روک تھام کیلئے حکومت کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد اور لا ک ڈان جیسے فیصلوں پر عملدرآمد جاری رکھے گی، تاجر تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے، تاکہ مسئلے کا حل خوش اسلوبی کے ساتھ سلجھایاجاسکے،

 یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز دبار ہال اے سی آفس میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجران،شاپنگ مال ایسوسی ایشن، بازار کمیٹی، ایگز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ایلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں تاجروں کے مشکلات اور مسائل کا ادراک ہے ہمیں اندازہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں تاجر کس بے یقینی صورتحال کے شکار ہیں، 

ہم نہیں چاہتے کہ تاجروں کو کوئی بھی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہو، میں خود انکا نمائندہ بن کر حکام سے بات کروں گا آپ لوگ اپنا متفقہ لائحہ عمل دیں اس کے مطابق بات کریں گے، ضلعی انتظامیہ کو اپنے شہریوں کو تمام تر وبائی، خطرات سے دور رکھنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی شام 6 بجے کے بعد مکمل لاک ڈاون کا سلسلہ جاری رہے گا، 

کورونا وائرس روک تھام کیلئے ہمیں کورونا وائرس SOPs پر ہر حال میں عملدآمد کرنا ہے جس کیلئے ہمیں تاجروں کا تعاون ہی سب سے اہم ہے عید کے دن قریب ہے عوام کا رش آئے روز بڑھ رہا ہے کورونا صورتحال گھمبیر ہوجائے گی، علاوہ ازیں تاجروں تنظیموں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی درخواست کی کہ کورونا وائر س پھیلاو روکنے کے ساتھ ہمیں کورونا وائرس SOPs کے ساتھ تجارت کرنے کی اجازت دی جائے، تاکہ مشکل کی گھڑی میں اپنا کاروبار جاری رکھنے کے ساتھ گھریلو اخراجات پورے کئے جاسکیں، اجلاس میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، سینئر تاجر راہنماوں مسعودالرحمن، محمد ابراہیم، منصور، عبدالغنی، محمد مومی،محمد رمضان حیات بیگ، بازار کمیٹی، ٹریڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور شاپنگ مال ایسوسی ایشن کے عہدیدار شریک ہوئے، اجلاس میں شریک تما م تاجروں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کورونا وائرس کے روک تھام اور تاجروں کے درینہ مسائل کے حل کیلئے  ملکر کوششیں کرنے کا عزم کا اظہار کیا، اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے تمام تاجر برادری کا اجلاس میں شریک ہونے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں