پیر، 17 جنوری، 2022

استور ۔صوباٸی حکومت اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ہدایات کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کے حوالے سے ضروری کارواٸی مکمل کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر زلقرنین

استور غلام مصطفٰی سے 



ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان کی زیر صدارت آمدہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات کی مناسبت سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے متعلقہ حکام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔



 اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استور نظام الدین، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر ولی اللہ فلاحی، ڈپٹی ڈریکٹر مقامی حکومت و دہی ترقی غلام  دستگیر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر ضلع کونسل عبداللہ خان شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ  صوباٸی حکومت اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ہدایات کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کے حوالے سے ضروری کارواٸی مکمل کرنا ہے اور آج کا اجلاس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل اور میونسپل  کی حلقہ بندی کے حوالے سے ہم نے ضروری کارواٸی مکمل کرکے مجاز حکام کو پہنچانا ہے تاکہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات ک انعقاد بروقت ممکن ہوسکے۔



 انہوں نے کہا کہ حلقہ بندی کے حوالے سے مشاورت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گٸی تھی لیکن آج کے اجلاس میں ماسواۓ ایک سیاسی جماعت کا نماٸندہ کے باقی کسی جماعت نے شرکت نہیں کی۔ اس سلسلے میں مذید مشاورت کے لیے دوبارہ اجلاس منعقد ہوگا تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کا نقطہ نظر بھی سنا جاۓ گا تاکہ باہمی مشاورت سے حلقہ بندی کا عمل مکمل کرکے مجاز حکام کو بھیجا جاسکے ۔