جمعہ، 11 ستمبر، 2020

گلگت ۔نوید احمد ڈپٹی کمشنر / ڈسٹر کٹ مجسٹر یٹ گلگت نے گزشتہ دنوں اخبار اور سوشل میڈیا میں چلانے والی خبر جوکہ پولٹری شاپ مالکان مردہ مرغیوں کو دریا میں پھینکنے پر ایکشن

 

گلگت۔ (سید اسد اللہ غازی )نوید احمد ڈپٹی کمشنر / ڈسٹر کٹ مجسٹر یٹ گلگت نے گزشتہ دنوں اخبار اور سوشل میڈیا میں چلانے والی خبر جوکہ پولٹری شاپ مالکان مردہ مرغیوں کو دریا میں پھینکتے ہیں جوکہ یہی پانی لفٹ کر کے آبادی کو مہیا کیا جاتا ہے جوکہ مضر صحت بناتا ہے جس کی وجہ سے بیمایاں پھیلنے کا خد شہ ہو تا ہے  اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے سختی کے ساتھ نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور چیف آفیسر بلدیہ کو تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ڈویژن گلگت کے تمام پولٹری شاپ کے مالکان کو سختی کے ساتھ نوٹس جاری کریں کہ وہ مردہ مرغیوں کو دریا میں نہ پھینکے بلکہ ویسٹ منجمنٹ کی گاڑیوں میں ڈال دیں عمل نہ کرنے والے مالکان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاورائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر گلگت کی صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے تاکہ عوام الناس کو بہتر سے بہتر سہولیات مل سکیں۔  


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں