گلگت۔ (سید اسد اللہ غازی)
ڈپٹی کمشنر / کلکٹر گلگت نوید احمد نے زمینوں سے متعلق مختلف تنازعات حل کرانے میں کیسز کے حوالے سے دورہ کیا۔ کلکٹر گلگت کے دورے کے ہمر اہ تحصیلدار ایل آر، ڈی کے ڈی ی سی آفس گلگت اور ریو نیوسٹاف بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ بدھ کے روز کلکٹر کورٹ میں فیصلہ طے پایا گیا تھا کہ زمینوں سے متعلق تنازعات حل کرانے کے حوالے سے تفصیلی اور جائے وقوء پر جا کر جائزہ لیا جائے گا۔جس کے مطابق کلکٹر گلگت نے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں اور اس کمیٹی کے ممبران تحصیلدار ایل آر گلگت، ڈی کے ڈی ی سی آفس گلگت اور ریو نیوسٹاف مشتمل ہو نگے۔ اس حوالے سے تما م زمینوں کے تنازعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور موقع پر ریکارڈ مال کی روشنی میں آئندہ کلکٹر کورٹ میں پیشی رکھی جائے گی اور دوران پیشی متعلقہ کیسز کا فیصلہ سنا یا جائے گا۔ کلکٹر گلگت نے موقع پر ڈی کے ڈی سی آفس گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر کیسز کے رپورٹ جلد از جلد مرتب کلکٹر کورٹ میں پیش کیا جائے تاکہ عوام الناس کو فوری اور سستا انصاف فراہم کر سکیں۔ جس پر عوام الناس نے ڈی سی گلگت کے کے اس اقدام کو سر اہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت اور کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر عوام الناس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنا بحیثیت کلکٹر گلگت میری اولین ذمہ داری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
کمنٹ ضرور کریں