بدھ، 23 ستمبر، 2020

ہنزہ ۔ خود ساختہ قیمتوں کی وجہ سےہنزہ پاکستان کا سب سے منگاہ علاقہ ۔چیرمین پریس کنٹرول کمیٹی کے پر اسرا خاموشی ۔عوام پر بجلی کی طرح گرتی ہے

 علی آباد بازار

علی آباد بازارہسپتال روڈ

ہنزہ . سید اسد اللہ غازی سے ۔

پورے ملک کا سب سے منگا ترین علاقہ ہنزہ بن گیاہے  . کاروباری حضرات کے خود ساختہ لمحہ بہ لمحہ بدلتی اور منگی اشیا کی فروخت نے عوام کی کمر توڈ کر رکه دی ہے . ایجنسیاں اور دوکاندار ملکر غریب عوام کا خون چهوستے ہیں بلخصوص ملٹی نیشن کمپیوں کے وہ اشیا جن پر قیمت فروخت درج نہیں ہر گهنٹے میں قیمت اوپر جاتا رہتا ہے ہر دوکاندار کا اپنا خود ساختہ قیمت ہے جیسے بچوں کے ملک پاوڈر دو ھ وغیرہ خاص کر نیسلے کے سامان اور دیگر کمپنیوں کے مشروبات کی قیمتں آسمان سے باتیں کرتی ہیں . ایک ماہ پہلے پاو ملک پیک تیس روپے کا تھا اب 45روپے کا کیا ہے . ان دوکانداروں کی دیکها دیکهی سبهی کاروباری افراد نے اپنی اشیا ٕ کی قیمتوں میں بے پنا اضافہ کیا ہے سبزی اور  .,گوشت والے تو جیسے چهری سے کهال اتار کر گهر بیجتے ہیں نائی , موچی ,مزدور پلمبر ,الیکٹیشن سبهی نے اپنے ریٹ بڑها دی ہیں۔ ورکشاپی آٹو میکنک . ویلڈر کیوں پیچهے رہے سبهی نے اس اندهیر نگر ی کا خوب فائدہ اٹهایا بہتی گنگ میمے غوتے لگا رہے ہیں اور غریب عوام کو دونوں ہاتهو ں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے . انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی بهی اس منگائی کی بڑی وجہ میں سے ایک ہے شاید اسسٹنٹ کمشنر علی آباد کو کسی نے بتا یا نہیں ہے کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیر مین ہیں . ہر لمحے بدلتے منگائی کی وجہ حکومت وقت کو قرار دیکر  دوچار گالیں کس کر ناجاٸز منافہ خور خوکو معصوم و مجبور ظاہر کرتے ہیں . پورے ملک میں اشا کی قیمتں دیکهیں اور ہنزہ میں قیمتں دیکهے تو تین سے چار گنا ہ ہنزہ منگا ہے . کچه دن پہلے غلطی سے اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے دفتر سے بازار جا کر ایک بیکری کی صفائی چیک کیا اس کے بعد 😵 باقی کسی انتظامیہ کے اہلکار نے کساد بازاری کا نوٹس نہیں لیا عوام نے ڈی سی ہنزہ فیاض احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے ماتحت پبلیک سرونٹس کو اپنے کام میں کوتاہی برتنے پر قانونی کاروائی کریں اور بازار میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی قیمتوں پر نظر رکهے اور ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیے پانچ دس ہزرا جرمانے سے یہ افراد ٹہیک نہیں ہونے والے ہیں کچه ناجاٸز منافہ خوروں کے  سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جیل بیج دیں تو سب کا قبلہ دوروست ہوگا .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں