جمعہ، 11 ستمبر، 2020

گلگت ۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کا گلگت میں تعمیراتی کام کے سلسلے مختلف علاقوں کا دورہ


گلگت (امین خان)  ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ سرداد کوہل کی تعمیر میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کرونگا، سردار کوہل سے سینکڑوں کنال اراضی سیراب ہوتی ہے اراضی مالکان کے جانب سے آبپاشی کے لئے پانی کے تمام ضرروریات کا خیال رکھا جارہا ہے واٹر منیجمنٹ ڈویلپمنٹ آفیسر کی جانب سے سردار کوہل کی تعمیرات کے سلسلے میں بریفنگ، اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے نوپورہ بسین سردار کوہل تعمیراتی کام کے سلسلے میں دورے کے موقع پر واٹر منیجمنٹ سائٹ ڈویلپمنٹ آفیسر کے جانب سے کام کے رفتار اور معیار کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار کوہل سے سیکڑوں کنال زمین سیراب ہوتی ہے اراضی مالکان کے جانب سے پانی کے ترسیل کیلئے انکا بنیادی حق ہے ضلعی انتظامیہ ہر لحاظ سے شہریوں کے حقوق کا خیال رکھے گی اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ نوپورہ بسین کے مختلف جگہوں کو بھی دورہ کیا اور لینڈ کمپنسیشن کیسز کے سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات دئے۔ انہوں نے بلاتفریق عوامی مسائل کے حل کیلئے فیلڈ ریونیو سٹاف کو ہدایات دیں کہ وہ میرٹ کے بنیاد پر عوامی خدمت کو یقینی بنائیں، ضلعی انتظامیہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں