(استور (غلام مصطفی )
ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ استور محمد طارق نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا.چارج سنبھالنے کے بعد سٹاف کےساتھ تعرفی نششت کی.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح لوگوں کی بلا تقریق رنگ ونسل مذہب وملت خدمت کرنا ہے اور ساتھ میں علاقے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہے.اس مقصد میں کامیابی کے لیے سٹاف کو میرا بازو بن کر کام کرنا ہے.ماشااللہ ڈپٹی کمشنر آفس کا سٹاف نوجوانوں پر مشتمل ہے اور مجھے امید ہے کہ شکایت کا موقع نہ ملے.انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر کوئی شکایت موصول ہو اور وہ حقیقت پر مبنی ہو تو سخت ایکشن لیا جائے گا.اس لیے آپ تمام سیاست سے دور رہیں اور صدق دل سے لوگوں کی خدمت کریں اور بلا وجہ کام روکنے اور التوا میں نہ رکھیں.ڈپٹی کمشنر استور نے مذید کہا کہ سٹاف اپنا اپنا مقرر کردہ کام مقررہ وقت پر انجام دیں.دفتری امور ضابطے کے تحت انجام دیں اور نظام میں مذید بہتری لانے کی کوشش کریں.انہوں نے مذید کہا کہ مجھے اس خوشی ہوگی جب میرا سٹاف ایسا کام انجام دیں جس سے اس دفتر کی نیک نامی ہو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
کمنٹ ضرور کریں