(چوہدری مختار احمد)
سیکرٹری کمیٹی
10-09-2020
Tel: 9207606
: چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیف سیکر یٹری اور سیکر یٹری سروسز کو وزیر اعلی ٰسیکر یٹریٹ میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعینات 4آفسران کی گلگت بلتستان ایمپلائز ریگولازیشن ایکٹ 2020 کی بنیاد پر مستقلی کے لئے دائر رٹ پیٹشن کو خارج کرتے ہوئے مزید گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں کیڈر کی پوسٹوں پر تعینات نان کیڈر آفسران کو 1ماہ کے اندر متعلقہ محکموں میں واپس بھج کر رپورٹ رجسٹرار گلگت بلتستان چیف کورٹ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا مزید اگر فیصلے کے مطابق تمام سرکاری محکموں میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے 1ماہ کے اندر نان کیڈر ملازمین کو نہ ہٹانے کی صورت میں انکے مرعات اور تنخواہ کے مد میں حصول کردہ رقم چیف سکریڑی اور سکریڑی سروسز کی مرعات اور تنخواہ سے ریکوری کیا جائے عدالت کا حکم اور مقدمے کا 11صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس ملک حق نواز نے تحریر کیا اور سنایا جمعرات کے روذ فاضل بینچ میں دیوانی،فوجداری پر مشتمل 63مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہوئے جن میں سے 21مقدمات پر فیصلہ اور 7مقدمات پر فیصلہ محفوظ کیا تفصلات کمطابق وزیر اعلی سکریڑیٹ میں گکگت بلتستان کے مختلف محکموں کے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعینات 4آفسران نے گلگت بلتستان مستقلی ایکٹ 2020 میں شامل شق کو بنیاد بناکر انکی سروسز کو ضم کرنے سمیت وزیراعلی سیکر یٹریٹ سے متعلقہ محکموں میں واپسی کی نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنچ کیا تھا جبکہ متعلقہ ایکٹ 2020 میں ڈپیوٹیشن کی بناد پر تعینات ملازمین سے آپشن لیکر انکی سروسز کو متعلقہ آسامی پر مستقیل کرنے کی شق شامل کیا گیا تھا اس امر پر سول سکریڑیٹ گلگت بلتستان کے ملاذمین نے رٹ پیٹشن میں فریق بن کر اس شق کو بدنیتی قرار عدالت میں اس عمل کو بھی عیاں کیا کہ سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر غیر قانونی طور پر نااہل افراد جو کہ نان کیڈر ہونے کے باوجود کیڈر کی پوسٹوں پر برجمان ہیں جوکہ سی ایس ایس اور دیگر مقابلے کا امتحان پاس کر کے آنے والے آفسران کے ساتھ ذیاتی کے مترادف ہے قرار دیکر چیلنچ کیا تھا فاضل عدالت نے تمام فریقین کے وکلاء کے دلائل اور ریکارڈ کی روشنی میں 3ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وزیر اعلی ٰسیکر یٹریٹ سے ڈپیوٹیشن پر تعنات 4آفسران کی رٹ پیٹشن کو خارج کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری سروسز کو گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں کیڈر کی پوسٹوں پر تعینات نان کیڈر آفسران کو 1ماہ کے اندر واپس متعلقہ پوسٹ میں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید فیصلے میں سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر تمام سرکاری محکموں پر کیڈر کی آسامیوں پر تعینات نان کیڈر آفسران کو فورا ہٹانے کا حکم پر عملدر آمد نہ کرنے صورت میں انکی دی جانے والی تمام مرعات چیف سیکریٹری اور سیکر یٹری سروسز کے مرعات اور تنخواہ سے ریکور کرنے کا بھی حکم دیدیا مزید فاضل عدالت نے جمعرات کو21مقدمات پر فیصلہ اور 9مقدمات پر فیصلہ محفوظ کیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
کمنٹ ضرور کریں