گلگت۔
گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مین روڑ شہید سیف الرحمٰن ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک گلگت بزنس حب بنانے کا فیصلہ۔
متعلقہ روڈ کے دونوں اطراف کنٹرولڈ ایریا ڈیکلیئرڈ، ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد۔
تفصیلات کے مطابق گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گریویٹی مین روڑ شہید سیف الرحمٰن ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک جو روڈ ہے اس پر گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلگت بزنس حب بنانے کا پلان ہے اور روڈ پر سیوریج کے مین لائن کو بچھانا یے اس لئے روڈ کے دونوں اطراف کو کنٹرولڈ ایریا ڈیکلیئرڈ کرکے ہر قسم کی کنسٹریکشن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس لیے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ اس روڈ کے دونوں اطراف میں کسی بھی قسم کی کنسٹریکشن نہ کی جائے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
کمنٹ ضرور کریں