پیر، 21 جون، 2021

گلگت ۔شہر میں گرانفروشی، تجاوزات، اور پرائس کنٹرول لسٹوں کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں گے کوئی رعائت نہیں ملے گی،گرانفروشوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اسسٹنٹ کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ

 




گلگت (پ ر)اسسٹنٹ کمشنر /  ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں گرانفروشی، تجاوزات، اور پرائس کنٹرول لسٹوں کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں گے کوئی رعائت نہیں ملے گی،گرانفروشوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی میونسپل حدو د میں کوئی غیر قانونی کام برداشت نہیں کرونگا یہ باتیں سوموار کے روز  میونسپل انکروچمنٹ سیل کے دونوں ٹیموں کے جانب سے الگ الگ کاروائیوں کے بعد  میڈیا کیلئے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایات پر شہر سے تجاوزات، گرانفروشی اور پرائس کنٹرول نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے کوششیں تیز کی جارہی ہیں کار سرکارمیں مداخلت ہر گز برداشت نہیں کریں گے اس سے قبل ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)  اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں میونسپل انکروچمنٹ سیل نے، تجاوزات، گرانفرشوں، فٹ پاتھ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزکرتے ہوئے خلاف ورزی پر 50 1سے زائد دکانداروں پر بھاری جرمانے اور06 دکانوں کو سیل، اور متعدد دکانداروں کو نوٹسز جاری کئے گئے میونسپل انکروچمنٹ سیل کے جانب سے کئے جانے والے تجاوزات مافیا، گوشت کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلا ف کاروائیوں میں درجنو ں افراد کو دھر لیا گیا اور موقع پر جرمانے کئے گئے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے ہدایات کی روشنی میں چیف کواآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر، مجسٹریٹ محمد عباس، مجسٹریٹ شاہ خان، ذوالفقار علی، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین، اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر ملک اشدر سمیت میونسپل پولیس فورس نے آپریشن میں حصہ لیا، سوموار کے روز انکروچمنٹ سیل کے دونو ں ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پردو الگ الگ کاروائیوں میں درجنوں دکانداروں، قصائیوں، فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے والے متعدد افراد کو خلاف ورزی پر گرفتار اور یقین دہانی پر رہا کئے گئے شروع کئے جانے والا آپریشن اتحادچوک سے کرنل حسن روڈ، این ایل آئی چوک، نسیم سینما بازار، کشروٹ بازار، ائیرپوررٹ ایریا،سے ہوتے ہوئے یادگا ر چوک تک جاری رہا، آپریشن کے دوران فٹ پاتھ کوخالی کرانے کے ساتھ دکانداروں کو وارننگ بھی دے دی گئیں، کہ وہ آئندہ فٹ پاتھ کو بند نہ کریں، فٹ پیدل چلے والے شہریوں کیلئے ہے آپریشن کے دوران  بلڈنگ مٹیرئیل نہ ہٹانے پر بجری قبضے میں لیکر مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے، پیدل چلنے میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے اور نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا گیا کہ کار سرکار میں مداخلت، پرائس کنٹرول کمیٹی کی خلاف ورزی، اور گرانفروشوں کو لگام دینے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ترجمان شہر ی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ گرانفروشوں، خودساختہ مہنگائی کرنے اور تجاوزات کے باعث بننے والے افراد کے خلاف براہ راست تحصیل الفا کنٹرول اور میڈیا سیل کو اطلاع دیں تاکہ فوری طور پر شکایات کا ازالہ کیاجاسکے، شہر انتظامیہ عوام کے سہولیات کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی عوام کی خدمت ہی اصل عبادت 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں